زند گی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ
لیہ(صبح پا کستان )زند گیبچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ستر فیصد تک اضافہ، بیمار شفایاب ہونے کی بجائے مزید مشکلات کا شکار ہو گئے۔ادویات کی قیمتوں میں ساٹھ سے ستر فیصد تک اضافہ کی وجہ سے لیہ سمیت جمن شاہ و دیگر قصبات کے میڈیکل سٹور مالکان نے من مرضی کے نرخ مقرر کر کے غریب بیماروں کی تکلیف میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ سٹور مالکان نے دنوں میں مالا مال ہونے کے لئے سستی ترین چائنہ ادویات کی قیمتیں بھی آسمان تک پہنچا دی ہیں جس سے مریض ادویات خریدنے سے بھی دور ہو کر رہ گئے ہیں۔ ہسپتال آئے مریضوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال میں ادویات کی کمی ہے یا سرکاری ادویات باہر بیچ دے جاتی ہیں اس کا علم نہیں مگر ہمیں چند نیلی ، پیلی گولیاں دے کر ٹرخا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے ای ڈی او صحت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ از خو د نرخ بڑھانے والے میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ورنہ شدید احتجاج کیا جائے گا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا
اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 90 روپے اور 20 کلو کے تھیلے پر 180...
Read more