• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کل کی زندگی، آج قصۂ پارینہ! تحریر: انجم صحرائی

webmaster by webmaster
مئی 20, 2026
in کالم
0
کوٹ سلطان کے ملک کریم بخش کھوکھر , لیّہ یونیورسٹی اور بہادر ای لائبریری .. تحریر: انجم صحرائی

ستھرا پنجاب اور عیدِ قربان کا 'مسئلہِ فیثاغورث' انجم صحرائی

(رانا شکیل، اعجاز بخاری اور ڈاکٹر احسان الٰہی مرحوم کے نام ایک قلبی خراجِ عقیدت)

گزرے ہفتے بہت سے پیارے دوست ہمیں اس فانی دنیا میں روتا سسکتا چھوڑ کر اللہ کے حضور پیش ہو گئے۔ رانا شکیل، اعجاز بخاری اور کروڑ لعل عیسن کے ڈاکٹر احسان الٰہی… کل تک جو ہمارے درمیان ہنستی مسکراتی، زندگی سے بھرپور شخصیات تھیں، آج وہ محض ایک قصۂ پارینہ بن چکی ہیں۔ ان تینوں مرحومین سے میرا محض رسمی نہیں، بلکہ گہرا قلبی، خاندانی اور احترام و وفا کا دیرینہ تعلق تھا۔
میری اصل دوستی ڈاکٹر احسان الٰہی کے والدِ بزرگوار، محترم ڈاکٹر فضل الٰہی صاحب سے تھی۔ میری ڈاکٹر فضل صاحب سے ملاقات اس دور میں ہوئی جب وہ بلدیہ کروڑ کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ میں نے بحیثیتِ صحافی اس نو منتخب چیئرمین کا انٹرویو کیا تھا؛ اس مٹی سے جڑے انسان سے اس زمانے میں جو تعلق بنا، وہ آج بھی میری یادوں میں پوری آب و تاب کے ساتھ استوار ہے۔
ڈاکٹر احسان الٰہی، اپنے والد کے اکلوتے بیٹے اور 9 بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے۔ والد کی وفات کے بعد اس نوجوان نے جس خوبصورتی، وقار اور ذمہ داری سے اپنے خاندان کی سیاسی اور سماجی روایات کو زندہ رکھا، وہ انہی کا حصہ تھا۔ انہوں نے والد کی رحلت کے بعد ہر ذمہ داری کو خوب نبھایا۔ یہی وجہ تھی کہ جب وہ اچانک ہم سے بچھڑے، تو پورا علاقہ سوگوار ہو گیا۔ مرحوم احسان الٰہی کا جنازہ کروڑ کی تاریخ کے بڑے اور تاریخی جنازوں میں سے ایک تھا، جہاں ہر آنکھ اشکبار تھی۔

بابا ے صحافت استاد عبد الحکیم شوق کے داماد رانا شکیل سے میرا پیار، احترام اور محبت کا رشتہ اس زمانے میں جڑا جب شکیل ابھی نو عمری کے دور سے گزر رہے تھے اور ان کی شادی بھی نہیں ہوئی تھی۔ ان کے والد بچپن میں ہی فوت ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے زندگی نے ان کا کڑا امتحان لیا۔ لیکن شکیل نے ہمت نہ ہاری, دن رات بے پناہ محنت کی اور ایک کامیاب کاروباری کے طور پر اپنے آپ کو منوایا۔ وہ اپنی مخلصی اور قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت لیّہ انجمنِ تاجران کے منتخب رہنما بنے اور تاجر برادری کے حقوق کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہے۔ ان کا یوں چلے جانا تاجر برادری اور ہمارے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

اسی طرح محترم سید اعجاز بخاری مرحوم سے میرے احترام و عقیدت کا تعلق بہت پرانا تھا۔ مرحوم ایک بینک آفیسر تھے، لیکن ان کی طبیعت میں رتی برابر بھی دنیا داری نہ تھی۔ وہ ایک سچے درویش صفت اور متوکل انسان تھے۔ ہر حال میں خوش رہنا اور دوسروں میں خوشیاں تقسیم کرنا ان کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔ مرحوم کے سسر اور ‘تھل ہومیو پیتھک میڈیکل کالج’ کے بانی فضل حق رضوی صاحب ہمارے نہایت مہربان دوست تھے۔ اس کالج کے ابتدائی بانی ارکان میں ہمیں بھی شریکِ سفر ہونے کا اعزاز حاصل ہے، جس کی وجہ سے یہ تعلق خاندانی محبت میں بدل گیا تھا۔
آج اعجاز بخاری صاحب تو دنیا میں نہیں رہے، لیکن قدرت نے ان کے ہونہار بیٹے، معروف صحافی اور سماجی رہنما عمران علی شاہ کی صورت میں لیّہ کو ایک اِنتہائی متحرک اور مخلص شخصیت عطا کی ہے۔ قدرت نے عمران کو ایک خوبصورت اور سحر انگیز آواز سے نوازا ہے۔ بلا شبہ عمران نے اپنے والد کی بے مثال خدمت کی، خاص طور پر رخصت کے آخری لمحات میں۔ بابا کے آخری وقت میں، ان کے کان کے پاس آنکھوں سے بہتے آنسوؤں کے ساتھ عمران کا نعتِ رسولﷺ سنانے کا وہ ویڈیو کلپ جس نے بھی دیکھا اور سنا، اس کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں اور دل خون کے آنسو رویا۔ یہ منظر دیکھ کر یوں لگتا تھا جیسے وہ لختِ جگر اپنے درویش باپ کے دل کی آواز بن کر پکار رہا ہو:

ہم مدینے میں تنہا نکل جائیں گے
اور گلیوں میں قصداً بھٹک جائیں گے
ہم وہاں جا کے واپس نہیں آئیں گے
ڈھونڈتے ڈھونڈتے لوگ تھک جائیں گے

یہ ایک بیٹے کی اپنے باپ کے لیے محبت اور عقیدت کی معراج تھی، جس نے ہر سننے والے کو تڑپا کر رکھ دیا۔

کہتے ہیں کہ ‘مرنا کوئی خبر نہیں، جینا خبر ہے’، لیکن ہر گھڑی موت زندگی کے تعاقب میں ہے۔ جب وقتِ مقررہ کا گھڑیال بجتا ہے، تو زندگی ہار جاتی ہے اور موت اسے دبوچ لیتی ہے۔
اللہ پاک رانا شکیل، سید اعجاز بخاری اور ڈاکٹر احسان الٰہی کے درجات بلند کرے، انہیں جوارِ رحمت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور ان کے تمام لواحقین کو یہ تڑپا دینے والا صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ۔

 

 

Post Views: 105
Tags: column by anjum sehrai
Previous Post

”اپنی چھت، اپنا گھر“ دل کے بہت قریب ہے،عوام کو بلاتفریق اور بلاامتیاز گھر بنانے کیلئے قرض ملا: مریم نواز شریف

Next Post

روزانہ خلع کے تین سو کیسز ، آخر کیوں ؟ تحریر ارشاد راۓ

Next Post
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، سوالات ، حقائق اور چیلنجز  تحریر ۔۔۔ ارشاد راۓ

روزانہ خلع کے تین سو کیسز ، آخر کیوں ؟ تحریر ارشاد راۓ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک
قومی/ بین الاقوامی خبریں

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

by webmaster
جولائی 11, 2026
0

کوئٹہ: پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ "آپریشن شعبان" بھرپور انداز میں...

Read moreDetails
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
نوجوان  سب سے پہلے پاکستان کو اہمیت دیں:وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرواز کارڈ کے کامیاب امیدواروں سے خطاب

نوجوان سب سے پہلے پاکستان کو اہمیت دیں:وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرواز کارڈ کے کامیاب امیدواروں سے خطاب

جون 25, 2026

(رانا شکیل، اعجاز بخاری اور ڈاکٹر احسان الٰہی مرحوم کے نام ایک قلبی خراجِ عقیدت)

گزرے ہفتے بہت سے پیارے دوست ہمیں اس فانی دنیا میں روتا سسکتا چھوڑ کر اللہ کے حضور پیش ہو گئے۔ رانا شکیل، اعجاز بخاری اور کروڑ لعل عیسن کے ڈاکٹر احسان الٰہی... کل تک جو ہمارے درمیان ہنستی مسکراتی، زندگی سے بھرپور شخصیات تھیں، آج وہ محض ایک قصۂ پارینہ بن چکی ہیں۔ ان تینوں مرحومین سے میرا محض رسمی نہیں، بلکہ گہرا قلبی، خاندانی اور احترام و وفا کا دیرینہ تعلق تھا۔ میری اصل دوستی ڈاکٹر احسان الٰہی کے والدِ بزرگوار، محترم ڈاکٹر فضل الٰہی صاحب سے تھی۔ میری ڈاکٹر فضل صاحب سے ملاقات اس دور میں ہوئی جب وہ بلدیہ کروڑ کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ میں نے بحیثیتِ صحافی اس نو منتخب چیئرمین کا انٹرویو کیا تھا؛ اس مٹی سے جڑے انسان سے اس زمانے میں جو تعلق بنا، وہ آج بھی میری یادوں میں پوری آب و تاب کے ساتھ استوار ہے۔ ڈاکٹر احسان الٰہی، اپنے والد کے اکلوتے بیٹے اور 9 بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے۔ والد کی وفات کے بعد اس نوجوان نے جس خوبصورتی، وقار اور ذمہ داری سے اپنے خاندان کی سیاسی اور سماجی روایات کو زندہ رکھا، وہ انہی کا حصہ تھا۔ انہوں نے والد کی رحلت کے بعد ہر ذمہ داری کو خوب نبھایا۔ یہی وجہ تھی کہ جب وہ اچانک ہم سے بچھڑے، تو پورا علاقہ سوگوار ہو گیا۔ مرحوم احسان الٰہی کا جنازہ کروڑ کی تاریخ کے بڑے اور تاریخی جنازوں میں سے ایک تھا، جہاں ہر آنکھ اشکبار تھی۔ بابا ے صحافت استاد عبد الحکیم شوق کے داماد رانا شکیل سے میرا پیار، احترام اور محبت کا رشتہ اس زمانے میں جڑا جب شکیل ابھی نو عمری کے دور سے گزر رہے تھے اور ان کی شادی بھی نہیں ہوئی تھی۔ ان کے والد بچپن میں ہی فوت ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے زندگی نے ان کا کڑا امتحان لیا۔ لیکن شکیل نے ہمت نہ ہاری, دن رات بے پناہ محنت کی اور ایک کامیاب کاروباری کے طور پر اپنے آپ کو منوایا۔ وہ اپنی مخلصی اور قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت لیّہ انجمنِ تاجران کے منتخب رہنما بنے اور تاجر برادری کے حقوق کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہے۔ ان کا یوں چلے جانا تاجر برادری اور ہمارے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ اسی طرح محترم سید اعجاز بخاری مرحوم سے میرے احترام و عقیدت کا تعلق بہت پرانا تھا۔ مرحوم ایک بینک آفیسر تھے، لیکن ان کی طبیعت میں رتی برابر بھی دنیا داری نہ تھی۔ وہ ایک سچے درویش صفت اور متوکل انسان تھے۔ ہر حال میں خوش رہنا اور دوسروں میں خوشیاں تقسیم کرنا ان کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔ مرحوم کے سسر اور 'تھل ہومیو پیتھک میڈیکل کالج' کے بانی فضل حق رضوی صاحب ہمارے نہایت مہربان دوست تھے۔ اس کالج کے ابتدائی بانی ارکان میں ہمیں بھی شریکِ سفر ہونے کا اعزاز حاصل ہے، جس کی وجہ سے یہ تعلق خاندانی محبت میں بدل گیا تھا۔ آج اعجاز بخاری صاحب تو دنیا میں نہیں رہے، لیکن قدرت نے ان کے ہونہار بیٹے، معروف صحافی اور سماجی رہنما عمران علی شاہ کی صورت میں لیّہ کو ایک اِنتہائی متحرک اور مخلص شخصیت عطا کی ہے۔ قدرت نے عمران کو ایک خوبصورت اور سحر انگیز آواز سے نوازا ہے۔ بلا شبہ عمران نے اپنے والد کی بے مثال خدمت کی، خاص طور پر رخصت کے آخری لمحات میں۔ بابا کے آخری وقت میں، ان کے کان کے پاس آنکھوں سے بہتے آنسوؤں کے ساتھ عمران کا نعتِ رسولﷺ سنانے کا وہ ویڈیو کلپ جس نے بھی دیکھا اور سنا، اس کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں اور دل خون کے آنسو رویا۔ یہ منظر دیکھ کر یوں لگتا تھا جیسے وہ لختِ جگر اپنے درویش باپ کے دل کی آواز بن کر پکار رہا ہو: ہم مدینے میں تنہا نکل جائیں گے اور گلیوں میں قصداً بھٹک جائیں گے ہم وہاں جا کے واپس نہیں آئیں گے ڈھونڈتے ڈھونڈتے لوگ تھک جائیں گے یہ ایک بیٹے کی اپنے باپ کے لیے محبت اور عقیدت کی معراج تھی، جس نے ہر سننے والے کو تڑپا کر رکھ دیا۔ کہتے ہیں کہ 'مرنا کوئی خبر نہیں، جینا خبر ہے'، لیکن ہر گھڑی موت زندگی کے تعاقب میں ہے۔ جب وقتِ مقررہ کا گھڑیال بجتا ہے، تو زندگی ہار جاتی ہے اور موت اسے دبوچ لیتی ہے۔ اللہ پاک رانا شکیل، سید اعجاز بخاری اور ڈاکٹر احسان الٰہی کے درجات بلند کرے، انہیں جوارِ رحمت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور ان کے تمام لواحقین کو یہ تڑپا دینے والا صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ۔    
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.