• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کراچی میں چینی قونصل خانے پرحملہ ناکام بنادیا گیا، تمام دہشت گرد ہلاک

webmaster by webmaster
نومبر 23, 2018
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
کراچی میں چینی قونصل خانے پرحملہ ناکام بنادیا گیا، تمام دہشت گرد ہلاک

کراچی: کلفٹن میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے چینی قونصل خانے پر حملے کا منصو بہ ناکام بناتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 4 میں گاڑی میں سوار دہشت گردوں نے چینی قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش کی، جسے وہاں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادیا۔ قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش ناکام ہوتا دیکھ کردہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک جب کہ 2 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

دہشتگردوں میں ایک خودکش حملہ آور تھا

ڈی آئی جی کراچی جنوبی جاوید عالم اوڈھوکے مطابق حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی تعداد 3 تھی، جن کے پاس دستی بم اور دیگر ہتھیار بھی تھے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ایک نے خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔

دھماکا خیزمواد سے بھری گاڑی برآمد

کراچی پولیس چیف امیرشیخ نے میڈیا کوبتایا کہ تین دہشت گردوں نے قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں ہلاک کردیا گیا ہے، حملہ آوروں نے ہمارے 2 پولیس اہلکاروں کوشہید کیا، جائے وقوعہ سے ایک مشکوک گاڑی بھی ملی ہے جس میں بارودی مواد موجود ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا ہے۔

حملہ آوروں کی شناخت

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے پینٹ شرٹ پہنے ہوئے تھے جب کہ کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے،حملہ آوروں سے متعلق سوشل میڈیا پر کچھ دعوے آئے ہیں ، ہم اس کی تصدیق کریں گے۔

چینی عملہ محفوظ ہے، آئی ایس پی آر

واقعے سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی چینی قونصل خانے میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے، تینوں دہشت گرد مارے گئے ہیں، قونصل خانے کا چینی عملہ مکمل طورپرمحفوظ اورصورتحال قابومیں ہے۔

وزیراعلیٰ کا چینی قونصل جنرل کوفون

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپراے آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔ ترجمان وزیراعلی ہاؤس کے مطابق وزیراعلی نے چینی قونصل جنرل سے بات چیت کی اوران سے خیریت دریافت کی، چینی قونصل جنرل قونصل خانے میں خریت سے ہیں۔

Post Views: 22
Tags: National News
Previous Post

خیبر پختونخوا کابینہ نے احتساب کمیشن ختم کرنے کی منظوری دیدی

Next Post

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 6 کشمیری نوجوان شہید

Next Post
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 6 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 6 کشمیری نوجوان شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
کراچی: کلفٹن میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے چینی قونصل خانے پر حملے کا منصو بہ ناکام بناتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 4 میں گاڑی میں سوار دہشت گردوں نے چینی قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش کی، جسے وہاں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادیا۔ قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش ناکام ہوتا دیکھ کردہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک جب کہ 2 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ دہشتگردوں میں ایک خودکش حملہ آور تھا ڈی آئی جی کراچی جنوبی جاوید عالم اوڈھوکے مطابق حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی تعداد 3 تھی، جن کے پاس دستی بم اور دیگر ہتھیار بھی تھے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ایک نے خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔ دھماکا خیزمواد سے بھری گاڑی برآمد کراچی پولیس چیف امیرشیخ نے میڈیا کوبتایا کہ تین دہشت گردوں نے قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں ہلاک کردیا گیا ہے، حملہ آوروں نے ہمارے 2 پولیس اہلکاروں کوشہید کیا، جائے وقوعہ سے ایک مشکوک گاڑی بھی ملی ہے جس میں بارودی مواد موجود ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا ہے۔ حملہ آوروں کی شناخت عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے پینٹ شرٹ پہنے ہوئے تھے جب کہ کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے،حملہ آوروں سے متعلق سوشل میڈیا پر کچھ دعوے آئے ہیں ، ہم اس کی تصدیق کریں گے۔ چینی عملہ محفوظ ہے، آئی ایس پی آر واقعے سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی چینی قونصل خانے میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے، تینوں دہشت گرد مارے گئے ہیں، قونصل خانے کا چینی عملہ مکمل طورپرمحفوظ اورصورتحال قابومیں ہے۔ وزیراعلیٰ کا چینی قونصل جنرل کوفون دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپراے آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔ ترجمان وزیراعلی ہاؤس کے مطابق وزیراعلی نے چینی قونصل جنرل سے بات چیت کی اوران سے خیریت دریافت کی، چینی قونصل جنرل قونصل خانے میں خریت سے ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.