• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

محکمہ زراعت کے زیر اہتمام سبسڈی پر زرعی مشینری و آلات کی قرعہ اندازی

webmaster by webmaster
دسمبر 21, 2024
in تصویری خبر نامہ
0
محکمہ زراعت کے زیر اہتمام سبسڈی پر زرعی مشینری و آلات کی قرعہ اندازی

لیہ ۔( صبح پا کستان )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شعبہ زراعت کے لیے ایک اور انقلابی اقدام ۔ محکمہ زراعت (فیلڈونگ) کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال لیہ میں سبسڈی پر زرعی مشینری و آلات کی قرعہ اندازی کیلئے تقریب منعقدہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیومحمدشاہدملک تھے۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت شیخ عاشق حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچرانجینئرنگ شیخ شعیب ظہیر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچرانجینئرنگ انجینئرغلام مرتضی بھٹی،سی او ضلع کونسل افتخار بنگش موجودتھے۔ضلع لیہ میں کل424 کاشتکاروں نے درخواستیں جمع کروائیں میرٹ وشفاف سکروٹنی کے بعد345 درخواستوں پر قرعہ اندازی کی گئی جس میں ضلع کے7 مراکز سے21کامیاب کاشتکاروں کا اعلان کیا گیا جبکہ کچھ کاشتکاروں کوویٹنگ لسٹ بھی رکھاگیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیومحمدشاہدملک نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ و زیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا ایگری کلچرل ٹرانسفارمیشن پلان ایک انقلابی منصوبہ ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرکاشتکاروںکوسبسڈی پر زرعی مشینری و آلات کی فراہمی کی جائے گی انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب زرعی معیشت کی ترقی کے لئے انقلابی و درس نتائج کے حامل منصوبوںاورفصلات کی بہتر پیداوار کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ شعبہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس لیے مشینی کاشت اپنائیں فی ایکڑپیداوار بڑھائیں منصوبہ کے تحت حکومت پنجاب انقلابی و درس نتائج کے حامل منصوبوں پر عمل پیرا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مشینی کاشت پروگرام کے تحت اربوں روپے کی لاگت سے 35 قسم کے زرعی آلات و مشینوں کی خریداری کیلئے 60 فیصد تک سبسڈی فراہم کی جارہی ہے جس میں ایک کاشتکار کو زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ روپے تک سبسڈی فراہم کی جائے گی جبکہ کاشتکار اپنی مرضی اور ضرورت کے مطابق زرعی آلات کا انتخاب کر سکے گا۔انہوںنے کہاکہ زرعی مشینری کے استعمال سے توانائی اور وقت کی بچت جبکہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔زرعی آلات جن میں روٹاویٹر،ڈسکس ہیرو،ویٹ ریپر،آلواکھاڑنے والی مشینی،بوم سپرئیر،پاور ٹلر بمع آلات،شوگر کین ریجر،میزبیڈپلانٹرودیگر کی قرعہ اندازی کی گئی۔تقریب میں کاشتکاروں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

Previous Post

جنوبی پنجاب کے سینیر صحافی شہیدعبداللہ نظامی اور ان کی اہلیہ کےقتل کیس کا فیصلہ ،قاتل عامر کو دو بار سزاءے موت

Next Post

لائٹ ہاؤس

Next Post
لائٹ ہاؤس

لائٹ ہاؤس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

لیہ ۔( صبح پا کستان )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شعبہ زراعت کے لیے ایک اور انقلابی اقدام ۔ محکمہ زراعت (فیلڈونگ) کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال لیہ میں سبسڈی پر زرعی مشینری و آلات کی قرعہ اندازی کیلئے تقریب منعقدہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیومحمدشاہدملک تھے۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت شیخ عاشق حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچرانجینئرنگ شیخ شعیب ظہیر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچرانجینئرنگ انجینئرغلام مرتضی بھٹی،سی او ضلع کونسل افتخار بنگش موجودتھے۔ضلع لیہ میں کل424 کاشتکاروں نے درخواستیں جمع کروائیں میرٹ وشفاف سکروٹنی کے بعد345 درخواستوں پر قرعہ اندازی کی گئی جس میں ضلع کے7 مراکز سے21کامیاب کاشتکاروں کا اعلان کیا گیا جبکہ کچھ کاشتکاروں کوویٹنگ لسٹ بھی رکھاگیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیومحمدشاہدملک نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ و زیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا ایگری کلچرل ٹرانسفارمیشن پلان ایک انقلابی منصوبہ ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرکاشتکاروںکوسبسڈی پر زرعی مشینری و آلات کی فراہمی کی جائے گی انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب زرعی معیشت کی ترقی کے لئے انقلابی و درس نتائج کے حامل منصوبوںاورفصلات کی بہتر پیداوار کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ شعبہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس لیے مشینی کاشت اپنائیں فی ایکڑپیداوار بڑھائیں منصوبہ کے تحت حکومت پنجاب انقلابی و درس نتائج کے حامل منصوبوں پر عمل پیرا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مشینی کاشت پروگرام کے تحت اربوں روپے کی لاگت سے 35 قسم کے زرعی آلات و مشینوں کی خریداری کیلئے 60 فیصد تک سبسڈی فراہم کی جارہی ہے جس میں ایک کاشتکار کو زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ روپے تک سبسڈی فراہم کی جائے گی جبکہ کاشتکار اپنی مرضی اور ضرورت کے مطابق زرعی آلات کا انتخاب کر سکے گا۔انہوںنے کہاکہ زرعی مشینری کے استعمال سے توانائی اور وقت کی بچت جبکہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔زرعی آلات جن میں روٹاویٹر،ڈسکس ہیرو،ویٹ ریپر،آلواکھاڑنے والی مشینی،بوم سپرئیر،پاور ٹلر بمع آلات،شوگر کین ریجر،میزبیڈپلانٹرودیگر کی قرعہ اندازی کی گئی۔تقریب میں کاشتکاروں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.