• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

جمن شاہ ۔ بدلتا ہے رنگ آ سماں کیسے کیسے ، بیٹی ماں کی دشمن بن گئی

webmaster by webmaster
فروری 17, 2016
in First Page
0

بدلتا ہے رنگ آ سماں کیسے کیسے ، بیٹی ماں کی دشمن بن گئی
kharl jaman shahجمن شاہ (صبح پا کستان ) بیٹی نے ماں، بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کا جینا دو بھر کر دیا۔ اپنے بچوں کو بھی نہ بخشا، معصوم بچے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔ پولیس ہمیں ہراساں کر رہی ہے، ڈی پی او لیہ انصاف فراہم کروائیں ورنہ خود سوزی کر لونگی۔ ماں رضیہ بی بی تفصیل کیمطابق جمن شاہ کے نواحی علاقے کھرل عظیم کی رہائشی رضیہ بی بی اور اسکے بیٹے محمد ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہن صفیہ نے ہمارا جینا حرام کر رکھا ہے۔ آئے روز مقدمات اور تھانہ کچہریوں کے چکروں سے تنگ آ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صفیہ بی بی جس کا پہلا شوہر غلام حسن وفات پا چکا ہے اب محمد ارشد کھرل سے شادی کرنا چاہتی ہے۔صفیہ بی بی محمد ارشد کھرل ،ا اللہ ڈیوایا کھرل اور غلام رسول کی ایماء پر ہمیں ناجائز طور پر ہراساں کر رہی ہے۔ ناجائز اور جھوٹے مقدمات درج کراکے تھانے کچہریوں میں ذلیل کروا رہی ہے اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتی ہے۔ رضیہ بی بی نے مزید کہا کہ میری بیٹی ایک طرف تو مجھے، میرے شوہر اور میرے بیٹوں کو ہراساں کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب اپنی نند، دیور اور اپنی سوتیلی بیٹی کی جائیداد پر بھی ناجائز طور پر قابض ہے۔پولیس بھی حق و انصاف کی بجائے ہمیں مسلسل ہراساں کر رہی ہے، پہلے بھی ناجائز مقدمات میں جیل جا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف مقدمہ نمبر 292/15اورْ302/15سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں اب بھی تھانہ کوٹ سلطان کی پولیس کوئی بات سننے کو تیار نہیں۔ ماں رضیہ بی بی نے مزید بتایا کہ صفیہ بی بی اپنے بچوں کی بھی کوئی دیکھ بھال نہیں کرتی اور میرے پاس چھوڑ گئی ہے جبکہ دوسری طرف بچوں کے حوالے سے میرے خلاف جھوٹی رٹ بھی کرا چکی ہے۔ میں صفیہ بی بی کے بچوں کو جو کہ میرے نواسے ہیں، کو ساتھ لیکر تھانہ کوٹ سلطان کے چکر لگا رہی ہوں کہ ایس ایچ اوکوٹ سلطان بچوں کو اپنی تحویل میں لے یا صفیہ بی بی کے حوالے کر دیں لیکن میری داد رسی نہیں ہو رہی ۔ ماں رضیہ بی بی نے مزید کہا کہ یا تو صفیہ بی بی اپنے بچوں کو اپنے پاس رکھے یا پھر ہمیں تحریری طور پر اطمینان دلایا جائے کہ کل کلاں ہمیں ناجائز تنگ نہیں کیا جائے۔ صفیہ بی بی کے ظلم کا شکار ماں رضیہ بی بی اور بھائیوں محمد ایوب، اور محمد فاروق نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، آئی جی پولیس پنجاب اور ڈی پی او لیہ سے اپیل کی کہ انہیں صفیہ بی بی کے مظالم سے نجات دلائی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ڈی پی او لیہ میرے مقدمات خود سنیں اور پھر فیصلہ دیں۔ رضیہ بی بی نے کہا کہ اگر ایک دکھیاری ماں کو انصاف نہ ملا اور اسکی داد رسی نہ کی گئی تو وہ ڈی پی او آفس کے سامنے خود سوزی کر لوں گی۔

kharl jaman shah
رپورٹ ۔ مہر زاہد سر فراز واندر پریس رپورٹر

Tags: jaman shah news
Previous Post

لیہ ۔لیگل ایمپاورمنٹ کمیٹی کے توسط ٖغریب افراد کو مفت قا نو نی امداد فراہم کریں گے ، چوہدری نوید گجر

Next Post

لیہ ۔ زند گی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ

Next Post

لیہ ۔ زند گی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

سینیٹ انتخابات؛ یوسف گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد
First Page

سینیٹ انتخابات؛ یوسف گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد

by webmaster
فروری 18, 2021
0

 اسلام آباد: ریٹرننگ آفیسر نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے انہیں...

Read more
پنجاب اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ

فروری 13, 2021
سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

فروری 12, 2021
مزید 2432 افراد میں کورونا کی تشخیص، 45 افراد جاں بحق

مزید 2432 افراد میں کورونا کی تشخیص، 45 افراد جاں بحق

جنوری 16, 2021
تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے اجلاس آج ہوگا

تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے اجلاس آج ہوگا

جنوری 15, 2021
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2021 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.