National News
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹا ف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے محفل میلاد میں شرکت کے لیے اپنے دوستوں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اور بیگم محمد افضل جنجوعہ کو دعو ت دی۔تفصیل کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بیگم قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز ساڑھے چھ بجے آرمی گیسٹ ہاوس میں محفل میلاد کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں بہت سے نعت خواں اور علما نے حصہ لیا ۔
اس موقع پر آرمی چیف نے اپنے دوستوں کو بھی دعوت نامے بھجوائے ۔آرمی چیف کی جانب سے محفل میلاد کی پروقار تقریب کے اہتمام سے ان کے بارے میں گردش کرنے والی تمام افواہیں دم توڑ گئیں ۔واضح رہے کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پر الزام عائد کیا جا رہا تھا کہ وہ قادیانی ہیں
source ..
http://dailypakistan.com.pk/national/03-Dec-2016/487574