افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بنا ہوا، پاکستان میں لگی آگ خطے کے دیگر ممالک تک پھیل سکتی ہے: سپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ...
جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق حافظ حسین احمد ...
اسلام آباد ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی سے بڑا ...
اسلام آباد:پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی تارکین اور افغان مہاجرین کے انخلا میں صرف 15 دن ...
لاہور۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد ...
(اہور۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے دہشت گردی کیخلاف اے پی سی بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ اسلام آباد ...
کراچی . چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ...
لاہور۔ بانی پی ٹی آئی اور 9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور ...
اسلام آباد:۔سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈھاڈر، بولان پاس میں جعفر ایکسپریس پر ...
لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...
Read moreDetailsاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے، دنیا نے نوٹس نہ لیا تو پاکستان میں لگی آگ سے ہمسایہ ممالک بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپیکر ایاز صادق سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکا کی طلبا ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں سپیکرنے قانون سازی، اہم قومی، علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔سردار ایاز صادق نے امریکی یونیورسٹی کے وفد کو بتایا کہ پاکستان کو دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے، افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان متعدد بار افغان عبوری حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کے خلاف شواہد دے چکا ہے، افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال کا معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا، اعلیٰ امریکی عہدیداروں کو بھی اس تشویش ناک صورتحال سے آگاہی دی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ دہشت گرد امریکا کا افغانستان میں چھوڑا گیا جدید ترین اسلحہ استعمال کر رہے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کی آگ خطے کے دیگر ممالک تک بھی پھیل سکتی ہے، اس آگ سے پھر ہمسایہ ممالک بھی محفوظ نہیں رہیں گے، دنیا کو اس کا نوٹس لینا ہو گا۔
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھاکہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز دہشت گردی سے نبرد آزما ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے، قوم اور سکیورٹی فورسزنے اس جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان نے طویل عرصے تک 4.6 ملین افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھایا۔
ایاز صادق کا کہنا تھاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ممالک میں صف اول میں شامل ہے، 2022 میں موسمیاتی تبدیلیوں سے بے پناہ جانی اور مالی نقصان ہوا۔
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا آج اپوزیشن کی بڑی جماعت حکومت کو جعلی اور غیر قانونی قرار دیتی ہے، اپوزیشن قائد حزب اختلاف، چیئرمین پی اے سی، قائمہ کمیٹی سربراہی پر بھی بیٹھی ہے، اپوزیشن نے صرف پوائنٹ سکورنگ کی، ایک بار بھی عوامی اور ملکی مسائل پر بات نہیں کی۔ان کا کہنا تھاکہ بطور کسٹوڈین آف دی ہاو¿س ایوان کو ہمیشہ غیر جانبداری سے چلایا، اپوزیشن کو حکومت سے زیادہ ٹائم دیا، پروڈکشن آرڈرز پر ایک قدم آگے بڑھ کر فیصلہ کیا۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے اصل چہرے کو نہیں دیکھا جاتا، پاکستان کے حقیقی تشخص کا پتہ پاکستان میں آکر چلتا ہے۔