لا ہور( مانیٹرننگ ڈیسک) حکومت نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو پندرہ، پندرہ لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔
سٹی42 ٹی وی کی رپورٹ کے مطا بق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سانحہ چیئرنگ کراس میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو حکومت کی طرف سے 15، 15 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ دشمن ہماری ترقی سے خوفزدہ ہے ، حکومت دہشت گردی کے خلاف آپریشن کسی صورت نہیں روکے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد شہید ہوئے جبکہ 78 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن کا علاج معالجہ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں جاری ہے۔
source ..
http://city42.tv/top-stories/2017/02/15/punjab-govt-announces-rs-15-lac-aid-lahore-blast-martyrs-families/