• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ صحافی معاشرے کی آنکھ کان ہوتے ہیں ۔ جبار مفتی ، علاقائی تعمیر وترقی کے لیے میڈیا کا رول کلیدی اہمیت کاحامل ہے ۔صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجازاحمد اچلانہ کاڈسٹرکٹ پریس کلب کی تقریب حلف برداری سے خطاب

webmaster by webmaster
جنوری 29, 2017
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔ صحافی معاشرے کی آنکھ کان ہوتے ہیں ۔ جبار مفتی ، علاقائی تعمیر وترقی کے لیے میڈیا کا رول کلیدی اہمیت کاحامل ہے ۔صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجازاحمد اچلانہ کاڈسٹرکٹ پریس کلب کی تقریب حلف برداری سے خطاب

لیہ(صبح پا کستان)حکومت پنجاب صحافیوں کی فلاح وبہبود اور میڈیا ہاوسز کی سیکورٹی کے لیے بھر پوراقدامات عمل میں لارہی ہے کیونکہ ذرائع ابلاغ کی مثبت ،تعمیری و بامقصد رپورٹنگ سے ہی مسائل کی نشاندہی اور حل کرنے میں نمایاں مدد ملتی ہے ۔یہ بات صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجازاحمد اچلانہ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ وضلعی انجمن صحا فیان کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔تقریب میں ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد ،ایم پی اے شہاب الدین خان،ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ،چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ ،چیئر مین ایم سی لیہ حافظ محمد جمیل ،وائس چیئرمین نور محبوب میلوانہ ،سیدگلزار حسین شاہ بخاری ، سابق ایم پی اے چوہدری اصغر علی گجر،تاجر نمائندوں ،وکلاء ،پروفیسرز،سرکاری افسران ،سیاسی و سماجی کارکنوں ،معززین شہروذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے کثیر تعدا د میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ علاقائی تعمیر وترقی کے لیے میڈیا کا رول کلیدی اہمیت کاحامل ہے اس لیے صحافی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سرانجا م دے کر عوام کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے حل کو یقینی بناسکتے ہیں ۔صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ترقیاتی منصوبے کے لیے ایم پی اے گرانٹ سے فنڈز کی فراہمی کا اعلان کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد نے کہا کہ ضلع لیہ کی صحافی برادری نے تعمیر وترقی کے لیے ہمیشہ مثبت رول ادا کیا ہے ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ہال کی تعمیر کے لیے فنڈز کی فراہمی کا اعلان کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر واجدعلی شاہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں لیہ پریس نے ہمیشہ تعمیری کردار ادا کیا ہے اور ملکی مفاد کومدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی فلاحی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامیہ کے ہاتھ مضبوط کیے ہیں۔صدر جنوبی پنجاب جرنلسٹ ایسو یسی ایشن و صدر ٹی وی جرنلسٹ ملتان ،دانشور کالم نگار صحافی عبدالجبار مفتی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ کان ہوتے ہیں جو حقیقی عکاسی کر کے سیاسی قیادت و انتظامی افسران کی توجہ تعمیروترقی کے لیے اور مسائل کی نشان دہی کرکے دلاتے ہیں جن کی کاوشوں سے ترقی کی نئی راہیں کھلتی ہیں ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی ضروریات کو پوراکرنے کے لیے صحافی برادری کو اپنے وسائل سے استفادہ کے لیے بھی تجاویز دیں۔تقریب میں صدر پریس کلب چوک اعظم غلام رسول اصغر کی صحت یابی کے لیے قاری کفایت اللہ نے دعاکرائی ۔تقریب میں صدر ڈسڑکٹ پریس کلب لیہ مہر ارشد حفیظ سمرا نے سپاس نامہ پیش کیا۔قبل ازیں صوبائی وزیر نے نو منتخب ممبران ڈسٹرکٹ پریس کلب سے اور ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد نے نو منتخب ممبران ،ضلعی انجمن صحافیان کے عہدیداران سے جبکہ عبدالجبار مفتی نے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ مہر ارشد حفیظ سمرا سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

Tags: layyah news
Previous Post

ڈیرہ غازی خان ۔ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں سپورٹس گالہ۔والی بال ، فٹبال اور کرکٹ کے مقا بلے

Next Post

جسے چا ہا د ر پہ بلا لیا ۔۔ تحریر ۔ انجم صحرائی

Next Post
جسے چا ہا د ر پہ بلا لیا ۔۔ تحریر ۔ انجم صحرائی

جسے چا ہا د ر پہ بلا لیا ۔۔ تحریر ۔ انجم صحرائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

پی ڈی ایم  کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان
First Page

پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

by webmaster
مئی 12, 2023
0

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیر کو...

Read more
قوم ملک کو ہرسال اوپر جاتا دیکھے گی، وزیراعظم عمران خان

عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں دو ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور

مئی 12, 2023
ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

مئی 12, 2023
توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

مئی 12, 2023
پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

مئی 4, 2023
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.