علم و حکمت اےک دوسرے سے باہم مربوط ہےں ، علم معاشرے کی نوک پلک سنوارنے مےں کلےدی کر دار ادا کرتا ہےاسیلیے حصولِ تعلےم کو ہمےشہ سے قدر کی نگاہ سے دےکھا جاتا رہا ہے کےونکہ بہتر معےارِ تعلےم ، اےک موءثر اور پُر امن معاشرے کاضامن ہوتا ہے ۔ تعلےم انسان کی بنےادی اور اولےن ضرورےات مےں سے اےک ہے، انسان کو آدمےت کا درس تعلےم کی بدولت حاصل ہوتا ہے، ضلع لےہ کے بہت سے خوبصورت حوالے ہےں جس مےں ادب ،شاعری ۱ور خوبصورت معاشرتی اقدار کے ساتھ ساتھ تعلےم کے مےدان مےں دن بدن عروج حاصل کرتا ہوا شعبہ تعلےم ہے جس کی بناء پر لےہ کو پنجاب اور پاکستان بھر مےں اےک عظےم نام اور مقام حاصل ہے اور اس مقام مےں پُہچانے مےں جہاں بہت سے اداروں نے اپنا بھر پور کردار ادا کےا وہاں
لےہ پبلک سکول لےہ ، جس کو اب ڈسٹرک پبلک سکول لےہ کہا جاتا ہے،ا س عظےم ادارے کی نا قابلِ فراموش خدمات ہےں ، لےہ کی تارےخ مےں ڈسٹرک پبلک سکول لےہ کا قائم ہونا کسی معجزے سے کم نہ تھا، اس کا قےام محترم جناب رانا نزےر احمد مُجاہد جو کہ پاکستان آرمی کے اےجوکےشن کور سے رےٹائر ڈ تھے اُنکی شب و روز کی کاوش اور انتھک محنت کے نتےجے کے طور پر ہوا ،رانا نزےر احمد مجاہد نے ابتدائی دور مےں بہت سے چےلنجز کا سامنا کےا اور مرحلہ وار اس عظےم درس گاہ کو پَروان چڑھاتے رہے، ڈسٹرک پبلک سکول لےہ کا سفر کچھ اس طر ح سے رہا،
ڈسٹرک پبلک سکول لےہ کاقےام اگست 1985 مےں عمل مےں آےا ۔ اس وقت کے ڈپٹی کمشنر احمد سلےم صاحب نے پبلک لائبرےری مےں اس کی بنےاد رکھی ۔ اس وقت ےہ سکول اےک بلاک پر مُشتمل تھا ۔ اور اس مےں پرائمری کلاسز کا اجراء کےا گےا ۔ 1987 مےں مڈل پھر 1990 میں اسے ہا ٰئی سکول کا درجہ ملا ۔ 1995 میں ہائیر سیکنڈری سکول بن گےا ڈی پی ایس لیہ دونوں ونگز ( گرلز و بوائز ونگ) اپنی اپنی استعداد کے مطابق ضلع بھر میں ہمیشہ نمایاں کارکردگی کا حامل ادارے رہے ہیں ، جو کہ قوم کے نونہالوں کی تعلیم وتربیت بطریق احسن دے ر ہے ہیں ،اورزینہ بہ زینہ شاندار کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہیں ، بوائز ونگ تقریبا 46کنال پر محےط ہے جس مےں اےک بڑا پلے گراءونڈ اور اےک بڑا آڈیٹوریم بھی ہے ۔ گرلز ونگ کی عمارت 26 کنال پر محےط ہے جو کے گرےن بےلٹ پر واقع ہے ۔ جس مےں 50 ہوادارکلاس رومز ،9 اکےڈمک بلاکس 3,َ سائنس لےبارٹرےز لبارٹرےز ۔ اےک لائبرےری ۔ فاطمہ جناھ آڈیٹورےم ۔ اےک پلے گراءونڈ ، روزی گارڈن اور نرسری بلاک موجود ہے ۔ جس سے طلباء و طلبات مستفےد ہوتے ہےں ۔ انٹرنٹ کی سہولت بھت موجود ہے جس سے لائےو سسائنسسز، سوشل سٹڈےز اور دےگر ڈاکےو منٹرےز طلباو طلبات کو دکھائی جاتی ہے ۔ وقتاََ فوقتاََ جدےد اسسرےز کا اضافہ ہوتا رہتا ہے تاکہ سائنس اور ٹےکنالوجی کی دنےا مےں درپےش نئے چلنجز کا خوش اسلوبی سے مقابلہ کےا جاسکے ۔
سکولز لیہ میں اعلٰی تربےت ےافتہ سٹاف ہے جن کو تربےتی ورکشاپس، رےفرےشر کورسز کے ذرےعے دس و تدرےس کے نئے راءج ہونے والے طرےقہ کار سے ہم آہنگ رکھا جاتا ہے ۔ ماہرےن، تعلےم کے ذرےعے ورکشاپس رکھی جاتی ہےں ۔ ڈی پی اےس دو ونگز پر مشتمل ہے ۔ گرلز,بوائز ونگ ۔ گر لزونگ مےں پلے گروپ سے پانچوےں تک مخلوط کلاسز ہوتی ہےں ، چھٹی جماعت سے طلباء کو بوائز کمپس مےں منتقل کر دےا جاتا ہے جہاں ششم سے دہم تک طلباء کی کلاسز ہوتی ہےں اور طالبات گرلز ونگ مےں دسوےں جماعت تک تعلےم حاصل کرتی ہےں ۔
ادارہ ہذاء ضلع بھر مےن اپنی تعلےمی کارکردگی مےں اےک اعلیٰ مقام اور مثال رکھتا ہے ۔ پنجم،ہشتم اور دہم کے بورڈ کے امتحنات مےن تسلسل سے پازےشنز حاصل کرتا رہا ہے ۔ سال بھر مےں ہونے والی سرکاری اور قومی تہواروں پر ہونے والی تقریبات کی میزبانی بھی ہمیشہ اسی ادارے زیر اہتمام وقوع پزیر ہوتی رہی ہیں ۔ یہ ادارہ نصابی اور ہم نصابی اور دیگر تمام مثبت سرگرمیوں کا مرکز و محور رہا ہے ، نہ کہ صرف سکول لیول بلکہ ضلعی ،ڈویژن اور صوبائی سطح پر ادارے کے طلباء و طالبات نے شاندار اعزازات حاصل کرکے ضلع لیہ کے وقار میں ہمیشہ اضافہ کیا ۔
ڈی پی ایس گرلز میں زیرتعلیم بچوں کی تعداد 1523 اور بوائز ونگ کے زیرتعلیم طلباء کی کل تعدادتقریباََ400 ہے جو کہ ایک بہت کثیر تعداد ہے
اس کے باوجود بہت سی بنیا دی تعمیری اصلاحات ناگزیر ہیں ، سکول کی عمارت میں توسیع نہ ہونے کے باعث سنیکڑوں طلباء و طالبات کا کلا سز میں جگہ نہ ہونے کی بناء پر ہر سال ڈی پی ایس لیہ میں داخلہ لینے سے قاصر رہتے ہیں ، جبکہ ادارہ ہذا مےں بہترےن تربےت ےافتہ اور اعلیٰ تعلےمی و تربےتی ماحول ہے ۔ انہےں شاندار تعلےمی رواےات کی بدولت اداراہ جنوبی پنجاب کا ممتاز ترےن ادارہ بن چکا ہے ۔ اس کے طلباء طلبات کی کثےر تعداد پورے پاکستان مےں سےنکڑوں ڈاکٹرز ، انجےنئرز، وکلاء ، سےاست دان ، کالم نگار، سماجی کارکن ، لکھاری ،اساتذ ہ کر ام ، صحافی و نےوز انکر ، ججز، سےاست دان اور پاکستان کی مسلح افواج سے وابستہ ہو کر اعلیٰ عہدوں پر فائز ہو کر تعمےرِ وطن مےں اپنا کردار ادا کر رنے کے ساتھ ساتھ بےرونِ ملک مےں بھی اپنی صلاحےتوں کا لوہا منوا رہے ہےں ۔
مگر ان تمام تر اعزازات اور فتوحات کے با وجودوبر عکس،یہ ادارے اپنی سر پرست انتظامی بورڈ کی جانب سے اصلاحِ احوال کا آج تک اسکا منتظر اور متلاشی رہا ہے ۔ ہونا تو ےہ چاہیے تھا کہ لےہ کو دےگر ڈسٹرکٹ پبلک سکولز ، خانےوال ، ڈی جی خان ، بھکر ، فےصل آباد کی طرز پر مزےد سہولےات سے آراستہ کےا جاتا سکول کو اپنے وسائل بڑھانے کےلیے فےسوں کے علاوہ کوئی اور زرےعہ آمدنی فراہم کےا جاتا، یاکوئی غےر آباد سرکاری زمےن اس کے نام کر دی جاتی جس کو استعمال مےں لا کر ےہ شاندار درس گاہ مزےد ترقی ےافتہ ہوجاتی ۔ اس کے اساتذہ 20سال سے کنٹرےکٹ کی غےر ےقےنی صورتِ حال والی نوکری کر رہے ہےں جبکہ دےگر سکولز کے ٹیچرز اور دیگر سٹاف ممبران کو سہولےات اور مراعات سے نوازا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کر کار لا کر اپنے کام کو محنت ،لگناور دےانت داری سے انجام دے سکےں ۔ ا گر اربابِ اختےار اس درس گاہ کےلیے کچھ کرنا چاہتے ہےں تو اسے من و عن ڈسٹرکٹ پبلک سکول ڈی جی خان یا ڈسٹرکٹ پبلک سکول فیصل آباد کے ماڈل پر استوار کر د یں کیونکہ ڈسٹرکٹ پبلک سکولز کے یہ دونوں مثالی ماڈلز ہیں ، اور ارباب اختیار ایسا کر دیں ،ےہ ےقےنا اہلےانِ لےہ کے لیے بڑا لازوال تحفہ ہوگا، لےہ اربابِ اختےار کی نظر کرمِ کا خواہاں اور متلاشی نظر آتا ہے، اور لےہ کی عوام کی دل کی آواز بھی ےہی ہے!