• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

نیب کا (ن) لیگی رہنماوَں و کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

webmaster by webmaster
اگست 11, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
نیب کا (ن) لیگی رہنماوَں و کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیب نے مریم نواز کی پیشی کے وقت ہونے والے تصادم پر (ن) لیگی رہنماوَں اور کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور میں آج مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں موقف لینے کیلئے طلب کیا گیا تھا تاہم ان کی جانب سے نیب لاہور میں پیش ہوکر جواب دینے کی بجائے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کے ذریعے منظم انداز میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتھراؤ اور بدنظمی کا مظاہرہ کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے 20 سالہ دور میں پہلی مرتبہ ایک آئینی و قومی ادارے کے ساتھ اس نوعیت کا برتاؤ روا رکھا گیا ہے جس میں نیب کی عمارت پر پتھراؤ کرتے ہوئے کھڑکیوں کے شیشے توڑنے کے علاوہ نیب کے عملہ کو بھی زخمی کیا گیا۔ان حالات میں نیب کی جانب سے مریم نواز کی پیشی کو فوری طور پر منسوخ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں تھا۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں اور دیگر شر پسند عناصر کیجانب سے منظم انداز میں قانونی کارروائی میں مداخلت کی تحقیقات کافیصلہ کیا ہے۔ مزید بر آں نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں و کارکنان کے غیر قانونی اقدام اور کار سرکار میں مداخلت کی ایف آئی آر (FIR) درج کروانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو ایک قومی ادارہ ہے جس کی تمام تر وابستگیاں ملک و قوم کے ساتھ ہیں۔ نیب کا کسی سیاسی جماعت و گروہ سے کوئی تعلق نہیں جب کہ نیب کے تمام تر اقدامات آئین و قانون کی روشنی میں سر انجام دیتا ہے۔ نیب میں پیشی کے لئے آنے والے تمام افراد کو قانون کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ نیب میں ذاتی حیثیت میں پیشی کے لئے بلانے کا مقصد قانون کے مطابق کسی بھی شخص کا موقف معلوم کرنا ہوتا ہے۔ نیب کے افسران قانون کے مطابق نیب میں پیشی کے لئے آنے والے ہر شخص کی عزت و احترام کو یقینی بنانے پر سختی سے یقین رکھتے ہیں مگر کسی دباؤ، دھمکی،شر انگیزی یا غنڈہ گردی کی پرواہ کئے بغیر اپنے قومی فرائص سر انجام دیتے رہیں گے کیونکہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔

Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

لیہ۔صحت مند بیٹے کی بوڑھی والدہ،معذور بھائیوں کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کوشش، پو لیس تحفظ دے۔بیوہ خاتوں وزیراں مائی

Next Post

راجن پور ۔پاکستان میں بسنے والے تمام اقلیتی پاکستانی ہیں۔” اقلیتوں کے عالمی دن“ کے موقع پر سیمینار سے ڈپٹی کمشنر کا خطاب

Next Post
راجن پور ۔پاکستان میں بسنے والے تمام اقلیتی پاکستانی ہیں۔” اقلیتوں کے عالمی دن“ کے موقع پر سیمینار سے ڈپٹی کمشنر کا خطاب

راجن پور ۔پاکستان میں بسنے والے تمام اقلیتی پاکستانی ہیں۔” اقلیتوں کے عالمی دن“ کے موقع پر سیمینار سے ڈپٹی کمشنر کا خطاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد: نیب نے مریم نواز کی پیشی کے وقت ہونے والے تصادم پر (ن) لیگی رہنماوَں اور کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور میں آج مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں موقف لینے کیلئے طلب کیا گیا تھا تاہم ان کی جانب سے نیب لاہور میں پیش ہوکر جواب دینے کی بجائے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کے ذریعے منظم انداز میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتھراؤ اور بدنظمی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے 20 سالہ دور میں پہلی مرتبہ ایک آئینی و قومی ادارے کے ساتھ اس نوعیت کا برتاؤ روا رکھا گیا ہے جس میں نیب کی عمارت پر پتھراؤ کرتے ہوئے کھڑکیوں کے شیشے توڑنے کے علاوہ نیب کے عملہ کو بھی زخمی کیا گیا۔ان حالات میں نیب کی جانب سے مریم نواز کی پیشی کو فوری طور پر منسوخ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں تھا۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں اور دیگر شر پسند عناصر کیجانب سے منظم انداز میں قانونی کارروائی میں مداخلت کی تحقیقات کافیصلہ کیا ہے۔ مزید بر آں نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں و کارکنان کے غیر قانونی اقدام اور کار سرکار میں مداخلت کی ایف آئی آر (FIR) درج کروانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو ایک قومی ادارہ ہے جس کی تمام تر وابستگیاں ملک و قوم کے ساتھ ہیں۔ نیب کا کسی سیاسی جماعت و گروہ سے کوئی تعلق نہیں جب کہ نیب کے تمام تر اقدامات آئین و قانون کی روشنی میں سر انجام دیتا ہے۔ نیب میں پیشی کے لئے آنے والے تمام افراد کو قانون کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ نیب میں ذاتی حیثیت میں پیشی کے لئے بلانے کا مقصد قانون کے مطابق کسی بھی شخص کا موقف معلوم کرنا ہوتا ہے۔ نیب کے افسران قانون کے مطابق نیب میں پیشی کے لئے آنے والے ہر شخص کی عزت و احترام کو یقینی بنانے پر سختی سے یقین رکھتے ہیں مگر کسی دباؤ، دھمکی،شر انگیزی یا غنڈہ گردی کی پرواہ کئے بغیر اپنے قومی فرائص سر انجام دیتے رہیں گے کیونکہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.