• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ذخیرہ اندوزی کیخلاف آرڈیننس؛ 3 سال قید، مال بحق سرکار ضبط ہوگا

webmaster by webmaster
اپریل 20, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
ذخیرہ اندوزی کیخلاف آرڈیننس؛ 3 سال قید، مال بحق سرکار ضبط ہوگا

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ اسمگلنگ اور ذخیر اندوزی قانوناً جرم ہے، جس کیلیے آرڈیننس بنائے ہیں،ذخیرہ اندوزی کیخلاف آرڈیننس پر عمل درآمد شروع ہوچکا۔

پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر ملیکہ بخاری اور سیکرٹری وزارت قانون و انصاف خشیع الرحمان کے ساتھ پریس بریفنگ میں وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ آرڈیننس کے مطابق 32 اشیاکی ذخیرہ اندوزی پر کارروائی ہوگی، ان 32 اشیا میں چائے، چینی، دودھ، پاوڈر دودھ، نوزائیدہ بچوں کے لیے دودھ اور کھانا، خوردنی تیل، سوڈا، پھلوں کا رس، نمک، آلو، پیاز، دالیں، مچھلی، گائے کا گوشت، مٹن، انڈے، گْڑ، مصالحے، سبزیاں، لال مرچ، دوائیں، مٹی کا تیل، چاول ، گندم، آٹا، کیمیکل کھاد، پولٹری فوڈ، سرجیکل دستانے، چہرے کے ماسک، این 95 ماسک، سینیٹائزر، سطح صاف کرنے والی مصنوعات، کیڑے مار ادویات، ماچس اور آئسوپروپل الکوحل شامل ہیں، ان  اشیا کی ذخیرہ اندوزی پر3 سال قید اورمال کی بحق سرکار ضبطگی کی سزا  تجویز کی گئی ہے، انسداد سمگلنگ آرڈیننس وزیراعظم کو ارسال کردیا ہے جو منگل تک جاری کر دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی والے آرڈیننس کے تحت سمری ٹرائل مجسٹریٹ کریں گے جبکہ اسمگلنگ کے خلاف سمری ٹرائل خصوصی جج کریں گے جنہیں چیف جسٹس کی مشاورت سے تعینات کیا جائے گا۔

فروغ نسیم نے کسٹمز ٹربیونل میں رشوت کے لین دین کا انکشاف کیا اورکہا  ایف بی آر انسداد سمگلنگ کیلئے آئی ایس آئی اور آئی بی سمیت کسی بھی ادارے کی مدد لے سکتا ہے، ضلعی انتظامیہ سمیت عوام بھی اسمگلنگ کی اطلاع دے سکتے ہیں، اگر کسٹمز والے کارروائی نہ کریں تو سیکرٹری قانون متعلقہ افسر کیخلاف کارروائی کی ہدایت کرینگے۔

 

انہوں نے کہا ڈالر، گندم، چینی اور آلو کی سمگلنگ  بہت نقصان دہ ہے، آرڈیننسز اس لیے لارہے ہیں کہ کورونا جیسی ایمرجنسی کی صورت حال کا سامنا ہے، ہوسکتا ہے کہ ان آرڈیننسز کوتوسیع  نہ دیں اور پارلیمنٹ کے ذریعے قانون سازی کریں، سماجی فاصلہ کے باعث پارلیمنٹ کا اجلاس بلانا مشکل ہے تاہم اجلاس کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں، کوشش ہے کہ  نیب ترمیمی آرڈیننس کو ایکٹ آف پارلیمنٹ میں تبدیل کیا جائے، ذخیرہ اندوزی کیخلاف آرڈیننس کی پنجاب اور کے پی میں تیاری شروع ہوچکی، بلوچستان میں بھی ذخیرہ اندوزی کیخلاف قانون تیاری کے مراحل میں ہے، سندھ حکومت سے بھی کہیں گے ذخیرہ اندوزی کیخلاف قانون کا جائزہ لے، معیشت اور لاک ڈاؤن کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ صنعتوں کے حوالے سے بھی نئے قانون پر حماد اظہر کے ساتھ کام کرینگے، زلفی بخاری کے ساتھ ای او بی آئی کے قانون پر کام کر رہے ہیں۔

 

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت قانون و انصاف نے گزشتہ 20 ماہ کے دوران 60,649 میں سے تقریبا 99 فیصد کیسسز نمٹائے ہیں، عوامی مفاد میں قانون سازی پر دن رات کام کر رہے ہیں۔

 

ملیکہ بخاری نے کہاکہ آئین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے منشور کو سامنے رکھ کر قانون سازی کی جارہی ہے، قانون سازی کا مقصد عوام کو سستا اور فوری  ریلیف فراہم کرنا ہے۔

Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

کچھ تاثرات ۔۔ ازقلم ۔ جہانزیب علی

Next Post

راجن پور۔ پنجاب حکومت کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خرید ے گی ۔ سردار حسنین بہادر دریشک

Next Post
راجن پور۔ پنجاب حکومت کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خرید ے گی ۔ سردار حسنین بہادر دریشک

راجن پور۔ پنجاب حکومت کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خرید ے گی ۔ سردار حسنین بہادر دریشک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ اسمگلنگ اور ذخیر اندوزی قانوناً جرم ہے، جس کیلیے آرڈیننس بنائے ہیں،ذخیرہ اندوزی کیخلاف آرڈیننس پر عمل درآمد شروع ہوچکا۔ پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر ملیکہ بخاری اور سیکرٹری وزارت قانون و انصاف خشیع الرحمان کے ساتھ پریس بریفنگ میں وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ آرڈیننس کے مطابق 32 اشیاکی ذخیرہ اندوزی پر کارروائی ہوگی، ان 32 اشیا میں چائے، چینی، دودھ، پاوڈر دودھ، نوزائیدہ بچوں کے لیے دودھ اور کھانا، خوردنی تیل، سوڈا، پھلوں کا رس، نمک، آلو، پیاز، دالیں، مچھلی، گائے کا گوشت، مٹن، انڈے، گْڑ، مصالحے، سبزیاں، لال مرچ، دوائیں، مٹی کا تیل، چاول ، گندم، آٹا، کیمیکل کھاد، پولٹری فوڈ، سرجیکل دستانے، چہرے کے ماسک، این 95 ماسک، سینیٹائزر، سطح صاف کرنے والی مصنوعات، کیڑے مار ادویات، ماچس اور آئسوپروپل الکوحل شامل ہیں، ان  اشیا کی ذخیرہ اندوزی پر3 سال قید اورمال کی بحق سرکار ضبطگی کی سزا  تجویز کی گئی ہے، انسداد سمگلنگ آرڈیننس وزیراعظم کو ارسال کردیا ہے جو منگل تک جاری کر دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی والے آرڈیننس کے تحت سمری ٹرائل مجسٹریٹ کریں گے جبکہ اسمگلنگ کے خلاف سمری ٹرائل خصوصی جج کریں گے جنہیں چیف جسٹس کی مشاورت سے تعینات کیا جائے گا۔ فروغ نسیم نے کسٹمز ٹربیونل میں رشوت کے لین دین کا انکشاف کیا اورکہا  ایف بی آر انسداد سمگلنگ کیلئے آئی ایس آئی اور آئی بی سمیت کسی بھی ادارے کی مدد لے سکتا ہے، ضلعی انتظامیہ سمیت عوام بھی اسمگلنگ کی اطلاع دے سکتے ہیں، اگر کسٹمز والے کارروائی نہ کریں تو سیکرٹری قانون متعلقہ افسر کیخلاف کارروائی کی ہدایت کرینگے۔   انہوں نے کہا ڈالر، گندم، چینی اور آلو کی سمگلنگ  بہت نقصان دہ ہے، آرڈیننسز اس لیے لارہے ہیں کہ کورونا جیسی ایمرجنسی کی صورت حال کا سامنا ہے، ہوسکتا ہے کہ ان آرڈیننسز کوتوسیع  نہ دیں اور پارلیمنٹ کے ذریعے قانون سازی کریں، سماجی فاصلہ کے باعث پارلیمنٹ کا اجلاس بلانا مشکل ہے تاہم اجلاس کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں، کوشش ہے کہ  نیب ترمیمی آرڈیننس کو ایکٹ آف پارلیمنٹ میں تبدیل کیا جائے، ذخیرہ اندوزی کیخلاف آرڈیننس کی پنجاب اور کے پی میں تیاری شروع ہوچکی، بلوچستان میں بھی ذخیرہ اندوزی کیخلاف قانون تیاری کے مراحل میں ہے، سندھ حکومت سے بھی کہیں گے ذخیرہ اندوزی کیخلاف قانون کا جائزہ لے، معیشت اور لاک ڈاؤن کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔   وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ صنعتوں کے حوالے سے بھی نئے قانون پر حماد اظہر کے ساتھ کام کرینگے، زلفی بخاری کے ساتھ ای او بی آئی کے قانون پر کام کر رہے ہیں۔   ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت قانون و انصاف نے گزشتہ 20 ماہ کے دوران 60,649 میں سے تقریبا 99 فیصد کیسسز نمٹائے ہیں، عوامی مفاد میں قانون سازی پر دن رات کام کر رہے ہیں۔   ملیکہ بخاری نے کہاکہ آئین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے منشور کو سامنے رکھ کر قانون سازی کی جارہی ہے، قانون سازی کا مقصد عوام کو سستا اور فوری  ریلیف فراہم کرنا ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.