• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

آئیے قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا عزم کریں ۔ نواز شریف

webmaster by webmaster
دسمبر 25, 2016
in First Page
0

news-1482608360-7039_largeاسلام آباد (مانیٹرننگ ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم اللہ تعالیٰ کی شکرگزار ہے کہ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک عظیم قائد سے نوازا جس نے ہمیں ایک آزاد وطن دیا، قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا عزم کریں،انتہاپسندی کے خاتمہ کیلئے ہمیں اپنے اندر اتحاد پیدا کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی، پرامن بقائے باہمی اور جمہوری اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

قائداعظم محمد علی جناح کے 140ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے دنیا کے نقشہ پر ایک خودمختار ریاست کے قیام کیلئے اپنی جدوجہد میں بکھرے ہوئے مسلمانوں کو ایک پرچم تلے جمع کیا، اپنے مثالی کردار اور قائدانہ صلاحیتوں کی بناء پر قائداعظم محمد علی جناح آج بھی ہمارے لئے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت نے مسلمانوں کو اپنے مقاصد کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھنے پر قائل کیا اور اس عظیم مقصد کیلئے انہوں نے اپنی تمام مشکلات اور اختلافات بھلا دیئے، قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کی تعلیمات لے کر مسلمانوں نے اپنی اجتماعی منزل کیلئے گرانقدر قربانیاں دیں، قائداعظم کے عزم اور وقار کی وجہ سے پاکستان کی تخلیق کی جدوجہد میں لاکھوں لوگ ان کے ہم نوا بنے،یہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کا بلند کردار اور ساخت تھی کہ ان کی رہنمائی اور قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، وہ قابل عزت تھے یہاں تک کے ان کے مخالفین بھی ان کی دیانت داری، شرافت، بلند مرتبہ اور ایمان اور یقین کا احترام کرتے تھے ،وہ ایک بااصول انسان تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں بطور قوم قائداعظم کے اصولوں کو اپنانا چاہئے جوکہ ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا طریقہ ہے،ہم قائداعظم محمد علی جناح کو حقیقی معنوں میں تب ہی یاد کرسکتے ہیں جب ہم ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا عزم کریں،ہمیں انتہاپسندانہ قوتوں کو شکست دینے کیلئے اپنے اندر اتحاد پیدا کرنا ہوگا اور جمہوری اصولوں کو اختیار کرنا پرامن بقائے باہمی اور قانون کی حکمرانی کے راستہ پر گامزن ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قومی اتحاد‘ خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا عہد کرنا ہوگا، قائداعظم کے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں کو بطور قوم اپنے لئے رہنما اصول بنانا ہوگا، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حقیقی معنوں میں قائداعظم کے خواب کے مطابق پاکستان کو حقیقی جمہوری ریاست بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔

Tags: National News
Previous Post

Zardari slams PML-N after landing in Pakistan Pakistan

Next Post

‘Merry Christmas’: PM Nawaz lauds minorities’ role for national development in Xmas message

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

news-1482608360-7039_largeاسلام آباد (مانیٹرننگ ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم اللہ تعالیٰ کی شکرگزار ہے کہ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک عظیم قائد سے نوازا جس نے ہمیں ایک آزاد وطن دیا، قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا عزم کریں،انتہاپسندی کے خاتمہ کیلئے ہمیں اپنے اندر اتحاد پیدا کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی، پرامن بقائے باہمی اور جمہوری اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

قائداعظم محمد علی جناح کے 140ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے دنیا کے نقشہ پر ایک خودمختار ریاست کے قیام کیلئے اپنی جدوجہد میں بکھرے ہوئے مسلمانوں کو ایک پرچم تلے جمع کیا، اپنے مثالی کردار اور قائدانہ صلاحیتوں کی بناء پر قائداعظم محمد علی جناح آج بھی ہمارے لئے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت نے مسلمانوں کو اپنے مقاصد کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھنے پر قائل کیا اور اس عظیم مقصد کیلئے انہوں نے اپنی تمام مشکلات اور اختلافات بھلا دیئے، قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کی تعلیمات لے کر مسلمانوں نے اپنی اجتماعی منزل کیلئے گرانقدر قربانیاں دیں، قائداعظم کے عزم اور وقار کی وجہ سے پاکستان کی تخلیق کی جدوجہد میں لاکھوں لوگ ان کے ہم نوا بنے،یہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کا بلند کردار اور ساخت تھی کہ ان کی رہنمائی اور قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، وہ قابل عزت تھے یہاں تک کے ان کے مخالفین بھی ان کی دیانت داری، شرافت، بلند مرتبہ اور ایمان اور یقین کا احترام کرتے تھے ،وہ ایک بااصول انسان تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں بطور قوم قائداعظم کے اصولوں کو اپنانا چاہئے جوکہ ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا طریقہ ہے،ہم قائداعظم محمد علی جناح کو حقیقی معنوں میں تب ہی یاد کرسکتے ہیں جب ہم ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا عزم کریں،ہمیں انتہاپسندانہ قوتوں کو شکست دینے کیلئے اپنے اندر اتحاد پیدا کرنا ہوگا اور جمہوری اصولوں کو اختیار کرنا پرامن بقائے باہمی اور قانون کی حکمرانی کے راستہ پر گامزن ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قومی اتحاد‘ خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا عہد کرنا ہوگا، قائداعظم کے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں کو بطور قوم اپنے لئے رہنما اصول بنانا ہوگا، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حقیقی معنوں میں قائداعظم کے خواب کے مطابق پاکستان کو حقیقی جمہوری ریاست بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.