• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ظالم کا ہاتھ روکیں اور مظلوم کی دادرسی کریں گے ۔ڈی پی او کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء

webmaster by webmaster
جنوری 3, 2017
in First Page
0
لیہ ۔ظالم کا ہاتھ روکیں اور مظلوم کی دادرسی کریں گے ۔ڈی پی او کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء

لیہ(صبح پا کستان)عوام کا تحفظ مقدس فریضہ ،پولیس کی یونیفارم نعمت اور امانت ہے ،یونیفارم میں ملبوس شخص امید کی کرن ہوتاہے،مددطلب کرنے والے شخص کی بھرپور معاونت کی جائے ،فرنٹ ڈیسک پر آنے والے سائلین کوباوقارشہریوں کا درجہ دیاجائے، گزشتہ چندسال سے سیکورٹی کے چیلنجزکئی گنابڑھ گئے،چیلنجز سے نبردآزماہونے پر تمام افسران واہلکاران کو مبارکباد پیش کرتاہوں،نئے سال کی آمد پر عوام کی خدمت کا عزم کریں ۔ڈی پی اولیہ کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء کا پولیس افسران سے دوران میٹنگ خطاب،تھانہ صدر کا معائنہ ۔تفصیلات کے مطابق دفترپولیس میں منعقدہ میٹنگ میں ضلع ھٰذا کے ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوزاورفرنٹ ڈیسک کے افسران شامل ہوئے دوران میٹنگ ڈی پی او نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا تحفظ ایک مقدس فریضہ ہے ہم پیشہ وارانہ فرائض خلوص نیت سے سرانجام دے کر اللہ تعالیٰ اورشہریوں کے ہاں سرخروہوسکتے ہیں پولیس کی یونیفارم ایک نعمت اورامانت ہے اس امانت کوعوام کی فلاح وبہبود کیلئے استعمال کریں انھوں نے کہا کہ یونیفارم میں ملبوس اہلکار پریشانی میں مبتلاشخص کیلئے امیدکی کرن ہوتاہے لہٰذا مددطلب کرنے والے شخص کی بھرپور مددکریں ظالم کا ہاتھ روکیں اور مظلوم کی دادرسی کریں انھوں نے کہا کہ نئے سال کی آمد پر عزم کریں کہ عوام کو انصاف فراہم کرنے اور ان کی جان ومال وعزت کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے اپنی ذمہ داریوں کواحسن طریقے سے نبھائیں ہمیشہ نیک نیتی اور خوف خداسے کام کریں ڈی پی اونے کہا کہ گزشتہ چند سال سے سیکورٹی کے چیلنجز کئی گنا بڑھ گئے جن سے نمٹنے کیلئے تمام سیکورٹی ادارے نہ صرف برسرپیکارہیں بلکہ اپنی جانیں تک قربان کیں انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور شرپسندعناصرکے ناپاک ارادوں اور مذموم مقاصد کے خاتمے کیلئے اپنا اپنا کرداراداکریں دوران ڈیوٹی اپنے کان اورآنکھیں کھلی رکھیں انھوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے تمام چیلنجز سے نبردآزماہونے پر تمام افسران واہلکاران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں دوران میٹنگ فرنٹ ڈیسک ورک کا بھی جائزہ لیاگیا ڈی پی او نے فرنٹ ڈیسک پر تعینات افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے سائلین کوباوقارشہریوں کا درجہ دیاجائے اور تھانہ کاتمام ریکارڈکمپیوٹرائزڈکیاجائے جبکہ ڈی پی او نے تھانہ صدر کی انسپکشن کی اوراس موقع پر تھانہ کے تمام ریکارڈکاجائزہ لیا اور رجسٹرمیں اندراجات کو چیک کیا جبکہ تفتیشی افسران سے میٹنگ کی دوران میٹنگ گزشتہ سال کے زیرتفتیش مقدمات کا بھی جائزہ لیاگیا ۔

Tags: layyah news
Previous Post

ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں انڈور صفائی کے معاملات 20لاکھ روپے ماہانہ ٹھیکہ پر پرائیویٹ کمپنی کے سپرد

Next Post

مٹھن کوٹ . معروف روحانی بزرگ خواجہ غلام فریدکے سہہ روزہ عرس کی تقریبات آج سے شروع ہو رہی ہیں

Next Post
مٹھن کوٹ . معروف روحانی بزرگ خواجہ غلام فریدکے سہہ روزہ عرس کی تقریبات آج سے شروع ہو رہی ہیں

مٹھن کوٹ . معروف روحانی بزرگ خواجہ غلام فریدکے سہہ روزہ عرس کی تقریبات آج سے شروع ہو رہی ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا
First Page

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا

by webmaster
مئی 29, 2022
0

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 90 روپے اور 20 کلو کے تھیلے پر 180...

Read more
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

مئی 23, 2022
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گرفتار

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گرفتار

مئی 21, 2022
نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

فروری 3, 2022
اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

جنوری 31, 2022
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.