لیہ ۔مسلسل خراب کارکردگی کے حامل سکول سربراہان و اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا فیصلہ
لیہ(صبح پا کستان) ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ مسلسل خراب کارکردگی کے حامل سکول سربراہان ...
لیہ(صبح پا کستان) ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ مسلسل خراب کارکردگی کے حامل سکول سربراہان ...
چوک اعظم(صبح پا کستان) چار ماہ سے ویکسی نیٹر غائب ،سینکڑوں بچوں کی ویکسی نیشن نہ ہو سکی اہلِ علاقہ ...
لیہ(صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ قمرالزمان نے ڈسٹرکٹ بار روم لیہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ...
رؤف کلاسرا کی بستی جیسل میں محمدشاہد رانا ۔بھکر بستی جیسل میں ایک شام‘ ایک رات‘ ایک صبح اور دن ...
لیہ(صبح پا کستان) میونسپل کمیٹی لیہ شہریوں کو صحت و صفائی کی ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے لیہ سٹی ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں خطرناک قرار دی جانے والی سکولوں کی 341عمارتوں کو گراکر از سر نو ...
آئیے ! ایک دوسرے کے کام آ ئیں ہیلپ لائن ود انجم صحرائی https://www.facebook.com/Helplinewithasehrai/
چوک اعظم( صبح پا کستان) سر شام ڈکیتی کی واردات ، ملک مشتاق اپنے بیٹے کے ہمراہ دکان بند کر ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیرہ غازیخان ڈویژن فاروق احمد نے کہا ہے کہ غیر فعال این جی اوز ...
انتخاب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھوٹی لڑکی جاتے سمے یہ اس نے کہا تھا مجھ پہ کوئی نظم نہ لکھنا جھوٹی ہوتی ہیں ...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان) ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ مسلسل خراب کارکردگی کے حامل سکول سربراہان و اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ لاپرواہ و نااہل اساتذہ کی محکمہ میں کوئی کنجائش نہیں ہے۔یہ ہدایات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عثمان منیر بخاری ،چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم خالدہ شاہین ،ڈی او مردانہ ارشاد احمد ،سرفراز خان ،غلام یاسین چشتی ،ڈی او سیکنڈی زنانہ راشدہ اشرف ،ڈپٹی ڈی اوز ،اے ای اوز موجود تھے۔ڈی سی نے کہا کہ بغیر اطلاع و پیشگی منظوری کے بغیر چھٹی پر جا نے والے اساتذہ کی جواب طلبی کی جائے۔اور ان کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ طالب علم ہمار ا مستقبل ہیں جن کی تعلیم وتربیت اساتذہ کی اولین ذمہ داری ہے لحاظ اساتذہ کرام طالب علموں کی تعلیم وتربیت اور کردار سازی پر بھر پور محنت اور ایماندار ی سے توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کے حامل اساتذہ اور سکول سربراہان کو تعریفی اسناد دیں جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے تمام گرلز سکولوں کی چار دیواری کی تعمیر کے منصوبوں کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیاجاے اور افسرا ن تعلیم اس سلسلہ میں جائزہ لے کررپورٹ پیش کریں ۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عثمان منیر بخاری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ناقص کارکردگی کے حامل پندرہ اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔جبکہ گزشتہ ماہ اساتذہ کی نوئے فی صدسے زائد حاضری رہی ہے ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 34سکولوں میں بجلی کی فراہمی کے لیے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرادیے گئے ہیں اور جلد بجلی کی سہولت فراہم کردی جائے گی۔
