ملتان۔ ( صبح پا کستان)پی ایچ اے ملتان جلالپور میں سیلاب زدگان کے لیئے کی جانیوالی امدادی سرگرمیوں میں سر گرم۔ صاف پانی کی فراہمی، راشن کی تقسیم اور خیمہ بستیوں کی تعمیر میں انتظامیہ کے شا نہ بشانہ کام میں مصروف عمل ہیں۔ سو سے زائد آفیسران اور ملازمین زمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
قاسم بیلہ،خیر پور بھٹہ،مظفر آباد،جلال آباد میں قائم ریلیف کمپنیوں میں پی ایچ اے کی جانب سے صاف پانی کی فراہمی جاری ہے۔پل لنگڑیال پر امدادی کیمپ میں بچوں کے لیئے جھولوں کی تنصیب کی گئی ہے۔مالی اور سیکورٹی گارڈ امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ملازمین تین شفٹ میں ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ مالی اور سیکورٹی گارڈ جلال پور میں پانی کی فراہمی سمیت امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا کہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ پی ایچ اے ملتان شانہ بشانہ سیلاب متاثرین کے لیئے امدادی سر گرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔جلال پور پیر والا اور دیگر مقامات میں قائم کیمپوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی ہو رہی ہے۔ تمام ادارے لگن اور دلجمعی سے سیلاب متاثرین کی امداد میں مصروف ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔پی ایچ اے ملتان اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیتا رہے گا۔ملازمین کے لیئے ڈیوٹی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










