• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں انڈور صفائی کے معاملات 20لاکھ روپے ماہانہ ٹھیکہ پر پرائیویٹ کمپنی کے سپرد

webmaster by webmaster
جنوری 3, 2017
in First Page
0
ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں انڈور صفائی کے معاملات 20لاکھ روپے ماہانہ ٹھیکہ پر پرائیویٹ کمپنی کے سپرد

ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان ).ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں انڈور صفائی کے معاملات 20لاکھ روپے ماہانہ ٹھیکہ پر دے دیئے گئے اور کمپنی نے انتظامات سنبھال لیے. ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی ، ٹراما سنٹر اورداخل مریضوں کیلئے مفت ادویات اور ٹیسٹ کی سہولیات پر عملدرآمد کرایاجائے گا . سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل ریپ اور اشیائے خوردونوش بیچنے والوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے . ڈاکٹرز او رپیرا میڈیکل سٹاف کی بروقت حاضری اور یونیفارم کی پابندی پر عملدرآمد کرایا جائے گا. یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد یثرب کے ہسپتال معائنہ اور اجلاس میں دوران بریفنگ بتائی گئی . کمشنر محمد یثرب نے کہاکہ ایمرجنسی اور ٹراما سنٹرکے سامنے کسی بھی قسم کی پارکنگ نہیں ہونی چاہیئے. سی سی ٹی وی کیمروں کی کڑی نگرانی سمیت سکیورٹی کے بہتر انتظامات کیے جائیں . ایمرجنسی ، ٹراما سنٹر اورانڈور مریضوں کیلئے باہر سے ادویات اور ٹیسٹ تجویز کرنے وا لوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی. بلڈ بنک کے ڈونرز کے رابطہ نمبرزاورمتعلقہ ریکارڈ چیک کیا جائے. خراب مشینری اور آلات فوری فنکشنل کیے جائیں . تعطیلات کے روز بھی فارماسسٹ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے. ہسپتال میں مسلسل بجلی کی فراہمی کیلئے دو علیحدہ فیڈرز کی تنصیب ،جنریٹرز کو فنکشنل کرنے ، واپڈا اور ہسپتال کے �آلات کی مرمت کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ تین روز کے اندر رپورٹ پیش کریں . ہسپتال کے داخلی گیٹ پر وارڈز اور دیگر شعبوں کی رہنمائی کیلئے سائن بورڈ نصب کیے جائیں .

ادویات کی لوکل پرچیز کیلئے متعلقہ میڈیکل سٹور ہفتے کےساتوں دن 24گھنٹے کیلئے کھلا رہنا چاہیئے . کمشنر محمد یثرب نے ایمرجنسی وارڈ کے معائنہ کے دورا ن لواحق کی طرف سے باہر سے ٹیسٹ کرانے اور بلڈبنک کیبنٹ خراب ہونے کی نشاندہی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس کو فوری طو رپر معاملے کا نوٹس لینے اور کارروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں . کمشنر محمد یثرب نے ایمرجنسی کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیااور ضروری احکامات جاری کیے . کمشنر نے محکمہ بلڈنگز کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کی تعمیر ومرمت کا تفصیلی سروے و تخمینہ لگا کر پیش کریں تاکہ دو روز کے اندر اجلاس میں منصوبے کی منظوری دی جاسکے. کمشنر محمد یثرب کو بتایاگیا کہ ٹیچنگ ہسپتال کے مسنگ سپیشلیٹیز کے 350بسترکے آٹھ گروپس کی تعمیر دسمبر 2017تک مکمل کی جائے گی اور تمام گروپس میں سنٹرلی ہیٹ ، وینٹی لیشن اور ایئر کنڈیشنڈ سسٹم نصب ہو گا . سکیم کیلئے مکمل فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں . ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ندیم الرحمن نے بتایا کہ ہسپتال کے معاملات بہتر کرنے کیلئے 15اعلی افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں. زراعت اور فاریسٹ محکموں کے تعاون سے ہسپتال کے لانز کو کافی حد تک بہتر کر لیا گیا ہے. فلٹریشن پلانٹ تین روز کے اندر بحال کرا لیا جائے گا. کمشنر محمد یثرب نے کہاکہ طب مسیحائی پیشہ ہے ڈاکٹرزاو رپیرامیڈیکل سٹاف مکمل ڈیوٹی دینے کے ساتھ 20فیصد اضافی فرائض انجام دے کر ثواب بھی حاصل کرے . انہوں نے کہاکہ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں بلوچستان ، سندھ اور دیگر صوبوں سے مریضوں کا دباؤ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ غریب عوام کو مفت علاج معالجہ کی بہترین سہولیات دے کر توقعات پر پورا اترا جائے .

کمشنر محمد یثرب نے ایم ایس آفس میں گزشتہ ہونے والے اجلاس میں دی گئی ذمہ داریوں اور احکامات کاتفصیلی جائزہ لیا . اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء ، پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر شاہ زمان ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر منور عباس ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ سرفراز مگسی ، ایم ایس ڈاکٹر موسی کلیم ، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر خالد تحسین ، ڈاکٹر ملک محمد قاسم ، ایکسیئن واپڈا فرقان زکریا ، وائس پرنسپل ڈاکٹر تحسین اقبال ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خالد محمو د قمر ، ڈی او زراعت توسیع جمیل احمد ، ایس ڈی او بلڈنگز اصغر علی ، ڈاکٹر حسنین ارشاد نوحی او ردیگر متعلقہ افسران موجود تھے.

Tags: DG khan news
Previous Post

ڈپٹی کمشنر لیہ سید واجد علی شاہ کے والد انتقال کر گئے ۔ اناللہ و انا الیہ راجعون نماز جنازہ ملتان میں ادا ، نمازہ جنارہ معروف قاری محمد اآصف نے پڑھائی ممبران قومی اسمبلی چیئرمین ضلع کو نسل سمیت سیاسی سماجی شخصیات اور ڈی سی اآفس کے سٹاف ممبران کی شرکت ،

Next Post

لیہ ۔ظالم کا ہاتھ روکیں اور مظلوم کی دادرسی کریں گے ۔ڈی پی او کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء

Next Post
لیہ ۔ظالم کا ہاتھ روکیں اور مظلوم کی دادرسی کریں گے ۔ڈی پی او کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء

لیہ ۔ظالم کا ہاتھ روکیں اور مظلوم کی دادرسی کریں گے ۔ڈی پی او کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا
First Page

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا

by webmaster
مئی 29, 2022
0

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 90 روپے اور 20 کلو کے تھیلے پر 180...

Read more
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

مئی 23, 2022
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گرفتار

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گرفتار

مئی 21, 2022
نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

فروری 3, 2022
اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

جنوری 31, 2022
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.