چوک اعظم( صبح پا کستان) جنید جمشید نے اللہ کی راہ میں خوبصورت منزل پائی ۔عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغام ۔حادثہ کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی ۔تفصیل کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی لوک گلو کار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنے فیس بک پر اپ لوڈ کیے ویڈیو تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ جنید جمشید کو اللہ پاک نے اپنے پیاروں کی راہ دکھائی اور انہیں اپنے خاص مقصد کے لیے منتخب کیا ۔جنید نے اپنی جوانی میں ہی خود کو اللہ کی راہ کے لیے وقف کیا ۔انہوں نے اسی راہ پر ہی خوبصورت منزل پائی ۔انہوں نے حادثہ کے سب شہداء کے لیے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔
سانول سنگت پاکستان چوک اعظم کا تعزیتی اجلاس ،جنید جمشید ،حادثہ کے شہداء اور اعجاز تشنہ کے لیے دعائے مغفرت ۔اعجاز تشنہ کے لیے تعزیتی ریفرنس کے انعقاد کا فیصلہ ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سانول سنگت پاکستان کے سٹی یونٹ چوک اعظم کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ملک صابر عطاء تھہیم نے کی ۔اجلاس میں لوک گلوکار افتخار عطاء اللہ ،روشن عزیز نیازی ،عباد علی راہی ،رانا خالد انجم ،لیاقت علی ،احمد حسن ساگر ،رانا اکرم ،شعراء مظہر یاسر ،حبدار خوشابی ،اور یگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں جنید جمشید سمیت حادثہ کے سب شرکاء اور نامور شاعر اعجاز تشنہ کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی ۔اجلاس میں طے پایا کہ اعجاز تشنہ کی ادبی اور ثقافتی خدمات پر ایک تعزیتی ریفرنس رکھا جائے گا۔جس کے لیے اسی ہفتے تاریخ کا اعلان کیا جا ئے گا ۔
محمد صابر عطاء تھہیم ۔ چوک اعظم
پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان
اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیر کو...
Read more