لیہ (صبح پا کستان) ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملتان ریجن ملک شوکت فیروز نے ڈسٹرکٹ جیل لیہ کا اچانک دورہ کیا ۔جس کے دوران سیکورٹی ،صحت و صفائی اورقیدیوں کو فراہم کیے جا نے والے کھانے کا معیار چیک کیا جومجمو عی طور پر بہتر پا یا گیا ۔ جس پر ڈی آئی جی نے متعلقہ سٹاف کو شاباش دی اور انچارج کچن و انچارج نوعمرقیدی وارڈ ،ڈسپنسر ،ہسپتال لیب اٹینڈینٹ،اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل آصف حسین کو پانچ پا نچ ہزار وپے نقد انعام سے نوازا اور سپرنٹنڈنٹ جیل ملک فیروز کلیا ر اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کاشف رسول خالد کو ان کی کارکردگی بہترین قرار دیتے ہو ئے اسی جذبے و لگن سے خد ما ت سرا نجام دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔
پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان
اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیر کو...
Read more