لودھراں( مانیٹرننگ ڈیسک )وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی بہتری کیلئے کئی بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے ۔
منگل کے روز لودھراں میں چھیانوے کلومیٹر طویل لودھراں – خانیوال روڈ کو دو رویہ بنانے کے کام کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جنوبی پنجاب میں مزید کئی ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیںگے۔
انہوں نے کہامنصوبے کی تکمیل پر بائیس ارب روپے لاگت آئے گی ۔
شہبازشریف نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ جلد شروع کیاجارہا ہے جو ایک سال کے اندر مکمل کرلیاجائے گا ۔
انہوں نے لودھراں کے عوام کیلئے بیس ائرکنڈیشنڈ بسیں فراہم کرنے کا اعلان کیا
وزیراعلی نے ضلع لودھراں کیلئے پچیس ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا بھی اعلان کیا ۔
source…
http://urdu.radio.gov.pk/28-Mar-2017/47642
پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام نے طورخم گزرگاہ بند کردی
خیبر: پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام کی جانب سے طورخم گزرگاہ بند کردی گئی۔ طورخم سرحدی...
Read more