• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

اردو کالم ) گنے کے کاشتکار حکومتی بے حسی کا شکارکیوں؟ تحریر : مہر زاہد واندر

webmaster by webmaster
جنوری 21, 2016
in First Page, کالم
0

گنے کے کاشتکار حکومتی بے حسی کا شکارکیوں؟
تحریر : مہر زاہد واندر

sugar can picیہ سچائی اب جھوٹ لگنے لگی ہے کہ ملکی معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے ۔ ملک کی کل آبادی کا 67فی صد بالواسطہ یا بلا واسطہ زرعی شعبہ سے وابستہ ہے ، کیونکہ در حقیقت آج زرعی شعبہ زراعت سے وابستہ صنعتوں کو چلانے والے چند صنعت کاروں کے ہاتھوں یر غمال بنا ہو ا ہے۔ حکومتی رٹ نہ ہونے سے صنعت کاروں کا یہ مخصوص گروپ شب و روز محنت او رجاں فشانی سے غلہ اگانے والے کسان کی قسمت کا فیصلہ کرتا ہے۔ کپاس ، چاول ، گندم اگانے والے کسان گزشتہ سالوں سے بدترین معاشی بدحالی کا شکار ہو رہے ہیں جس کی بڑی وجہ حکومتی عدم توجہی اور زراعت کش پالیسیاں ہیں۔
سال بھر کی محنت سے تیار ہونے والی گنے کی فصل کے کاشت کار بھی شوگر ملزمافیا کے ہاتھوں خوار ہو رہے ہیں ۔ ایک سروے کے مطابق پاکستان گنے کی پیدا وار کے لحاظ سے دنیا میں پانچوں نمبر پر ، جبکہ برازیل پہلے، بھارت دوسرے ، چین تیسرے اور تھائی لینڈ چوتھے نمبر ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں 80کے قریب شوگر ملز ہیں جن میں سے 46پنجاب میں ہیں ، یہ شوگر ملز سالانہ 50سے 52لاکھ ٹن چینی پیدا کرتی ہیں جن میں سے 42سے 44لاکھ ٹن چینی ملکی ضرور ت ہے جبکہ 7سے 8لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنا پڑتی ہے۔ ملک میں بیشتر شو گر ملیں پاکستانی سیاست پر راج کرنے والے بڑے خاندانوں کی ہیں جن میں سے اکثر مختلف سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کے ساتھ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں عوام کے نمائندے بھی ہیں۔ان شوگر ملز مالکان اور سرکاری افسران کی ملی بھگت سے شوگر ملز کرشنگ سیزن 22سے 25دن تاخیر شروع کرتی ہیں جس کا مقصد صرف یہ ہوتا ہے کھیت میں موجود گنا مزید پک جائے اور اس میں مٹھاس کا لیول بڑھ جائے۔ بروقت شوگر کرشنگ سیزن شروع نہ ہونے کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ صوبے بھر میں5سے 7لاکھ ایکٹر پر گندم کی کاشت نہیں ہوپاتی ہے ۔
شوگر مل مالکان نہ صرف کسانوں کے ساتھ ظالمانہ برتاؤ کر رہے ہیں بلکہ مقامی آباد ی کے لئے تکالیف کے علاوہ ان کے لئے کوئی سہولیات مہیانہیں کر رہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔ شوگر ملوں سے خارج ہونے والے زہریلے کیمیکلز زدہ پانی ملحقہ آبادیوں میں بنائے گئے تالابوں ، سیم نالوں ، نہروں میں ڈال دیا جاتا ہے اور شوگر ملوں کے بوائلروں کو چلانے کے لئے لگائے جانے والے بڑے چولہوں کی چمنیوں سے اٹھنے والی راکھ اور دھواں ملحقہ آبادیوں کے لئے کسی قہر سے کم نہیں ہے۔
شوگر ملیں شوگر کاشت ایریامیں تمام وسائل استعمال کرنے کے باوجود ان علاقوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی اقدامات نہیں کررہیں ۔ لیہ سمیت دیگر اضلاع کی شوگر ملیں ہر گزرتے سال کرشنگ کی استعداد بڑھا رہی ہیں جبکہ اس لحاظ سے گنا شوگر مل لے کر آنے والے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کو کھڑا کرنے کے لئے آیارڈ کی توسیع نہیں کی گئی۔ جگہ کی قلت کے باعث گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کو شاہراؤں پر کھڑا کر دیا جاتا ہے جس سے کئی کئی کلومیٹر طویل قطاریں لگ جاتی ہیں ۔ نوے دن کے کرشنگ سیزن میں شوگر ملز سے ملحقہ شہر اور آبادیوں کے مکین قیدی بن جاتے ہیں ، مصروف شاہراوں اور مارکیٹوں کے سامنے ہمہ وقت گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں کھڑے ہونے سے کاروبار کے ساتھ
آمدورفت کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔جبکہ کسی بھی بڑی انڈسٹری کے لئے ماحول دوست اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں تعلیم و صحت کی سہولتیں اور ہنر مند ی کی تعلیم کے ادارے قائم کرنا ضروری ہوتے ہیں تاہم حکومتی عدم توجہی کے باعث شوگر ملوں سے ملحقہ آبادیوں کو تعلیم و صحت اور ہنر مندی کی تعلیمی سہولتیں مہیا نہیں کی جارہی ہیں۔ متعدد شوگر ملوں نے شوگر ملز میں کام کرنے والے صنعتی مزدورں کے بچوں کی تعلیم کے لئے قائم پرائمری لیول کے سکول بھی ختم کر دیئے ہیں ۔ شوگر ملزمیں کام کرنے والے صنعتی مزدور بھی شدید استحصال کا شکار ہیں ۔ شوگر ملوں میں دوران کام ہر سال درجنوں صنعتی مزدوروں مشینوں اور گیسوں کے اخراج کی زد میں آکر ہلاک ہو جاتے ہیں جبکہ متعدد زندگی بھر کے لئے معذور ہو جاتے ہیں۔ بدقسمتی سے ان صنعتی مزدوروں کی کفالت اس لئے نہیں ہو سکتی کہ شوگر ملیں کنڑیکٹ کے ذریعے ملازمین کو بھرتی کرتی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ایک شوگر پلانٹ کو چلانے کے لئے 3ہزار سے زائد صنعتی مزدوروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اور لیبر کے ریکارڈ میں شوگر ملوں میں کام کرنے والے صنعتی مزدورں کی تعداد کم ظاہرکی جاتی ہے۔
قیام پاکستان سے اب تک حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک کے 4کروڑ سے زائد کاشتکاروں کو معاشی طور پر کمزور کیا جارہا ہے، نئے ڈیم کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ہر گزرتے سال ذرائع آب پاشی محدود ہو رہے ہیں جبکہ ائے دن پٹرولیم مصنوعات خصوصا ڈیزل ، بجلی ، زرعی ادویات، کھادوں کی قیمتوں میں اضافے سے فصلوں کی دیکھ بھال کے اخراجات بڑھ گئے ہیں۔ ملکی سیاست و معاشی استحکام اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ حکومت کاشتکاروں کو بدحالی سے نکال کر خوش حالی کے راستے پر گامزن کرے ، کاشت کاروں کو گنے سمیت دیگر زرعی اجناس کے مقرر ہ نرخ دلوائے۔حکومت کی جانب سے کسان پیکج کی فراہمی خوش آئند مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ بہتر زرعی پالیسیاں بنا کر کسانوں کے لئے سہولیات پیدا کی جائیں اور کسانوں کی محنتوں پر پانی پھیرنے والی صنعت مالکان کو بھی قانون کے دائر ے میں لانا ہوگا۔

Tags: columnzahid wander
Previous Post

لیہ ۔ سا نحہ چار سدہ ، دہشت گردی کی مذ مت شہداء کے لئے دعا ئیہ تقاریب

Next Post

کوٹ سلطان کی خبریں..... ملک فہیم منجوٹھہ سے

Next Post

کوٹ سلطان کی خبریں..... ملک فہیم منجوٹھہ سے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا
First Page

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا

by webmaster
مئی 29, 2022
0

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 90 روپے اور 20 کلو کے تھیلے پر 180...

Read more
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

مئی 23, 2022
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گرفتار

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گرفتار

مئی 21, 2022
نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

فروری 3, 2022
اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

جنوری 31, 2022
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.