• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

چھوٹو گینگ نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

webmaster by webmaster
اپریل 20, 2016
in First Page
0

چھوٹو گینگ نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے
494567-chotogang-1461095223-551-640x480.gifملتان (ما نیٹرننگ ڈیسک) راجن پور کچہ کےچھوٹو گینگ نے پاک فوج کی جانب سے ہتھیار پھینکنے کی وارننگ کے بعد ہتھیار ڈال کر خود کو فورسز کے حوالے کردیا جب کہ مغوی بنائے گئے 24 اہلکاروں کو بھی رہا کردیا۔چھوٹو گینگ نے خواتین اور بچوں سمیت خود کو فورسز کے حوالے کیا تاہم فورسز نے خواتین اور بچوں کو چھوڑ کر گینگ کے کارندوں کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کچہ جمال کے علاقے میں کئی روز سے جاری آپریشن میں پاک فوج کی شمولیت کے بعد کل چھوٹو گینگ کے خلاف باقاعدہ آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے آگے کی جانب پیش قدمی کی، پاک فوج کی جانب سے چھوٹو گینگ کے کارندوں کو وارننگ جاری کی گئی جس میں وارننگ کے پمفلٹ علاقے میں پھینکے گئے تھے، وارننگ میں چھوٹو گینگ کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ شام سورج غروب ہونے سے پہلے ہتھیار پھینکے اور کشتی پر سفید جھنڈا لگا کر باہر آجائے، بصورت دیگر کسی بھی عسکری کارروائی کی ذمہ داری چھوٹو گینگ پر عائد ہوگی۔

پاک فوج کی جانب سے وارننگ کے بعد چھوٹو گینگ کے تمام کارندوں نے پاک فوج کے آگے ہتھیار ڈال دیئے جب کہ یرغمال بنائے گئے 24 اہلکاروں کو بھی رہا کردیا۔ چھوٹو گینگ کی جانب سے رہا کیے گئے پنجاب پولیس کے 24 اہلکار خیریت سے ہیں جنہیں سونمیانی میں قائم کیے گئے ہیڈ کوارٹر پہنچا دیا گیا ہے جہاں سے وہ ضروری کارروائی کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کے کارندوں کے علاوہ دیگر جرائم پیشہ افراد سمیت خواتین اور بچے بھی موجود تھے جن کی تعداد تقریبا 200 کے قریب تھی، چھوٹو گینگ نے خواتین اور بچوں سمیت خود کو فورسز کے حوالے کیا تاہم فورسز نے خواتین اور بچوں کو چھوڑ کر گینگ کے کارندوں کو حراست میں لے لیا۔

کے مطابق چھوٹو گینگ کو وارننگ میں مقامی سیاسی رہنماؤں سے بھی مدد لی گئی جب کہ اس دوران گینگ کو ہتھیار نہ ڈالنے کی صورت میں فوری زمینی کارروائی کا پیغام بھی بھجوایا گیا تھا۔ چھوٹو گینگ کی جانب سے رہا کیے گئے پنجاب پولیس کے 24 اہلکار خیریت سے ہیں جنہیں سونمیانی میں قائم کیے گئے ہیڈ کوارٹر پہنچا دیا گیا ہے جہاں سے وہ ضروری کارروائی کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ چھوٹو گینگ کے خلاف پنجاب پولیس کا آپریشن گزشتہ 3 ہفتے سے جاری تھا جس میں گینگ کے ہاتھوں پولیس کے 6 اہلکار جاں بحق ہوئے جس کے بعد آپریشن میں پاک فوج کی مدد لی گئی تھی۔

Tags: rajan por news
Previous Post

لیہ ۔ ڈسٹرکٹ بار لیہ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

Next Post

لیہ ۔ ڈی پی او کی کھلی کچہری

Next Post

لیہ ۔ ڈی پی او کی کھلی کچہری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

پی ڈی ایم  کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان
First Page

پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

by webmaster
مئی 12, 2023
0

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیر کو...

Read more
قوم ملک کو ہرسال اوپر جاتا دیکھے گی، وزیراعظم عمران خان

عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں دو ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور

مئی 12, 2023
ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

مئی 12, 2023
توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

مئی 12, 2023
پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

مئی 4, 2023
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.