لیہ(صبح پا کستان)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لیہ ظفراُللہ خان نے آج یہاں ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا جس کے دوران انہو ں نے جیل کی ہسپتال ،کچن اسیران اور نو عمرقیدیوں کے وارڈ کامعائنہ کیا مجمو عی طور پر صحت و صفائی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ۔اسی طرح سکیورٹی انتظامات کو بھی تسلی بخش قرار دیاگیا ۔دوران معائنہ معمولی جرائم میں ملوث 4 حوالاتیوں کی رہائی کا حکم دیاگیا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملک محمد فیروزکلیار اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کاشف رسول بھی ہمراہ تھے
پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان
اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیر کو...
Read more