• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ تھل میلہ ۔تھل میں بہار .. تحریر۔نثاراحمدخان

webmaster by webmaster
نومبر 15, 2018
in First Page, کالم
0
لیہ تھل میلہ ۔تھل میں بہار  ..  تحریر۔نثاراحمدخان

جاڑے کاموسم آچکا ۔سرد ہواؤں کے تھپیڑے محسوس ہونے لگے ہیں۔درختوں سے پرانے پتے جھڑناشروع ہوچکے ۔کاشتکار گندم اور چنے کی فصل کاشت کرکے اچھی پیداوار کے لیے پُرامید ہیں ۔فراغت کے ان لمحات میں دیہی لوگ سیرو تفریح اور مذہبی عقیدت مندی کے لیے مختلف مزارعات ،عرس اور میلوں ٹھیلوں میں جانے کے پروگرام بناتے ہیں۔عرس اور میلے برصغیر کا قدیم کلچر ہے۔اگر صرف جنوبی پنجاب کی بات کی جائے تواس میں عرس حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی ،حضرت سلطان باہو،حضرت سخی سرور،نور شاہ طلائی اور میلہ چنن پیر خاصہ مقام رکھتے ہیں۔بہاولپور کی تحصیل یزمان سے متصل صحرا ئے چولستان میں چنن پیر کا میلہ 7جمعرات پر مشتمل ہوتا ہے اور ہرجمعرات کو بہاولپور شہر میں دودھ دہی کا ملنا ناممکن ہوتا ہے کیونکہ مقامی لوگ عرس اور میلہ پر آنے والے مہمانوں کے خاطر تواضع اور سبیل لگانے میں سارا دودھ وقف کردیتے ہیں ۔عرس و میلہ چنن پیر میں دور دراز سے زائرین آتے ہیں مجھے آج بھی اونٹ اور بیل گاڑیوں کی لمبی لائنیں یاد ہیں ۔یہ قافلے دن رات سفر طے کر کے چنن پیر کے مزار پر حاضری دیتے ہیں۔اور مقامی لوگ ان کی میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہیں ۔جڑے رہنے کے لیے یہ ایک خوبصورت روایت ہے جوانسانوں کے بے ہنگم غول کو ایک قومیت کا تصور دیتے ہیں ۔
ضلع لیہ میں میں بھی عرس کروڑ لعل عیسن ،عرس پیرسواگ شریف اور چودہویں کامیلہ خاصی شہرت رکھتے ہیں جن میں میانوالی ،بھکر ،جھنگ،ڈی جی خان ،تونسہ شریف،کوٹ ادواور مظفر گڑھ کے اضلاع کے لوگ بھی خاصی تعداد میں شرکت کرتے ہیں ۔تاہم گزشتہ تین سالوں سے منتخب عوامی نمائندوں وضلعی انتظامیہ اورسپانسر حضرات کی مشترکہ کاوشوں سے ضلع لیہ کے باسیوں کے لیے تحصیل چوبارہ میں ریتلے ٹیلوں میں لیہ تھل میلہ و تھل جیپ ریلی کا اہتمام کیاجارہاہے۔ 2016ء میں ہونے والے پہلے تین روزہ لیہ تھل میلہ میں ہزاروں شائقین کی تعدادنے اس میں شرکت کر کے اس کی کامیابی کویقینی بنایا بلکہ اپنے زندہ دلان لیہ ہونے کا ثبوت دیا۔
آج ہم تیسرے لیہ تھل میلہ کے انعقاد کے لیے پرعزم ہیں جو 16نومبر سے 18نومبر تک جاری رہے گا۔اس میلہ کا بنیاد ی مقصدعوام کو سیروتفریح کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے زیر اہتمام ہونے والی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے شرکاء کو خوش آمدید کہناہے۔
ٹی ڈی سی پی نے چولستان جیپ ریلی کے بعد2016ء میں ہیڈ محمدوالا سے تحصیل چوبارہ تک ریلی منعقد کروانے کا عندیہ دیا تو اہلیان لیہ نے ریلی کے شرکاء کی میزبانی کے لیے اپنی بساط کے مطابق اہتمام کرنے کا عہد کیا۔تحصیل چوبارہ کے ریتلے ٹیلوں میں ریلی مڈپوائنٹ بنایاگیاہے جہاں ڈرائیور ریسٹ کرتے ہیں اپنی گاڑی کا معائنہ کرتے ہیں اور واپس اپنی منزل کی جانب روانہ ہوجاتے ہیں ۔
تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیاگیاہے جن میں مختلف پاورز کی گاڑیاں شامل ہوتی ہیں اور یہ ریلی تین دن جاری رہتی ہے ۔ضلعی انتظامیہ نے ریلی کے شرکاء کی میزبانی اور عوام کو تفریح کی فراہمی کے لیے مڈپوائنٹ پر تین روزہ میلہ کا اہتمام کیا ہے جس میں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد لیہ کیمپس ،کالجز اور سکول کے طلبہ رنگارنگ ٹیبلوز،خاکے پیش کرتے ہیں۔مختلف محکموں کی جانب سے سٹالز سجائے جاتے ہیں جس میں عوام کی معلومات ،آگہی اورثقافت کو اجاگرکرنے سے متعلق تمام لوازمات شامل ہوتے ہیں ۔لیہ تھل میلہ میں عوام کی دلچسپی بڑھانے کے لئے اونٹ،گھوڑاڈانس،کبڈی ،والی بال،نیزہ بازی ،مشاعرہ اورمحفل موسیقی کے خصوصی پروگرام بھی ترتیب دئے گئے ہیں ۔
تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی اورلیہ تھل میلہ ریت کے ٹیلوں میں اگنے والی چنے کی اس فصل کی مانندہے جس پربارش کے بعدبہارآجاتی ہے اوریقیناوزیراعلی پنجاب سردارعثمان خان بزدارکی سرپرستی میں ضلع لیہ اورتحصیل چوبارہ جیسے پسماندہ علاقوں میں اس طرح کے ایونٹ کی مستقل بنیادوں پرانعقاداوردیگرفلاحی منصوبوں سے جلد بہارآئے گی۔

Tags: column by nisar ahmad khan
Previous Post

استاد ؟ ہم اگر عرض کریں گے تو شکا یت ہو گی . عفت بھٹی

Next Post

ملائیشیا سے پاکستان کی دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اورتاریخ پرمبنی ہے، شاہ محمود قریشی

Next Post
ملائیشیا سے پاکستان کی دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اورتاریخ پرمبنی ہے، شاہ محمود قریشی

ملائیشیا سے پاکستان کی دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اورتاریخ پرمبنی ہے، شاہ محمود قریشی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
جاڑے کاموسم آچکا ۔سرد ہواؤں کے تھپیڑے محسوس ہونے لگے ہیں۔درختوں سے پرانے پتے جھڑناشروع ہوچکے ۔کاشتکار گندم اور چنے کی فصل کاشت کرکے اچھی پیداوار کے لیے پُرامید ہیں ۔فراغت کے ان لمحات میں دیہی لوگ سیرو تفریح اور مذہبی عقیدت مندی کے لیے مختلف مزارعات ،عرس اور میلوں ٹھیلوں میں جانے کے پروگرام بناتے ہیں۔عرس اور میلے برصغیر کا قدیم کلچر ہے۔اگر صرف جنوبی پنجاب کی بات کی جائے تواس میں عرس حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی ،حضرت سلطان باہو،حضرت سخی سرور،نور شاہ طلائی اور میلہ چنن پیر خاصہ مقام رکھتے ہیں۔بہاولپور کی تحصیل یزمان سے متصل صحرا ئے چولستان میں چنن پیر کا میلہ 7جمعرات پر مشتمل ہوتا ہے اور ہرجمعرات کو بہاولپور شہر میں دودھ دہی کا ملنا ناممکن ہوتا ہے کیونکہ مقامی لوگ عرس اور میلہ پر آنے والے مہمانوں کے خاطر تواضع اور سبیل لگانے میں سارا دودھ وقف کردیتے ہیں ۔عرس و میلہ چنن پیر میں دور دراز سے زائرین آتے ہیں مجھے آج بھی اونٹ اور بیل گاڑیوں کی لمبی لائنیں یاد ہیں ۔یہ قافلے دن رات سفر طے کر کے چنن پیر کے مزار پر حاضری دیتے ہیں۔اور مقامی لوگ ان کی میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہیں ۔جڑے رہنے کے لیے یہ ایک خوبصورت روایت ہے جوانسانوں کے بے ہنگم غول کو ایک قومیت کا تصور دیتے ہیں ۔ ضلع لیہ میں میں بھی عرس کروڑ لعل عیسن ،عرس پیرسواگ شریف اور چودہویں کامیلہ خاصی شہرت رکھتے ہیں جن میں میانوالی ،بھکر ،جھنگ،ڈی جی خان ،تونسہ شریف،کوٹ ادواور مظفر گڑھ کے اضلاع کے لوگ بھی خاصی تعداد میں شرکت کرتے ہیں ۔تاہم گزشتہ تین سالوں سے منتخب عوامی نمائندوں وضلعی انتظامیہ اورسپانسر حضرات کی مشترکہ کاوشوں سے ضلع لیہ کے باسیوں کے لیے تحصیل چوبارہ میں ریتلے ٹیلوں میں لیہ تھل میلہ و تھل جیپ ریلی کا اہتمام کیاجارہاہے۔ 2016ء میں ہونے والے پہلے تین روزہ لیہ تھل میلہ میں ہزاروں شائقین کی تعدادنے اس میں شرکت کر کے اس کی کامیابی کویقینی بنایا بلکہ اپنے زندہ دلان لیہ ہونے کا ثبوت دیا۔ آج ہم تیسرے لیہ تھل میلہ کے انعقاد کے لیے پرعزم ہیں جو 16نومبر سے 18نومبر تک جاری رہے گا۔اس میلہ کا بنیاد ی مقصدعوام کو سیروتفریح کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے زیر اہتمام ہونے والی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے شرکاء کو خوش آمدید کہناہے۔ ٹی ڈی سی پی نے چولستان جیپ ریلی کے بعد2016ء میں ہیڈ محمدوالا سے تحصیل چوبارہ تک ریلی منعقد کروانے کا عندیہ دیا تو اہلیان لیہ نے ریلی کے شرکاء کی میزبانی کے لیے اپنی بساط کے مطابق اہتمام کرنے کا عہد کیا۔تحصیل چوبارہ کے ریتلے ٹیلوں میں ریلی مڈپوائنٹ بنایاگیاہے جہاں ڈرائیور ریسٹ کرتے ہیں اپنی گاڑی کا معائنہ کرتے ہیں اور واپس اپنی منزل کی جانب روانہ ہوجاتے ہیں ۔ تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیاگیاہے جن میں مختلف پاورز کی گاڑیاں شامل ہوتی ہیں اور یہ ریلی تین دن جاری رہتی ہے ۔ضلعی انتظامیہ نے ریلی کے شرکاء کی میزبانی اور عوام کو تفریح کی فراہمی کے لیے مڈپوائنٹ پر تین روزہ میلہ کا اہتمام کیا ہے جس میں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد لیہ کیمپس ،کالجز اور سکول کے طلبہ رنگارنگ ٹیبلوز،خاکے پیش کرتے ہیں۔مختلف محکموں کی جانب سے سٹالز سجائے جاتے ہیں جس میں عوام کی معلومات ،آگہی اورثقافت کو اجاگرکرنے سے متعلق تمام لوازمات شامل ہوتے ہیں ۔لیہ تھل میلہ میں عوام کی دلچسپی بڑھانے کے لئے اونٹ،گھوڑاڈانس،کبڈی ،والی بال،نیزہ بازی ،مشاعرہ اورمحفل موسیقی کے خصوصی پروگرام بھی ترتیب دئے گئے ہیں ۔ تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی اورلیہ تھل میلہ ریت کے ٹیلوں میں اگنے والی چنے کی اس فصل کی مانندہے جس پربارش کے بعدبہارآجاتی ہے اوریقیناوزیراعلی پنجاب سردارعثمان خان بزدارکی سرپرستی میں ضلع لیہ اورتحصیل چوبارہ جیسے پسماندہ علاقوں میں اس طرح کے ایونٹ کی مستقل بنیادوں پرانعقاداوردیگرفلاحی منصوبوں سے جلد بہارآئے گی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.