لاہور. سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نیب لاہور نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب گاڑی سے اتار کر گرفتار کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو آج نیب نے طلب کر رکھا تھا لیکن انہوں نے پیش ہونے سے معذرت کر لی تھی تاہم نیب کی جانب سے انہیں لاہور آتے ہوئے ٹھوکر نیاز بیگ پر روک کر گرفتار کر لیا گیا ۔شاہد خاقان عباسی کوٹ لکھپت میں نوازشریف سے ملاقات کیلئے جارہے تھے ۔نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو سوالنامہ دیا گیا تھا جس کے جوابات پر مطمئن نہ کرنے پر انہیں حراست میں لیا گیاہے ۔شاہد خاقان عباسی کیخلاف نیب مہنگے داموں ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ کرنے پر تحقیقات کر رہی ہے ۔ یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی نوازشریف کے دور حکومت میں وزیر پٹرولیم تھے جس دوران انہوں نے قطر کے ساتھ ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ کیا تھا .
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...
Read moreDetails








