• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

اسلام آباد دھرنے کے خاتمے کے لئے پیر حسین الدین شاہ کی قیادت میں کمیٹی قائم ، ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ سامنے لائی جائے: علماءو مشائخ کے اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ

webmaster by webmaster
نومبر 21, 2017
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
اسلام آباد دھرنے کے خاتمے کے لئے پیر حسین الدین شاہ کی قیادت میں کمیٹی قائم ، ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ سامنے لائی جائے: علماءو مشائخ کے اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرداخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت علما مشائخ کااجلاس اختتام پذیر ہوگیا ہے، اجلاس میں اسلام آباد میں تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے دھرنے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس حوالے سے پیر حسین الدین شاہ کی قیادت میں کمیٹی بنادی گئی ہے جو اس مسئلے کا پرامن حل نکالنے کے لئے رابطے کرے گی جبکہ اجلاس نے راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کو سامنے لانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت علما و مشائخ کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا ہے، اجلاس کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے اجلاس کا اعلامیہ میڈیا کے سامنے پیش کیا ۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس اس امر پر اطمینان کا اظہار کرتا ہے کہ آئینی طور پر ختم نبوت کے حوالے سے 2002ءمیں پیدا ہونے والا سقم ختم کر لیا گیا ہے ۔اعلامیہ کے مطابق ہم ربیع الاول کے مبارک مہینے کے تقدس کے حوالے سے حکومت اور تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺسے اپیل کرتے ہیں کہ افہام و تفہیم سے یہ مسئلہ حل کریں ۔اعلامیہ کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے آٹھ لاکھ سے زائد عوام کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ ہونا چاہئے ہمارا دین مشکلات پیدا کرنے کانہیں بلکہ آسانیوں پیدا کرنے کا درس دیتا ہے۔ ربیع الاول کے مبارک مہینے میں امن عامہ کو برقرار رکھنا اور میلاد النبی ﷺکی تقریبات کے لئے پرامن ساز گا ر اور اچھا ماحول پیدا کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔اجلاس کی تجویز ہے کہ پیر حسین الدین شاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی جائے جو مختلف مسالک کی نمائندگی کرتی ہو یہ کمیٹی فوری طور پر حرکت میں آ کر اس معاملے کا جامع اور اطمینان بخش حل تجویز کرے ۔اجلاس نے حکومت پر زور دیا کہ وہ حتی الامکان آپریشن سے گریز کرے ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ علماءو مشائخ کے اجلاس میں موجودہ صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔ ربیع الاول میں اتحاداوریکجہتی پیداکرنی چاہیے کیوں کہ پاکستان کسی قسم کی بدامنی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے2002ءمیں پیدا کیا گیا قانونی سقم دور کردیا گیا اور اب قیامت تک بھی اس میں ترمیم کی گنجائش نہیں ہے۔ اسلام آباد دھرنے کا فوری حل نکالنے کے لئے پیر حسین الدین شاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے ، اس کمیٹی میںتمام مکاتب فکر کے علماءکرام شامل ہیں اور ہم گھنٹوں میں اس مسئلے کا حل نکال لیں گے۔

source..

http://dailypakistan.com.pk/national/20-Nov-2017/681749

Tags: natinal news
Previous Post

لیہ . سینئر قانون دان مشتاق احمد اشتیاق ڈوگر ایڈووکیٹ بقضائے الہی وفات پا گئے ، انا للہ وانا والیہ راجعون

Next Post

لیہ تھل میلہ ودوسری جیپ ریلی جنگل میں منگل کا سماں , تحریر:عبدالرحمن فریدی

Next Post
لیہ تھل میلہ ودوسری جیپ ریلی جنگل میں منگل کا سماں ,  تحریر:عبدالرحمن فریدی

لیہ تھل میلہ ودوسری جیپ ریلی جنگل میں منگل کا سماں , تحریر:عبدالرحمن فریدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرداخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت علما مشائخ کااجلاس اختتام پذیر ہوگیا ہے، اجلاس میں اسلام آباد میں تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے دھرنے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس حوالے سے پیر حسین الدین شاہ کی قیادت میں کمیٹی بنادی گئی ہے جو اس مسئلے کا پرامن حل نکالنے کے لئے رابطے کرے گی جبکہ اجلاس نے راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کو سامنے لانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت علما و مشائخ کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا ہے، اجلاس کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے اجلاس کا اعلامیہ میڈیا کے سامنے پیش کیا ۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس اس امر پر اطمینان کا اظہار کرتا ہے کہ آئینی طور پر ختم نبوت کے حوالے سے 2002ءمیں پیدا ہونے والا سقم ختم کر لیا گیا ہے ۔اعلامیہ کے مطابق ہم ربیع الاول کے مبارک مہینے کے تقدس کے حوالے سے حکومت اور تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺسے اپیل کرتے ہیں کہ افہام و تفہیم سے یہ مسئلہ حل کریں ۔اعلامیہ کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے آٹھ لاکھ سے زائد عوام کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ ہونا چاہئے ہمارا دین مشکلات پیدا کرنے کانہیں بلکہ آسانیوں پیدا کرنے کا درس دیتا ہے۔ ربیع الاول کے مبارک مہینے میں امن عامہ کو برقرار رکھنا اور میلاد النبی ﷺکی تقریبات کے لئے پرامن ساز گا ر اور اچھا ماحول پیدا کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔اجلاس کی تجویز ہے کہ پیر حسین الدین شاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی جائے جو مختلف مسالک کی نمائندگی کرتی ہو یہ کمیٹی فوری طور پر حرکت میں آ کر اس معاملے کا جامع اور اطمینان بخش حل تجویز کرے ۔اجلاس نے حکومت پر زور دیا کہ وہ حتی الامکان آپریشن سے گریز کرے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ علماءو مشائخ کے اجلاس میں موجودہ صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔ ربیع الاول میں اتحاداوریکجہتی پیداکرنی چاہیے کیوں کہ پاکستان کسی قسم کی بدامنی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے2002ءمیں پیدا کیا گیا قانونی سقم دور کردیا گیا اور اب قیامت تک بھی اس میں ترمیم کی گنجائش نہیں ہے۔ اسلام آباد دھرنے کا فوری حل نکالنے کے لئے پیر حسین الدین شاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے ، اس کمیٹی میںتمام مکاتب فکر کے علماءکرام شامل ہیں اور ہم گھنٹوں میں اس مسئلے کا حل نکال لیں گے۔

source..

http://dailypakistan.com.pk/national/20-Nov-2017/681749

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.