پشاور.اے این پی کے رہنما اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال میں ہل چل قابل تشویش ہوگئی،احتساب اور انتقام میں فرق نہیں کیا جا رہا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی کا کہناتھا کہ کسی سیاسی جماعت میں سب فرشتے یا شیطان نہیں ہوتے، حزب اختلاف کو ختم کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ حسین نواز اور حسن نواز سے منی ٹریل مانگا گیالیکن عمران خان کی بہن پر یہ قانون لاگو نہیں کیا جاتا، اسفندیار ولی نے کہا کہ سندھ میں نکلنے والی ہر چیز زرداری اور فریال کی بے نامی قراردی جاتی ہے۔