لیہ(صبح پا کستان ) وزیر اعلیٰ پنجا ب میا ں محمد شہباز شریف کے احکاما ت کی روشنی میں دور دراز پسما ندہ علا قوں کی مستحق خواتین کو روز گار کی فراہمی کے لئے مفت مویشیوں کی فراہمی کے سلسلہ میں ضلع لیہ کی تینو ں تحصیلو ں میں سہ روزہ پر وگرام تشکیل دے دیا گیا ہے یہ با ت ڈی ایل او ڈاکٹر محمد طا رق کر وڑ لعل عیسن میں انتظا ما ت کے معائنہ کے موقع پر بتا ئی ۔ ڈاکٹر محمد طا ر ق نے بتا یا کہ 19نو مبر کو صبح نو بجے انگورا گوٹ فارم چوبا رہ ، 20نومبر کو بی زیڈ یو بہاد ر کیمپس کر وڑ روڈلیہ ،21نو مبرکو وسان سٹیڈیم کر وڑ لعل عیسن میں مستحق خواتین میں بھیڑ بکریاں ڈی سی او واجد علی شاہ تقسیم کر یں گے ۔تقریبا ت میں ممبران قومی وصوبا ئی اسمبلی بھی شریک ہو ں گے ۔