راجن پور ( صبح پا کستان )ملاوٹ مافیا کسی رعائت کی مستحق نہیں ہے ذخیرہ اندوز اور زیادہ منافع خوروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔لوگوں کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیاء خورد نوش فروخت کی جائیں تمام دوکان دار نرخ نامہ کو آویزاں رکھیں یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر اشیاء خورد نوش کے ریٹ مقرر کئے۔چاول دیسی 40،چاول کرنل پکی 98،چاول سپر 95،دال چنا 110،باریک دال 105،دال مسور 128،موٹی دال 180، دال ماش150،سفید چنا موٹا 175، باریک 138، بیسن110،سوجی اور میدہ 44،لال مرچ 180،دودھ 65،دہی 70روپے کلو اور روٹی 100گرام 5روپے کی فروخت کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوارک کے افسارن کو ہدایت کی کہ راجن پور میں آٹے کے نمونے لے کر چیک کراوائیں اور دو نمبر آٹا کی فروخت نہیں ہونی چاہئے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد افضل ناصر ،اے ڈی سی طارق نیازی،اے سی جام پور و روجھان،کمانڈنٹ بی ایم پی عمران منیر،ڈی او لایؤ سٹاک و انڈسٹری،مارکیٹ کمیٹی کے افسران ، انجمن تاجران عبد الرشید ساجد،نمائندہ صارف راؤ افسر اوردوکان داروں نے شرکت کی۔