• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

اپوزیشن کی اے پی سی؛ مشترکہ اعلامیے میں ملک کو دشمن قوتوں سے بچانے کا عزم

webmaster by webmaster
جون 26, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
اپوزیشن کی اے پی سی؛ مشترکہ اعلامیے میں ملک کو دشمن قوتوں سے بچانے کا عزم

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے مشترکہ اعلامیے میں معیشت، ملکی سلامتی اور سی پیک جیسے منصوبوں کو دشمن قوتوں سے بچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اپوزیشن کی آل پارٹیز میں جماعت اسلامی کے سوا تقریباً تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیاسی جماعتوں میں اسمبلیوں سے استعفوں پر اتفاق نہیں ہوسکا، جمیعت علمائے اسلام (ف)، عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) اور پختونخوا میپ نے استعفوں کی حمایت کی جب کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا موقف ہے کہ ہمیں اتنی جلدی حکومت کو مظلوم نہیں بننے دینا چاہیے۔

حکمرانوں کا ایجنڈا گھناؤنی سازش کا حصہ، اعلامیہ

آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اے پی سی میں شامل سیاسی جماعتیں ملک کی ڈگمگاتی معیشت کو بچانے، ملکی سلامتی، اسٹریٹجک اثاثے اور سی پیک جیسے منصوبوں کو دشمن قوتوں سے بچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ ملکی سلامتی کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ حکومت 11 ماہ میں کارکردگی کے اعتبار سے اپنی نااہلی پر مہر ثبت کر چکی ہے۔ پاکستان میں عوام کے نمائندہ حکمران موجود نہیں، نام نہاد حکمرانوں کا ٹولہ 25 جولائی 2018 کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کے بعد مسلط ہوا، ان انتخابات کو ملک کی تمام سیاسی جماعتیں مسترد کرچکی ہیں۔ حکمرانوں کا ایجنڈا ملکی مفادات کی بجائے کسی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے۔ ملکی حالات بہت بڑا سکیورٹی رسک ہیں، حکومت کے فیصلے ملکی سلامتی، خود مختاری اور بقا کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ اس سے قبل کہ ملک کسی سانحہ کا شکار ہو، ہمیں متفقہ بیانیہ پر متحد ہونا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان

اے پی سی میں خطاب کے دوران فضل الرحمان نے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے آنے والی حکومت کے باقی رہنے کا کوئی جواز نہیں،
مہنگائی اورعوامی مسائل میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، حکومت کے خلاف اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پرہونا چاہیے جب کہ 25 جولائی 2018 کوہونے والے عام انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی جسے یوم سیاہ کے طور پر منانا چاہیے۔

شہباز شریف

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تاریخ میں موجودہ بجٹ سے زیادہ بدترین بجٹ نہیں دیکھا، حکومت کے ہاتھ روکنے کے لئے اسمبلی کے اندر اور باہر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لئے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

اسفندیار ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی نے اپوزیشن کی اے پی سی میں تجویز پیش کی کی چیئرمین سینیٹ کو تبدیل کیا جانا چاہیے، اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کا اقدام نہ اٹھایا تو عوام اعتماد نہیں کرے گی۔

مریم نواز

مریم نواز کا اے پی سی میں خطاب کے دوران کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں ٹھوس فیصلے ہونے چاہئیں، 70 سال میں ریکارڈ قرضہ اس حکومت نے 11 مہینوں میں لیا ہے، عوام کو اپوزیشن سے بہت توقعات ہیں، اگر قابل عمل لائحہ عمل عوام کے سامنے نہ رکھا تو مایوسی بڑھے گی، میں تجویز دیتی ہوں کہ نیب کی قید میں تمام اسیروں کو سیاسی قیدی قرار کیا جائے تحریک انصاف کے لئے انصاف کا ایک ترازو ہے اور اپوزیشن کے لئے دوسرا، ہم ایسے احتساب کے آگے کیوں جھک رہے ہیں۔ اگر مسلم لیگ (ن) پنجاب سے، پیپلزپارٹی سندھ سے، مولانافضل الرحمٰن اور اے این پی پختونخوا سے اور بلوچستان سے نیشنل پارٹی اور اچکزئی آکر اسلام آباد بند کردیتے ہیں تو اس پر بھی بات ہونی چاہیے۔

Post Views: 6
Tags: National News
Previous Post

اے پی سی ذاتی مفادات اور لوٹ مار کی دولت کو تحفظ دینے کی بیٹھک ہے:عثمان بزدار

Next Post

لیہ ۔ انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پرآ گہی واک

Next Post
لیہ ۔ انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پرآ گہی واک

لیہ ۔ انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پرآ گہی واک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں
قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

by webmaster
جون 14, 2026
0

لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...

Read moreDetails
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

جون 10, 2026
کوئٹہ  ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

کوئٹہ ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

جون 7, 2026
ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام  دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

جون 4, 2026
اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے مشترکہ اعلامیے میں معیشت، ملکی سلامتی اور سی پیک جیسے منصوبوں کو دشمن قوتوں سے بچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اپوزیشن کی آل پارٹیز میں جماعت اسلامی کے سوا تقریباً تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیاسی جماعتوں میں اسمبلیوں سے استعفوں پر اتفاق نہیں ہوسکا، جمیعت علمائے اسلام (ف)، عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) اور پختونخوا میپ نے استعفوں کی حمایت کی جب کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا موقف ہے کہ ہمیں اتنی جلدی حکومت کو مظلوم نہیں بننے دینا چاہیے۔ حکمرانوں کا ایجنڈا گھناؤنی سازش کا حصہ، اعلامیہ آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اے پی سی میں شامل سیاسی جماعتیں ملک کی ڈگمگاتی معیشت کو بچانے، ملکی سلامتی، اسٹریٹجک اثاثے اور سی پیک جیسے منصوبوں کو دشمن قوتوں سے بچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ ملکی سلامتی کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ حکومت 11 ماہ میں کارکردگی کے اعتبار سے اپنی نااہلی پر مہر ثبت کر چکی ہے۔ پاکستان میں عوام کے نمائندہ حکمران موجود نہیں، نام نہاد حکمرانوں کا ٹولہ 25 جولائی 2018 کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کے بعد مسلط ہوا، ان انتخابات کو ملک کی تمام سیاسی جماعتیں مسترد کرچکی ہیں۔ حکمرانوں کا ایجنڈا ملکی مفادات کی بجائے کسی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے۔ ملکی حالات بہت بڑا سکیورٹی رسک ہیں، حکومت کے فیصلے ملکی سلامتی، خود مختاری اور بقا کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ اس سے قبل کہ ملک کسی سانحہ کا شکار ہو، ہمیں متفقہ بیانیہ پر متحد ہونا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان اے پی سی میں خطاب کے دوران فضل الرحمان نے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے آنے والی حکومت کے باقی رہنے کا کوئی جواز نہیں، مہنگائی اورعوامی مسائل میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، حکومت کے خلاف اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پرہونا چاہیے جب کہ 25 جولائی 2018 کوہونے والے عام انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی جسے یوم سیاہ کے طور پر منانا چاہیے۔ شہباز شریف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تاریخ میں موجودہ بجٹ سے زیادہ بدترین بجٹ نہیں دیکھا، حکومت کے ہاتھ روکنے کے لئے اسمبلی کے اندر اور باہر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لئے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ اسفندیار ولی خان عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی نے اپوزیشن کی اے پی سی میں تجویز پیش کی کی چیئرمین سینیٹ کو تبدیل کیا جانا چاہیے، اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کا اقدام نہ اٹھایا تو عوام اعتماد نہیں کرے گی۔ مریم نواز مریم نواز کا اے پی سی میں خطاب کے دوران کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں ٹھوس فیصلے ہونے چاہئیں، 70 سال میں ریکارڈ قرضہ اس حکومت نے 11 مہینوں میں لیا ہے، عوام کو اپوزیشن سے بہت توقعات ہیں، اگر قابل عمل لائحہ عمل عوام کے سامنے نہ رکھا تو مایوسی بڑھے گی، میں تجویز دیتی ہوں کہ نیب کی قید میں تمام اسیروں کو سیاسی قیدی قرار کیا جائے تحریک انصاف کے لئے انصاف کا ایک ترازو ہے اور اپوزیشن کے لئے دوسرا، ہم ایسے احتساب کے آگے کیوں جھک رہے ہیں۔ اگر مسلم لیگ (ن) پنجاب سے، پیپلزپارٹی سندھ سے، مولانافضل الرحمٰن اور اے این پی پختونخوا سے اور بلوچستان سے نیشنل پارٹی اور اچکزئی آکر اسلام آباد بند کردیتے ہیں تو اس پر بھی بات ہونی چاہیے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.