• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

webmaster by webmaster
اکتوبر 27, 2018
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال اور دیگر امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے دورہ سعودی عرب پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا اور اپنے آئندہ دورہ ملائیشیا اور چین کی تفصیلات اور اہداف سے بھی آگاہ کیا جب کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے سعودی عرب کے اقتصادی پیکیج اور دیگر آپشن پر بریفنگ دی۔

وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی بھی حتمی منظوری دے دی، جس کے تحت 300 روپے یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا البتہ 300 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی 10 فیصد مہنگی کی گئی ہے۔ زرعی شعبے کے لیے بجلی کے نرخ 10 روپے 50 پیسے فی یونٹ سے کم کرکے 5 روپے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

اجلاس کے دوران چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ کی تقرری، پاکستان اور چین کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ، پاکستانی خلا نورد کو چینی اسپیس مشن میں بھیجنے کے معاہدے، انسداد منشیات کے معاہدوں کے علاوہ کابینہ اکادمی ادبیات پاکستان اور اومان ادبی ادارے کے درمیان معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔

اسد عمر کی پریس بریفنگ

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ پچھلے سال بجلی کی پیداوار اور ترسیل میں 453 ارب روپے کا خسارہ ہوا، اگر اسی طرح چلے تو اس سال بجلی کے نظام میں 550 ارب کا خسارہ ہوسکتاہے، نیپرا نے 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافہ تجویز کیا تھا لیکن حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے27 پیسے اضافہ کیا ہے، 300 یونٹ ماہانہ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، 300 سے 700 تک والوں کے لیے 10 فیصد جب کہ اس سے اوپر والوں کے لیے 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی، اس سے قبل عوامی سطح پر بہت زیادہ تنقید کے باعث اس حوالے سے 2 مرتبہ فیصلہ موخر کیا گیا تھا۔

Post Views: 13
Tags: National News
Previous Post

سعودی پیکیج سے دباؤکم ہوا، اچھا وقت زیادہ دور نہیں، احتجاج کریں یا جلسے، کسی کو کوئی این آر او نہیں ملے گا: وزیراعظم عمران خان

Next Post

گو نگی عوام کے کچے پکے گھروندے اور سرکار . انجم صحرائی

Next Post
گو نگی عوام کے کچے پکے گھروندے اور سرکار     . انجم صحرائی

گو نگی عوام کے کچے پکے گھروندے اور سرکار . انجم صحرائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

عوامی ریلیف ، وزیر اعظم نے  پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لٹر کمی کا اعلان  کر دیا
قومی/ بین الاقوامی خبریں

عوامی ریلیف ، وزیر اعظم نے پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کر دیا

by webmaster
جون 20, 2026
0

لاہور ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 74...

Read moreDetails
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

جون 14, 2026
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

جون 10, 2026
کوئٹہ  ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

کوئٹہ ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

جون 7, 2026
اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال اور دیگر امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے دورہ سعودی عرب پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا اور اپنے آئندہ دورہ ملائیشیا اور چین کی تفصیلات اور اہداف سے بھی آگاہ کیا جب کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے سعودی عرب کے اقتصادی پیکیج اور دیگر آپشن پر بریفنگ دی۔ وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی بھی حتمی منظوری دے دی، جس کے تحت 300 روپے یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا البتہ 300 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی 10 فیصد مہنگی کی گئی ہے۔ زرعی شعبے کے لیے بجلی کے نرخ 10 روپے 50 پیسے فی یونٹ سے کم کرکے 5 روپے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔ اجلاس کے دوران چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ کی تقرری، پاکستان اور چین کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ، پاکستانی خلا نورد کو چینی اسپیس مشن میں بھیجنے کے معاہدے، انسداد منشیات کے معاہدوں کے علاوہ کابینہ اکادمی ادبیات پاکستان اور اومان ادبی ادارے کے درمیان معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔ اسد عمر کی پریس بریفنگ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ پچھلے سال بجلی کی پیداوار اور ترسیل میں 453 ارب روپے کا خسارہ ہوا، اگر اسی طرح چلے تو اس سال بجلی کے نظام میں 550 ارب کا خسارہ ہوسکتاہے، نیپرا نے 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافہ تجویز کیا تھا لیکن حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے27 پیسے اضافہ کیا ہے، 300 یونٹ ماہانہ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، 300 سے 700 تک والوں کے لیے 10 فیصد جب کہ اس سے اوپر والوں کے لیے 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی، اس سے قبل عوامی سطح پر بہت زیادہ تنقید کے باعث اس حوالے سے 2 مرتبہ فیصلہ موخر کیا گیا تھا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.