لیہ۔( صبح پا کستان ) ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کا سکول وین ،رکشو ں میں طلبہ کی اوور لوڈنگ پر سخت اظہاربرہمی۔طلبہ کو ممکنہ حادثات سے بچانے کے لیے حفاظتی تدابیر کے لیے بروقت اقدامات اُٹھانے کی ہدایت۔احتیاطی تدابیراختیار نہ کرنے والے ڈرائیورز،سرکاری و پرائیویٹ سکولز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ۔تفصیل کےمطابق ڈپٹی کمشنر امیرابیدارکی زیرصدارت اس سلسلہ میں اعلی سطحی اجلاس منعقدہوا۔ اجلا س میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم موجودتھے۔ اجلاس میں سکول وینز اور رکشوں میں اوورلوڈنگ کے باعث پیش آنے والے حادثات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات اور مؤثر حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سکول وینز اور رکشوں میں طلبہ کی اوورلوڈنگ ایک سنگین خطرہ و جرم ہے جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں اور طلبہ کی زندگیاں داؤ پر لگانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اس رویے کو ہر قیمت پر ختم کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی حفاظت کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں اوورلوڈنگ کرنے والے ڈرائیورز اور اس میں ممکنہ طورپرسہولت دینے والے سرکاری و نجی سکولوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور اس معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران یہ طے پایا کہ ڈرائیورز اور سکول انتظامیہ اگر حفاظتی تدابیر اختیار نہیں کریں گے تو ان کے خلاف بلا تاخیر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس میں اے ڈی سی آر محمدشاہد ملک،سیکرٹری آر ٹی اے /اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان،سی ای او تعلیم ڈاکٹرعبدالقیوم خان،ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسرڈاکٹرسجاد،ٹریفک پولیس،ٹرانسپوٹرزودیگر موجودتھے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سکول چھٹی کے دوران ازخود گاڑیاں روک کر رکشوں اور وینز کا معائنہ کیا۔ بچوں کی اوورلوڈنگ دیکھ کر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور فوری طور پرسیکرٹری آرٹی اےکو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں تمام سکول رکشوں اور وینز کا تفصیلی معائنہ کیا جائے اور جہاں بھی حفاظتی اقدامات میں کوتاہی پائی جائےوہاں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










