لیہ (صبح پا کستان)ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس امجد جاوید سلیمی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ انچارج پٹرولنگ پولیس ساجد مسعود کی زیرنگرانی پی ایچ پی پوسٹ لدھانہ میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائزکا انعقاد کیاگیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج پٹرولنگ پولیس ساجد مسعود نے بتایا کہ موک ایکسرسائز کے انعقاد سے فورس کے افسران و جوانوں کو چوکس و مسلح رہنے کی پیشہ وارانہ مہارت حاصل ہوگی اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں خطرے سے موثر اندازمیں نمٹا جاسکے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ موک ایکسرسائز ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس کی ہدایات پرعمل میں لائی جارہی ہیں۔
پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام نے طورخم گزرگاہ بند کردی
خیبر: پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام کی جانب سے طورخم گزرگاہ بند کردی گئی۔ طورخم سرحدی...
Read more