چوک اعظم(صبح پا کستان)ٹیل انڈس سے نکلنے والی ابطہ نہر ماچھو میں پانی پوری مقدار نہ چھوڑنے پر کاشتکاروں کا احتجاج ۔ایکسئین انہارر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق چوک سرور شہید کے چک نمبر632ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد انور،ڈاکٹر رراشد،محمد وسیم محمد ثمر حیات ،گلناز گورائیہ ،محمود احمد سندھو نے چوک اعظم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹیل انڈس چوک اعظم کے مقام سے نکلنے والی نہر ماچھو میں اقیس ڈی او انہار نواز بھٹی کی ملی بھگت سے پانی کی پوری مقدار نہیں چھوڑی جاتی ،کینال چوک اعظم ٹیل کے مقام سے تین رابطہ نہریں نکلتی ہیں ایس ڈی او ماچھو نہر کا پانی دیگر دوسری رابطہ نہروں کو دے دیتا ہے اور فرسٹ میں چلنے والی ماچھو نہر کامنظورشدہ 166کیوسک پانی نہیں دیا جاتا ۔کاشت کاروں نے ایس ڈی او ریگولیشن انچارج نواز بھٹی پ الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے چہیتے کاشت کاروں کو نوازنے کے لیے دیگر دوسری نہروں ماچھو نہر کے حصہ کا پانی بھی دے دیتا ہے ۔اس سلسلہ میں ایس ڈی او نواز بھٹی ریگولیشن انچارج سے موقف لیا تو انہوں نے کہاکہ پہلے پانی کی مقدار تھل کینال میں ہی کم تھی جبکہ اب پانی پوارا ہو چکا ہے اب ماچھو نہر کو پوری مقدار میں پانی فراہم کیا جائے گا کاشت کاروں نے ایکسیئن انہارلیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔