راجن پور ( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے مختلف محکموں کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ادارے ایک دوسرے کے ساتھ روابط میں رہیں تاکہ لوگوں کے مسائل اور مشکلات کے حل کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر طارق نیازی ،اے ڈی سی جی،اسسٹنٹ کمشنر راجن پور شاہد محبوب،اسسٹنٹ کمشنرجام پور قمر الزمان قیصرانی،اسسٹنٹ کمشنر روجھان لطیف خان،سی ای او تعلیم ثناء اللہ سہرانی،ڈی ایم او راشد نعمت،سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد،ایکسئین بلڈنگ ،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس تعلیم راؤ عطا اللہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر محکمہ تعلیم کے سی ای او نے محکمہ تعلیم کے مسائل سے آگاہ کیا اور دیگر محکموں کے سربراہان نے بھی اپنے اپنے مسائل بیان کئے۔نوٹ :۔ فوٹو ہمراہ ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں
لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...
Read moreDetails







