کروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی ہد ایت پر اسسٹنٹ کمشنر کر وڑ لعل عیسن محمدتنو یریزداں نے ودھیوالی میں مویشیوں کی وائرس سے ہلا ک ہو نے کے با رے میں متاثرہ خا ندان سے ملاقات کی اور وائر س سے متاثرہ مویشیوں کے با رے میں معلوما ت حاصل کیں اس موقع پر لگا ئے جا نے والے فیلڈ سروس کیمپ کے انچارج ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد انوار گل ، سلیم اختر و مقبول حسین نے ویکسی نیشن مہم کے با رے میں بریفنگ دی جبکہ اے سی کروڑ نے ودھیوالی کے مختلف علاقوں میں کا شتکاروں سے ملا قات کی اور مفت ویکسی نیشن کر انے کے با رے میں دریا فت کیا ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










