• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز ،نیب کو جے آئی ٹی ممبران کے بیانات ریکارڈ کرنے کی اجازت مل گئی

webmaster by webmaster
اگست 26, 2017
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز ،نیب کو جے آئی ٹی ممبران کے بیانات ریکارڈ کرنے کی اجازت مل گئی

لاہور(مانیٹرننگ ڈیسک )سپریم کورٹ نے نیب کو شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز میں پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی ممبران کے بیانات قلم بند کرنے کی اجازت دے دی ،اس سے قبل جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا نے سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر نیب کو بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کیا تھا جس پر نیب نے نگران جج جسٹس اعجاز الاحسن کو درخواست دی تھی کہ پاناما کیس کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے بیانات قلمبند کرنے کی اجازت دی جائے جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے نیب کو بیانات ریکارڈ کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔

نجی ٹی وی ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی تحقیقات کے لئے بطور استغاثہ جے آئی ٹی ممبران کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لئے تحقیقات کے لئے مقرر کئے گئے نگران جج جسٹس اعجاز الاحسن کی عدالت میں گذشتہ ہفتے درخواست دائر کی تھی کہ شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لئے جی آئی ٹی ممبران کے بیانات ریکارڈ کرنے کی باقاعدہ اجازت دی جائے جسے جسٹس اعجاز الاحسن نے منظور کرتے ہوئے نیب کو جے آئی ٹی ممبران کے بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دیدی ہے ،جے آئی ٹی ممبران نیب کو آئندہ ہفتے اپنے بیانات کلمبند کروائیں گے اور شریف خاندان کیخلاف بطور مرکزی گواہ بیان دیں گے ۔

واضح رہے کہ اس سےقبل جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر نیب میں بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کیا تھا جبکہ نیب کے ذرائع نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ والیم 10 نامکمل ہے اور فراہم کردہ دستاویزات بھی غیر تصدیق شدہ ہیں جبکہ جے آئی ٹی ممبران بھی بیان ریکارڈ کروانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ نیب کو جے آئی ٹی ممبران کے بیانات ریکارڈ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے جسٹس اعجازالاحسن کو نیب میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز میں نگران جج تعینات کیا تھا۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/national/26-Aug-2017/632949

Post Views: 26
Tags: National News
Previous Post

کروڑ لعل عیسن .خود کشی یا قتل ؟ نواحی چک نمبر,86 ٹی ڈی اے میں میاں بیوی مردہ پاٰئے گئے.دونوں لا شوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کروڑ منتقل کردیا گیا

Next Post

شب و روز زندگی قسط 18 ۔ تحریر : انجم صحرائی

Next Post
شب و روز زندگی قسط 18 ۔ تحریر : انجم صحرائی

شب و روز زندگی قسط 18 ۔ تحریر : انجم صحرائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

by webmaster
اگست 2, 2026
0

لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...

Read moreDetails
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026

لاہور(مانیٹرننگ ڈیسک )سپریم کورٹ نے نیب کو شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز میں پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی ممبران کے بیانات قلم بند کرنے کی اجازت دے دی ،اس سے قبل جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا نے سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر نیب کو بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کیا تھا جس پر نیب نے نگران جج جسٹس اعجاز الاحسن کو درخواست دی تھی کہ پاناما کیس کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے بیانات قلمبند کرنے کی اجازت دی جائے جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے نیب کو بیانات ریکارڈ کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔

نجی ٹی وی ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی تحقیقات کے لئے بطور استغاثہ جے آئی ٹی ممبران کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لئے تحقیقات کے لئے مقرر کئے گئے نگران جج جسٹس اعجاز الاحسن کی عدالت میں گذشتہ ہفتے درخواست دائر کی تھی کہ شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لئے جی آئی ٹی ممبران کے بیانات ریکارڈ کرنے کی باقاعدہ اجازت دی جائے جسے جسٹس اعجاز الاحسن نے منظور کرتے ہوئے نیب کو جے آئی ٹی ممبران کے بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دیدی ہے ،جے آئی ٹی ممبران نیب کو آئندہ ہفتے اپنے بیانات کلمبند کروائیں گے اور شریف خاندان کیخلاف بطور مرکزی گواہ بیان دیں گے ۔

واضح رہے کہ اس سےقبل جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر نیب میں بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کیا تھا جبکہ نیب کے ذرائع نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ والیم 10 نامکمل ہے اور فراہم کردہ دستاویزات بھی غیر تصدیق شدہ ہیں جبکہ جے آئی ٹی ممبران بھی بیان ریکارڈ کروانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ نیب کو جے آئی ٹی ممبران کے بیانات ریکارڈ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے جسٹس اعجازالاحسن کو نیب میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز میں نگران جج تعینات کیا تھا۔ source... http://dailypakistan.com.pk/national/26-Aug-2017/632949

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.