• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ دریائی کٹاؤ روکنے کے لئے ڈیڑھ کروڑ کی لا گت سے سٹڈ بند تعمیر کیا جائے گا ۔صوبائی وزیر آب پاشی میاں یاور زمان

webmaster by webmaster
ستمبر 20, 2016
in Local News
0
لیہ ۔دریائی کٹاؤ روکنے کے لئے ڈیڑھ کروڑ کی لا گت سے سٹڈ بند تعمیر کیا جائے گا ۔صوبائی وزیر آب پاشی میاں یاور زمان

صوبائی وزیر آب پاشی میاں یاور زمان
صوبائی وزیر آب پاشی میاں یاور زمان

لیہ (صبح پا کستان)صوبائی وزیر آب پاشی میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ دریائی کٹاو سے علاقہ مکینوں کی جان ومال کا تحفظ پنجاب حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے لیہ کے نشیبی علاقوں کو دریائی کٹاو سے محفوظ رکھنے کے لیے مستقل بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے اورمیں وزیر اعلی پنجاب کے نمائندے کی حثیت سے آپ کے سامنے موجود ہوں کیونکہ حکومتی

فنڈزہمیشہ عوامی فلاح و بہبود ترقی وخوشحالی کے لیے خرچ کیے جاتے ہیں او رحکومت کو نشیبی علاقوں کی عوام سے یہ فنڈز پیارے نہیں ہیں اس لیے دریائی کٹاو سے بچاو کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاکر لانگ ٹرم و شارٹ ٹرم منصوبے مکمل کرتے ہوئے بھر پور ریلیف فراہم کیاجائے گااورابتدائی طور پرڈیڑھ کروڑروپے کی لاگت سے دریائی کٹاو کو روکنے کے لیے سٹڈکی تعمیر کا منصوبہ اسی سلسلہ کی عملی کڑی ہے۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں موضع سمرا نشیب میں دریائی کٹاو کے معائنہ کے بعد اہل علاقہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سید ثقلین شاہ بخاری ،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اشفاق احمد ،سیکرٹر ی آب پاشی ،کیپٹن (ر)انجم ضیاء ،ڈی سی او سید واجد علی شاہ،ایکسین انہارآغا احسان اور متعلقہ افسران موجود تھے۔صوبائی وزیر میاں یاور زمان نے کہا کہ دریائی کٹاو کو روکنے کے لیے عارضی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے پتھر ڈالنے کا کام شروع ہوچکا ہے جبکہ اس مسلہ کے مستقل حل کے لیے ماہر ین کی ٹیم ماڈل سٹڈی کر رہی ہے جس کی روپورٹ کی روشنی میں متاثرہ مواضعات کی 13یونین کونسلوں میں 45کلومیڑ طویل سپر بند تعمیر کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس کام کے لیے وسائل کو کسی قسم کی روکاوٹ نہ بننے دیا جائے گا کیونکہ وزیر اعلی پنجاب دریائی کٹاو کی اطلاع سے خاصے فکر مند ہے اور انہوں نے ہدایت کی ہے کہ عوام کی جان و مال اور زرعی اراضی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں اور عارضی اور مستقل بندوبست کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت کیے بغیر فوری سروے کے ذریعے عملی اقدامات عمل میں لاے جائیں۔اس موقع پر ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب متاثرین کٹاوکے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ہماری پہلی درخواست پر ہی صوبائی وزیر آپ کے درمیان موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر کٹاو کو روکنے کے لیے اقدامات شروع ہیں جبکہ وزیر اعلی کی ہدایت پر کٹاو کے مستقل سدباب کے لیے ماڈل سٹڈی کی روپورٹ پربہت جلد عمل درآمد شروع ہوگا۔اس موقع پر ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد نے کہا کہ مختلف مواضعات میں دریائی کٹاو سے متاثرہ عوام کے ریلیف کے لیے ضلع حکومت نے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف کیمپس کا قیام،سروے کے عمل کا آغاز ،فوڈ آئٹمز کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیاتھا اور چوبیس گھنٹے نگرانی کا عمل جاری ہے جومستقل بحالی تک جاری رہے گا۔اس موقع پر صوبائی وزیر میاں یاور زمان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت دریائی کٹاو کے تدارک کے لیے جلد ہی مستقل طور پر ماڈل سٹڈی روپورٹ کی روشنی میں کام کا آغاز کر دے گی ۔اس موقع پر وہاں پر موجود متاثرین نے بھی مختلف مسائل کے بارئے میں توجہ مبذول کرائی ۔قبل ازیں ڈی سی او سید واجد علی شاہ نے صوبائی وزیر کو سرکٹ ہاوس میں دریائی کٹاو کے عمل،روک تھام ،ریلیف و بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارئے میں تفصیلی بریفینگ دی گئی۔
pic-20-9-16-b
Tags: layyah news
Previous Post

نصرت عزیزاور''اک ذرا سی بات'' شاہداقبال شامی

Next Post

کروڑ لعل عیسن ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سانپ سے ڈسے نوجوان کی ہلاکت ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد انکوائری آفیسر مقرر

Next Post

کروڑ لعل عیسن ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سانپ سے ڈسے نوجوان کی ہلاکت ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد انکوائری آفیسر مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

پی ڈی ایم  کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان
First Page

پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

by webmaster
مئی 12, 2023
0

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیر کو...

Read more
قوم ملک کو ہرسال اوپر جاتا دیکھے گی، وزیراعظم عمران خان

عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں دو ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور

مئی 12, 2023
ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

مئی 12, 2023
توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

مئی 12, 2023
پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

مئی 4, 2023
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.