چھوٹو سے حساس ادارے تفتیش کریں گے :ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ غلام رسول عرف چھوٹو سے حساس ادارے تفتیش کریں گے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران عاصم سلیم باجوہ کا کہناتھا کہ چھوٹو نے اپنے 12ساتھیوں کے ہمراہ بغیر کسی شرط کے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چھوٹو سے حساس ادارے تفتیش کریں گے جبکہ تفتیش مکمل ہونے تک غلام رسول پاک فوج کی حراست میں رہے گا ۔
پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان
اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیر کو...
Read more