• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازیخان۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ ، اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

webmaster by webmaster
نومبر 16, 2018
in جنوبی پنجاب
0
ڈیرہ غازیخان۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ ، اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان )ڈیرہ غازی خان کے لئے ٹیکنیکل یونیورسٹی ،کالج ،سکول سمیت اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کردیا گیا۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ، واسا، سمال ڈیم ،سپر ، ماڈل کیٹل منڈی بھی بنائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزرات اعلی کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی مرتبہ ڈیرہ غازی خان کے دورے پر پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈی جی خان آمد کے فور اً بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دو موبائل ہیلتھ یونٹس اورتین ایمبولینسز کا افتتاح کیا اور نئے بلاک کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے نئے بلاک کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ ڈی ایچ کیو میں 62کروڑ روپے کی لاگت سے 400بیڈز پرمشتمل نئے بلاک کی تعمیر کا منصوبہ جلدمکمل کیا جائے گا۔نئے بلاک کا پہلا فلور رواں ماہ میں اور30جون تک تین فلورفنکشنل ہوجائیں گے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کارڈیالوجی،نفرالوجی،گائنی سمیت دیگر وارڈز قائم کیے جائیں گے۔آئی سی یو کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور،ملتان،راولپنڈی اوروزیرآباد کی طرز پر ڈیرہ غازی خان میں بھی کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ قائم کریں گے۔خواتین کیلئے خصوصی میٹرنٹی ایمبولینس سروس کا آغاز کیا جا رہاہے ۔ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 26وویمن میڈیکل افسر ڈیوٹی جوائن کرچکی ہے ۔غازی میڈیکل کالج میں قبائلی علاقوں کے طلبہ کا کوٹہ بڑھایا جارہاہے اور اگلے تعلیمی سال میں وہ اس سے مستفید ہوسکیں گے۔ ڈیرہ غازی خان کے 1لاکھ93ہزار خاندانوں کو اسی سال انصاف صحت کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔بعدازاں وزیراعلی سردار عثمان احمد خان بزدار نے سرکٹ ہاؤس میں ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، بار ایسوسی ایشن ،پاکستان تحریک ا نصاف ، چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں ، بلدیاتی نمائندوں ، تاجر برادری ،مقامی معززین اور عمائدین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں3سٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹیاں قائم کریں گے جن میں سے ایک یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں قائم ہوگی ۔انہوں نے ڈیرہ غازی خان کے ٹیکنیکل کالج کو ٹیکینکل یونیورسٹی بنانے، پوسٹ گریجوایٹ کالج کی بحالی کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ غازی یونیورسٹی کے نئے کیمپس کی تعمیر کے لئے 1ارب 70کروڑ روپے کے فنڈ فراہم کئے جا رہے ہیں۔علاقے کے 12کالجز کو طلبہ کی آمد ورفت کے لئے بسیں دی جائیں گی ۔بچیوں کے لئے مختلف علاقوں میں پرائمری سکول بنائے جائیں گے ۔10سکولو ں میں پلے گراؤنڈ اور دیگر ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان کے ہاکی سٹیڈیم میں 5کروڑ روپے کی لاگت سے آسٹرو ٹرف بچھایا جائے گا۔کرکٹ سٹیڈیم اپ گریڈ کریں گے اور نوجوانوں کے لئے پی سی بی کے تعاون سے ٹریننگ اکیڈمی بھی بنائیں گے ۔فیملز کے لئے آفیسرز کلب میں کمیونٹی سنٹر قائم کیاجائے گا۔حکومت پنجاب کو کوہ سلمان کو اپنے سیاحتی پروگرام میں شامل کر لیا ہے۔ عثمان بزدار نے کہاکہ لاہو رکی طرح صفائی کے لئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی او رواسا کا ادارہ بھی قائم کیاجائے گا۔سالڈ ویسٹ کمپنی کے لئے 26کروڑ روپے فراہم کئے جا رہے ہیں اورعوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ڈیرہ غازی خان میونسپل کارپوریشن کو بیل آؤٹ پیکیج دیا جائے گا۔غیر فعال واٹر سپلائی سکیموں کو ا یک سال کے اندر اندر بحال کر دیاجائے گا۔فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دائرہ کار قبائلی علاقے تک وسیع کیاجائے گااور ٹرائیبل ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کرنے کا بھی جائزہ لیاجائے گا ، جبکہ ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بھی ازسرنو فعال کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ لاہور کی طرز پر ڈیرہ غازی خان کی مانکا کینال کی بیوٹی فیکشن ، صفائی ، تجاوزات کا خاتمہ ،کناروں پر شجرکاری ،بنچ ،کلچرل آرٹ او رلائٹیں وغیرہ بھی کی جائیں گی ، وزیراعلیٰ نے کہاکہ رودکوہی اور بارشی پانی محفوظ کرنے کے لئے 13مقامات پر آب ذخائر /سمال ڈیم بنائے جائیں گے ۔املاک کو سیلاب کی تباہ کاریوں کوبچانے کے لئے 5چھوٹے بند/سپر بھی بنائے جا رہے ہیں۔بلوچستان کے ساتھ مواصلاتی رابطے بہتر بنانے کے لئے سٹیل برج کا منصوبہ اسی سال مکمل کیاجائے گا۔عوام کی سہولت کے لئے موبائل ، لائیوسٹاک ڈسپنسری یونٹ فراہم کریں گے اور 20کروڑ روپے کی لاگت سے ماڈل کیٹل منڈی بھی بنائی جائے گی۔پاستان بیت المال کے تعاون سے ڈیرہ غازی خان میں وویمن ایمپلائیمنٹ سنیٹر اور سویٹ ہوم بنیں گے ۔غیر ملکی پروازوں کے آغاز کے لئے ڈیرہ غازی خان ائیر پورٹ کو توسیع دی جائے گی۔ حکومت پنجاب اس منصوبے کے لئے واٹر سپلائی وغیرہ کی سپلائی کے لئے 10کروڑ روپے کا بجٹ دے گی۔ڈیرہ غازی خان میں بھی پرائم منسٹر ہاؤسنگ پراجیکٹ اپنا گھر سکیم لانچ کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے کوٹ چھٹہ ، واہوا، تونسہ اور ٹربل ایریا کے لئے لینڈ ریکارڈ سینٹرز بھی قائم کئے جا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کے سدباب کے لئے 30کروڑروپے کی لاگت سے سی ٹی ڈی ریجنل آفس کا قیام خوش آئند ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں سپیشل اکنامک زون قائم کرنے کا جائزہ لیا جائے گا اور شہر خموشاں اتھارٹی کے تحت کوٹلہ سکھانی، غربی میں 190کنال پر 19کروڑ روپے کی لاگت سے ماڈل قبرستان جلد تعمیر کیاجائے گا۔عدالتوں میں سائلین کے بیٹھنے کے لئے لیٹی گیشن شیڈ بنائے جائیں گے ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے تبدیلی اور نئے پاکستان کا جو خواب دیکھا ہے اس کی عملی تعبیر پیش کروں گا۔ ماضی میں وسائل کا رخ دوسری طرف موڑ دیا گیااور جنوبی پنجاب کے اضلاع پسماندگی کا شکار ہو کر بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں ،ان محرومیوں کا میں خود شاہد ہوں کہ میرا اور میرے آباؤ اجداد کا تعلق اسی دھرتی سے ہے۔انہو ں نے کہاکہ ہماری محرومیوں کے دن ختم ہونے والے ہیں جنوبی پنجاب کے تمام علاقوں میں انہی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور ڈیرہ صحیح معنوں میں’’ پھلاں دا سہرا‘‘ بنے گا۔انہوں نے کہاکہ میں پنجاب کے ہر ضلع ، ہر تحصیل اور ہر شہر میں جاؤں گا ۔لوگوں اور عوامی نمائندگان سے ملوں گا اور ان کے مسائل حل کروں گا ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ میں ترقیاتی پروگرامو ں کی ذاتی طو رپر نگرانی کروں گا ا ور ہر ماہ دورہ کر کے ا ن کا جائزہ لو ں گا ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزارت اعلیٰ کا منصوبہ میرے اور عوام کے درمیان حائل نہیں ہوسکتا۔دوستو ں سے ملاقات میں تاخیر ضرور ہوئی لیکن اب یہ راستے مسلسل بحال رہیں گے پنجاب کے ہر شہری کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں اور ہمیشہ کھلے رہیں گے۔وزیراعلیٰ کو سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ڈی ایچ کیو نئے بلاک کی تعمیر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Tags: DG khan news
Previous Post

تیسری تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا میلہ مظفر گڑھ اور لیہ میں سج گیا

Next Post

ڈیرہ غازیخان ۔ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق شعبہ تعلیم حکومت پنجاب کی اولین تر جیح ہے ۔صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان )ڈیرہ غازی خان کے لئے ٹیکنیکل یونیورسٹی ،کالج ،سکول سمیت اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کردیا گیا۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ، واسا، سمال ڈیم ،سپر ، ماڈل کیٹل منڈی بھی بنائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزرات اعلی کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی مرتبہ ڈیرہ غازی خان کے دورے پر پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈی جی خان آمد کے فور اً بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دو موبائل ہیلتھ یونٹس اورتین ایمبولینسز کا افتتاح کیا اور نئے بلاک کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے نئے بلاک کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ ڈی ایچ کیو میں 62کروڑ روپے کی لاگت سے 400بیڈز پرمشتمل نئے بلاک کی تعمیر کا منصوبہ جلدمکمل کیا جائے گا۔نئے بلاک کا پہلا فلور رواں ماہ میں اور30جون تک تین فلورفنکشنل ہوجائیں گے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کارڈیالوجی،نفرالوجی،گائنی سمیت دیگر وارڈز قائم کیے جائیں گے۔آئی سی یو کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور،ملتان،راولپنڈی اوروزیرآباد کی طرز پر ڈیرہ غازی خان میں بھی کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ قائم کریں گے۔خواتین کیلئے خصوصی میٹرنٹی ایمبولینس سروس کا آغاز کیا جا رہاہے ۔ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 26وویمن میڈیکل افسر ڈیوٹی جوائن کرچکی ہے ۔غازی میڈیکل کالج میں قبائلی علاقوں کے طلبہ کا کوٹہ بڑھایا جارہاہے اور اگلے تعلیمی سال میں وہ اس سے مستفید ہوسکیں گے۔ ڈیرہ غازی خان کے 1لاکھ93ہزار خاندانوں کو اسی سال انصاف صحت کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔بعدازاں وزیراعلی سردار عثمان احمد خان بزدار نے سرکٹ ہاؤس میں ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، بار ایسوسی ایشن ،پاکستان تحریک ا نصاف ، چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں ، بلدیاتی نمائندوں ، تاجر برادری ،مقامی معززین اور عمائدین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں3سٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹیاں قائم کریں گے جن میں سے ایک یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں قائم ہوگی ۔انہوں نے ڈیرہ غازی خان کے ٹیکنیکل کالج کو ٹیکینکل یونیورسٹی بنانے، پوسٹ گریجوایٹ کالج کی بحالی کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ غازی یونیورسٹی کے نئے کیمپس کی تعمیر کے لئے 1ارب 70کروڑ روپے کے فنڈ فراہم کئے جا رہے ہیں۔علاقے کے 12کالجز کو طلبہ کی آمد ورفت کے لئے بسیں دی جائیں گی ۔بچیوں کے لئے مختلف علاقوں میں پرائمری سکول بنائے جائیں گے ۔10سکولو ں میں پلے گراؤنڈ اور دیگر ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان کے ہاکی سٹیڈیم میں 5کروڑ روپے کی لاگت سے آسٹرو ٹرف بچھایا جائے گا۔کرکٹ سٹیڈیم اپ گریڈ کریں گے اور نوجوانوں کے لئے پی سی بی کے تعاون سے ٹریننگ اکیڈمی بھی بنائیں گے ۔فیملز کے لئے آفیسرز کلب میں کمیونٹی سنٹر قائم کیاجائے گا۔حکومت پنجاب کو کوہ سلمان کو اپنے سیاحتی پروگرام میں شامل کر لیا ہے۔ عثمان بزدار نے کہاکہ لاہو رکی طرح صفائی کے لئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی او رواسا کا ادارہ بھی قائم کیاجائے گا۔سالڈ ویسٹ کمپنی کے لئے 26کروڑ روپے فراہم کئے جا رہے ہیں اورعوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ڈیرہ غازی خان میونسپل کارپوریشن کو بیل آؤٹ پیکیج دیا جائے گا۔غیر فعال واٹر سپلائی سکیموں کو ا یک سال کے اندر اندر بحال کر دیاجائے گا۔فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دائرہ کار قبائلی علاقے تک وسیع کیاجائے گااور ٹرائیبل ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کرنے کا بھی جائزہ لیاجائے گا ، جبکہ ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بھی ازسرنو فعال کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ لاہور کی طرز پر ڈیرہ غازی خان کی مانکا کینال کی بیوٹی فیکشن ، صفائی ، تجاوزات کا خاتمہ ،کناروں پر شجرکاری ،بنچ ،کلچرل آرٹ او رلائٹیں وغیرہ بھی کی جائیں گی ، وزیراعلیٰ نے کہاکہ رودکوہی اور بارشی پانی محفوظ کرنے کے لئے 13مقامات پر آب ذخائر /سمال ڈیم بنائے جائیں گے ۔املاک کو سیلاب کی تباہ کاریوں کوبچانے کے لئے 5چھوٹے بند/سپر بھی بنائے جا رہے ہیں۔بلوچستان کے ساتھ مواصلاتی رابطے بہتر بنانے کے لئے سٹیل برج کا منصوبہ اسی سال مکمل کیاجائے گا۔عوام کی سہولت کے لئے موبائل ، لائیوسٹاک ڈسپنسری یونٹ فراہم کریں گے اور 20کروڑ روپے کی لاگت سے ماڈل کیٹل منڈی بھی بنائی جائے گی۔پاستان بیت المال کے تعاون سے ڈیرہ غازی خان میں وویمن ایمپلائیمنٹ سنیٹر اور سویٹ ہوم بنیں گے ۔غیر ملکی پروازوں کے آغاز کے لئے ڈیرہ غازی خان ائیر پورٹ کو توسیع دی جائے گی۔ حکومت پنجاب اس منصوبے کے لئے واٹر سپلائی وغیرہ کی سپلائی کے لئے 10کروڑ روپے کا بجٹ دے گی۔ڈیرہ غازی خان میں بھی پرائم منسٹر ہاؤسنگ پراجیکٹ اپنا گھر سکیم لانچ کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے کوٹ چھٹہ ، واہوا، تونسہ اور ٹربل ایریا کے لئے لینڈ ریکارڈ سینٹرز بھی قائم کئے جا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کے سدباب کے لئے 30کروڑروپے کی لاگت سے سی ٹی ڈی ریجنل آفس کا قیام خوش آئند ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں سپیشل اکنامک زون قائم کرنے کا جائزہ لیا جائے گا اور شہر خموشاں اتھارٹی کے تحت کوٹلہ سکھانی، غربی میں 190کنال پر 19کروڑ روپے کی لاگت سے ماڈل قبرستان جلد تعمیر کیاجائے گا۔عدالتوں میں سائلین کے بیٹھنے کے لئے لیٹی گیشن شیڈ بنائے جائیں گے ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے تبدیلی اور نئے پاکستان کا جو خواب دیکھا ہے اس کی عملی تعبیر پیش کروں گا۔ ماضی میں وسائل کا رخ دوسری طرف موڑ دیا گیااور جنوبی پنجاب کے اضلاع پسماندگی کا شکار ہو کر بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں ،ان محرومیوں کا میں خود شاہد ہوں کہ میرا اور میرے آباؤ اجداد کا تعلق اسی دھرتی سے ہے۔انہو ں نے کہاکہ ہماری محرومیوں کے دن ختم ہونے والے ہیں جنوبی پنجاب کے تمام علاقوں میں انہی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور ڈیرہ صحیح معنوں میں’’ پھلاں دا سہرا‘‘ بنے گا۔انہوں نے کہاکہ میں پنجاب کے ہر ضلع ، ہر تحصیل اور ہر شہر میں جاؤں گا ۔لوگوں اور عوامی نمائندگان سے ملوں گا اور ان کے مسائل حل کروں گا ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ میں ترقیاتی پروگرامو ں کی ذاتی طو رپر نگرانی کروں گا ا ور ہر ماہ دورہ کر کے ا ن کا جائزہ لو ں گا ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزارت اعلیٰ کا منصوبہ میرے اور عوام کے درمیان حائل نہیں ہوسکتا۔دوستو ں سے ملاقات میں تاخیر ضرور ہوئی لیکن اب یہ راستے مسلسل بحال رہیں گے پنجاب کے ہر شہری کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں اور ہمیشہ کھلے رہیں گے۔وزیراعلیٰ کو سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ڈی ایچ کیو نئے بلاک کی تعمیر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.