• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

معاشرے کی بہتری کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر نیا’’عمرانی معاہدہ ‘‘کرنا ہوگا، اسفندیارولی خان

webmaster by webmaster
مارچ 11, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
معاشرے کی بہتری کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر نیا’’عمرانی معاہدہ ‘‘کرنا ہوگا، اسفندیارولی خان

پشاور۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ معاشرے کی بہتری کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر نیا’’عمرانی معاہدہ ‘‘کرنا ہوگا، پاکستان میں کوئی داخلہ اور خارجہ پالیسی نظر نہیں آرہی، ان سٹیک ہولڈرز کو بٹھا کر خارجہ و داخلہ پالیسی ازسر نو بنائی جائے۔

باچاخان مرکز پشاور میں ”پشتون قامی جرگہ“ کے انعقاد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بداعتمادی کا خاتمہ نہیں ہوگا تو اسکے نتائج بھیانک ہوں گے،دونوں ریاستوں کو بدگمانیاں ختم کرنی ہوگی، 12تجارتی راستے بند ہیں، عوام کے درمیان رابطہ بحال ہو تو بدگمانی میں کمی آسکتی ہے۔اسفندیارولی خان نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت خارجہ پالیسی نظر نہیں آرہی اور نہ داخلہ پالیسی کا وجود ہے،تمام سٹیک ہولڈرز کو بٹھا کر خارجہ و داخلہ پالیسی ازسر نو ترتیب دینا ہوگی، این ایف سی ایوارڈ کا اجراء نہیں کیا جارہا،ہمارا مشترکہ مطالبہ ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد نیا این ایف سی ایوارڈ جلد سے جلد جاری کیا جائے۔

انہوں نےکہاکہ ہمارے صوبےکی بنیادی پیداوار بجلی ہے،اگر ہمیں انکے پیسے نہیں دیے جائیں گے تو پیسے کہاں سے آئیں گے؟وزیراعظم تو انکاری ہو چکے ہیں لیکن ہم انہیں کہتے ہیں کہ ان کے دور میں آٹے اور چینی سے جن افراد نے جتنے پیسے کمائے ہیں،وہ بھی اگر اس صوبے کو دیے جائیں تو ہمارے لئے کافی ہے، گذشتہ حکومتوں پر چوری کے الزامات لگانے والے آج جواب دیں کہ اب انکے دورحکومت میں پیسے کہاں جارہے ہیں؟۔ اسفندیارولی خان نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے،اندھیرے میں لوگوں کو اٹھایا جاتا ہے، اس معاملے پر عدالتی فیصلے بھی آچکے ہیں، لاپتہ افراد کا کوئی اتا پتا نہیں کہ وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں؟لاپتا افراد کو عدالتوں میں پیش کریں، اگر عدالتیں سزائے موت بھی دیں تو بے شک دے دیں۔اسفندیارولی خان نے کہا کہ پشتونوں کی نسل کشی بند کی جائے، اٹھارویں آئینی ترمیم کا تحفظ ہونا چاہیے اور اسکے خلاف تمام سازشیں بند کی جائیں، اگر اٹھارویں آئینی ترمیم کو چھیڑا گیا تو اس ملک کے وفاق کو بڑے خطرات لاحق ہوں گے، جسکی ذمہ داری انہی پر عائد ہوگی جو یہ سازشیں کررہے ہیں۔

Post Views: 9
Source: ڈیلی پاکستان آن لائن
Tags: National News
Previous Post

لیہ۔ کرونا وائرس سے بچاؤبارے محکمہ صحت کی آگہی واک

Next Post

پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ اسلام آباد میں گر کرتباہ

Next Post
پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ اسلام آباد میں گر کرتباہ

پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ اسلام آباد میں گر کرتباہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں
قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

by webmaster
جون 14, 2026
0

لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...

Read moreDetails
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

جون 10, 2026
کوئٹہ  ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

کوئٹہ ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

جون 7, 2026
ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام  دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

جون 4, 2026
پشاور۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ معاشرے کی بہتری کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر نیا’’عمرانی معاہدہ ‘‘کرنا ہوگا، پاکستان میں کوئی داخلہ اور خارجہ پالیسی نظر نہیں آرہی، ان سٹیک ہولڈرز کو بٹھا کر خارجہ و داخلہ پالیسی ازسر نو بنائی جائے۔ باچاخان مرکز پشاور میں ”پشتون قامی جرگہ“ کے انعقاد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بداعتمادی کا خاتمہ نہیں ہوگا تو اسکے نتائج بھیانک ہوں گے،دونوں ریاستوں کو بدگمانیاں ختم کرنی ہوگی، 12تجارتی راستے بند ہیں، عوام کے درمیان رابطہ بحال ہو تو بدگمانی میں کمی آسکتی ہے۔اسفندیارولی خان نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت خارجہ پالیسی نظر نہیں آرہی اور نہ داخلہ پالیسی کا وجود ہے،تمام سٹیک ہولڈرز کو بٹھا کر خارجہ و داخلہ پالیسی ازسر نو ترتیب دینا ہوگی، این ایف سی ایوارڈ کا اجراء نہیں کیا جارہا،ہمارا مشترکہ مطالبہ ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد نیا این ایف سی ایوارڈ جلد سے جلد جاری کیا جائے۔ انہوں نےکہاکہ ہمارے صوبےکی بنیادی پیداوار بجلی ہے،اگر ہمیں انکے پیسے نہیں دیے جائیں گے تو پیسے کہاں سے آئیں گے؟وزیراعظم تو انکاری ہو چکے ہیں لیکن ہم انہیں کہتے ہیں کہ ان کے دور میں آٹے اور چینی سے جن افراد نے جتنے پیسے کمائے ہیں،وہ بھی اگر اس صوبے کو دیے جائیں تو ہمارے لئے کافی ہے، گذشتہ حکومتوں پر چوری کے الزامات لگانے والے آج جواب دیں کہ اب انکے دورحکومت میں پیسے کہاں جارہے ہیں؟۔ اسفندیارولی خان نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے،اندھیرے میں لوگوں کو اٹھایا جاتا ہے، اس معاملے پر عدالتی فیصلے بھی آچکے ہیں، لاپتہ افراد کا کوئی اتا پتا نہیں کہ وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں؟لاپتا افراد کو عدالتوں میں پیش کریں، اگر عدالتیں سزائے موت بھی دیں تو بے شک دے دیں۔اسفندیارولی خان نے کہا کہ پشتونوں کی نسل کشی بند کی جائے، اٹھارویں آئینی ترمیم کا تحفظ ہونا چاہیے اور اسکے خلاف تمام سازشیں بند کی جائیں، اگر اٹھارویں آئینی ترمیم کو چھیڑا گیا تو اس ملک کے وفاق کو بڑے خطرات لاحق ہوں گے، جسکی ذمہ داری انہی پر عائد ہوگی جو یہ سازشیں کررہے ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.