• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کونسل آف ریسرچ اینڈ لٹریچر ملتان (کورل) کی تیسری سالگرہ , رپورٹ.. گل نسرین صدر جنوبی پنجاب

webmaster by webmaster
جولائی 8, 2026
in شاعری
0
کونسل آف ریسرچ اینڈ لٹریچر ملتان (کورل)  کی تیسری سالگرہ  , رپورٹ.. گل نسرین صدر  جنوبی پنجاب

کونسل آف ریسرچ اینڈ لٹریچر ملتان باڈی کا دوسرا ماہانہ اجلاس اور کورل کی تیسری سالگرہ کے سلسلے میں مورخہ 6 جولائی بوقت شام 04 بجے محترم انجینئر ممتاز خان ڈائریکٹر کورل جنوبی پنجاب کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ واقع ملتان کینٹ پر منعقد ہوا جس کی نقابت محترمہ گل نسرین (صدر کورل جنوبی پنجاب) نے فرمائی۔ پروگرام میں ،ڈاکٹر دلشاد ڈائریکٹر کورل ڈسٹرکٹ ملتان ِرضی الدین رضی صدر کورل ملتان کینٹ ، علی عمران ممتاز ،ضیا انصاری ، سلیم ناز صدر سٹی ملتان قمر شہزاد کیانی صدر جلال پور شجاع آباد نے بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی۔ نورالامین خاکوانی صاحب نے بطور مہمان خاص جبکہ احسان ماہی نائب صدر ملتان ، مبارک رومی جنرل سیکریٹری ملتان ، احسان صدیقی ، احتشام انصاری اور قمر کیانی نے شرکت فرمائی۔یہ اجلاس 04 مختلف نشستوں پر مشتمل تھا۔ جس کی تفصیل یوں ہے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت احسان نائب صدر کورل ڈسٹرکٹ ملتان نے حاصل کی۔ جبکہ بارگاہ ِ رسالت میں ہدیہُ نعتِ رسولِ مقبول گل نسرین صاحبہ نے پیش کیا۔اس کے بعد کونسل آف ریسرچ اینڈ لٹریچر کے تعارف و اغراض مقاصد پر شرکاء نے سیر حاصل گفتگو کی:

محترم سلیم ناز صاحب نے کورل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورل اپنی سطح پر تاریخ ساز اقدامات کر رہا ہے جو کہ بچوں اور بڑوں کے ادب میں نمایاں مقام حاصل کرے گا۔ہمیں ان عوامل پر غور کرنا ہوگا اور ان اسباب کا جائزہ لینا ہوگا جس کی وجہ سے نوجوان نسل اور جنریشن زی میں کتب بینی کا رجحان کم ہورہا ہے بالخصوص نوجوان اور ہمارے بچے کتاب سے کیوں دور ہو رہے ہیں ۔۔۔
ڈاکٹر دلشاد صاحب نے کورل کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورل کتب بینی کے فروغ میں عملی اقدامات کر رہا ہے اور انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے بچوں میں سوشل میڈیا کا عمل دخل بہت زیادہ ہو چکا ہے۔ جس کی وجہ سے بچوں اور کتب کا درمیانی فاصلہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے مزید یہ کہ کورل کے کتب بینی مقابلہ جات کو سکول کی سطح پر انعقاد کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ کیونکہ یہی عمر ہے جس سے آپ بچوں کو ادب کی جانب مائل کر سکتے ہیں اور انھوں نے مزید یہ کہا کہ کورل کتب بینی مقابلہ جات ایک اہم سلسلہ ہے جو کہ معاشرے میں علم و ادب کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے ۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم سب مل کر کورل کی کتاب دوستی مہم کو پروان چڑھانے میں ہمیشہ ساتھ ساتھ رہیں گے۔
صدر کورل جنوبی پنجاب محترمہ گل نسرین صاحبہ نے ملکی سطح پر منعقد کی جانے والے مختلف تقاریب کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا اور آئندہ جنوبی پنجاب میں کانفرنسز، ورک شاپس و کتب بینی مقابلہ جات کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر نہ صرف محترم ضیاء انصاری صاحب نے کورل میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا بلکہ جنوبی پنجاب میں ہونی والی مختلف تقاریب کے حوالے سے اپنے بھر پور تعاون کا بھی وعدہ کیا۔
آخر میں محترم جناب انجینئر ممتاز احمد خان ڈائریکٹر کورل جنوبی پنجاب نے شرکاء کو کورل کے منشور و کتاب دوستی مہم کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کے تمام تحصیلوں اور جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں کورل کی باڈی کی تشکیل کو یقینی بنایا جائے گا اور اس حوالے سے اگست یا ستمبر میں ملتان میں ایک علمی و ادبی کانفرس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نہ صرف ایگزیکٹو باڈی کورل پاکستان کو مدعو کیا جائے گا بلکہ جنوبی پنجاب سے علمی و ادبی شخصیات کو بھی دعوت نامے ارسال کیے جائیں گے تاکہ کورل کے منشور و کتاب دوستی مہم کو ملکی سطح پر عملی جامہ پہنایا جاسکے ۔ اس سیشن کے آخر میں کورل کی تین سالہ سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔اور مہمانوں کی تواضع پر تکلف ہائی ٹی سے کی گئی
تقریب کا دوسرا سیشن محفل مشاعرہ پر مشتمل تھا جس کی صدرات سلیم ناز صاحب نے فرمائی اور مہمان خصوصی کے فرائض ڈاکٹر دلشاد صاحب نے ادا کئے
اس محفل کی نقابت محترمہ گل نسرین صاحبہ نے کی۔ جس میں ملتان کے نامور شعراء کرام نے شرکت فرمائی اور اپنا کلام پیش کرتے ہوئے داد و تحسین وصول کی ۔ ان شعراء کرام کے اسم گرامی احسان ماہی ،مبارک رومی ،گل نسرین،قمر کیانی اور ڈاکٹر دلشاد ہیں۔
اس تقریب کا آخر ی مرحلہ محفل ِموسیقی پر مبنی تھا۔ جس میں انجئنئر ممتاز احمد خان صاحب نے ہارمونیم پر راگ دیسی کے مدھر تانیں بکھیریں اور گل ِ نسرین کی غزل کو دیسی راگ میں اپنی خوبصورت آواز میں پیش کرتے ہوئے محفل کو چار چاند لگا دئیے اور حاظرین ِمحفل سے خود داد سمیٹی ۔۔۔

اور یوں یہ خوبصورت و یادگار طویل نشست رات گئے اپنے اختتام کو پہنچی۔۔۔

Post Views: 21
Tags: adbi report by gl nasrein korl
Previous Post

صبح پاکستان ۔۔ بلا مبالغہ

Next Post

آہ ، رانا اعجاز محمود ، سینئرڈائریکٹر تعلقات پنجاب

Next Post
آہ  ، رانا اعجاز محمود ، سینئرڈائریکٹر تعلقات پنجاب

آہ ، رانا اعجاز محمود ، سینئرڈائریکٹر تعلقات پنجاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?
قومی/ بین الاقوامی خبریں

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

by webmaster
جولائی 8, 2026
0

لاہور ۔ پنجاب حکومت نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں رائٹ سائزنگ کے تحت بڑے پیمانے پر خالی نان ٹیچنگ آسامیوں...

Read moreDetails
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
نوجوان  سب سے پہلے پاکستان کو اہمیت دیں:وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرواز کارڈ کے کامیاب امیدواروں سے خطاب

نوجوان سب سے پہلے پاکستان کو اہمیت دیں:وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرواز کارڈ کے کامیاب امیدواروں سے خطاب

جون 25, 2026
یکم جولائی  سے جائیداد کی خرید و فروخت اور انتقالات  فرد کی بجا ئےگرین سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر ہو گی

یکم جولائی سے جائیداد کی خرید و فروخت اور انتقالات فرد کی بجا ئےگرین سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر ہو گی

جون 23, 2026
کونسل آف ریسرچ اینڈ لٹریچر ملتان باڈی کا دوسرا ماہانہ اجلاس اور کورل کی تیسری سالگرہ کے سلسلے میں مورخہ 6 جولائی بوقت شام 04 بجے محترم انجینئر ممتاز خان ڈائریکٹر کورل جنوبی پنجاب کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ واقع ملتان کینٹ پر منعقد ہوا جس کی نقابت محترمہ گل نسرین (صدر کورل جنوبی پنجاب) نے فرمائی۔ پروگرام میں ،ڈاکٹر دلشاد ڈائریکٹر کورل ڈسٹرکٹ ملتان ِرضی الدین رضی صدر کورل ملتان کینٹ ، علی عمران ممتاز ،ضیا انصاری ، سلیم ناز صدر سٹی ملتان قمر شہزاد کیانی صدر جلال پور شجاع آباد نے بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی۔ نورالامین خاکوانی صاحب نے بطور مہمان خاص جبکہ احسان ماہی نائب صدر ملتان ، مبارک رومی جنرل سیکریٹری ملتان ، احسان صدیقی ، احتشام انصاری اور قمر کیانی نے شرکت فرمائی۔یہ اجلاس 04 مختلف نشستوں پر مشتمل تھا۔ جس کی تفصیل یوں ہے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت احسان نائب صدر کورل ڈسٹرکٹ ملتان نے حاصل کی۔ جبکہ بارگاہ ِ رسالت میں ہدیہُ نعتِ رسولِ مقبول گل نسرین صاحبہ نے پیش کیا۔اس کے بعد کونسل آف ریسرچ اینڈ لٹریچر کے تعارف و اغراض مقاصد پر شرکاء نے سیر حاصل گفتگو کی: محترم سلیم ناز صاحب نے کورل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورل اپنی سطح پر تاریخ ساز اقدامات کر رہا ہے جو کہ بچوں اور بڑوں کے ادب میں نمایاں مقام حاصل کرے گا۔ہمیں ان عوامل پر غور کرنا ہوگا اور ان اسباب کا جائزہ لینا ہوگا جس کی وجہ سے نوجوان نسل اور جنریشن زی میں کتب بینی کا رجحان کم ہورہا ہے بالخصوص نوجوان اور ہمارے بچے کتاب سے کیوں دور ہو رہے ہیں ۔۔۔ ڈاکٹر دلشاد صاحب نے کورل کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورل کتب بینی کے فروغ میں عملی اقدامات کر رہا ہے اور انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے بچوں میں سوشل میڈیا کا عمل دخل بہت زیادہ ہو چکا ہے۔ جس کی وجہ سے بچوں اور کتب کا درمیانی فاصلہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے مزید یہ کہ کورل کے کتب بینی مقابلہ جات کو سکول کی سطح پر انعقاد کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ کیونکہ یہی عمر ہے جس سے آپ بچوں کو ادب کی جانب مائل کر سکتے ہیں اور انھوں نے مزید یہ کہا کہ کورل کتب بینی مقابلہ جات ایک اہم سلسلہ ہے جو کہ معاشرے میں علم و ادب کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم سب مل کر کورل کی کتاب دوستی مہم کو پروان چڑھانے میں ہمیشہ ساتھ ساتھ رہیں گے۔ صدر کورل جنوبی پنجاب محترمہ گل نسرین صاحبہ نے ملکی سطح پر منعقد کی جانے والے مختلف تقاریب کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا اور آئندہ جنوبی پنجاب میں کانفرنسز، ورک شاپس و کتب بینی مقابلہ جات کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر نہ صرف محترم ضیاء انصاری صاحب نے کورل میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا بلکہ جنوبی پنجاب میں ہونی والی مختلف تقاریب کے حوالے سے اپنے بھر پور تعاون کا بھی وعدہ کیا۔ آخر میں محترم جناب انجینئر ممتاز احمد خان ڈائریکٹر کورل جنوبی پنجاب نے شرکاء کو کورل کے منشور و کتاب دوستی مہم کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کے تمام تحصیلوں اور جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں کورل کی باڈی کی تشکیل کو یقینی بنایا جائے گا اور اس حوالے سے اگست یا ستمبر میں ملتان میں ایک علمی و ادبی کانفرس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نہ صرف ایگزیکٹو باڈی کورل پاکستان کو مدعو کیا جائے گا بلکہ جنوبی پنجاب سے علمی و ادبی شخصیات کو بھی دعوت نامے ارسال کیے جائیں گے تاکہ کورل کے منشور و کتاب دوستی مہم کو ملکی سطح پر عملی جامہ پہنایا جاسکے ۔ اس سیشن کے آخر میں کورل کی تین سالہ سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔اور مہمانوں کی تواضع پر تکلف ہائی ٹی سے کی گئی تقریب کا دوسرا سیشن محفل مشاعرہ پر مشتمل تھا جس کی صدرات سلیم ناز صاحب نے فرمائی اور مہمان خصوصی کے فرائض ڈاکٹر دلشاد صاحب نے ادا کئے اس محفل کی نقابت محترمہ گل نسرین صاحبہ نے کی۔ جس میں ملتان کے نامور شعراء کرام نے شرکت فرمائی اور اپنا کلام پیش کرتے ہوئے داد و تحسین وصول کی ۔ ان شعراء کرام کے اسم گرامی احسان ماہی ،مبارک رومی ،گل نسرین،قمر کیانی اور ڈاکٹر دلشاد ہیں۔ اس تقریب کا آخر ی مرحلہ محفل ِموسیقی پر مبنی تھا۔ جس میں انجئنئر ممتاز احمد خان صاحب نے ہارمونیم پر راگ دیسی کے مدھر تانیں بکھیریں اور گل ِ نسرین کی غزل کو دیسی راگ میں اپنی خوبصورت آواز میں پیش کرتے ہوئے محفل کو چار چاند لگا دئیے اور حاظرین ِمحفل سے خود داد سمیٹی ۔۔۔ اور یوں یہ خوبصورت و یادگار طویل نشست رات گئے اپنے اختتام کو پہنچی۔۔۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.