• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ شاباش لیہ پو لیس ۔بدنام زمانہ موٹرسائیکل لفٹراسلم موچھااوڈ گینگ گرفتار ، 24موٹرسائیکل برآمد

webmaster by webmaster
اکتوبر 30, 2016
in First Page
0

dpo-shoلیہ(صبح پا کستان)ضلعی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپورکاروائی،ماڈل پولیس اسٹیشن کی ماڈل کاروائی ،موٹرسائیکل لفٹراسلم موچھااوڈ 11رکنی گینگ گرفتار،11لاکھ75ہزار500 روپے مالیت کے 24موٹرسائیکل برآمدشہریوں کو مال ومتاع سے محروم کرنے والے ملزمان کو نشان عبرت بنایاجائے گا ۔ڈی پی اولیہ ۔ڈی پی او کی سربراہی میں جرائم کے خاتمے کیلئے سرگرم عمل ہیں ۔ایس ایچ او سٹی ۔گینگ کو گرفتارکرنے اورموٹرسائیکل برآمدکرنے پر ڈی پی او کی طرف سے انعامات، قابل ستائش کارکردگی پر شہریوں کا ضلعی پولیس کوبھرپور خراج تحسین۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء نے موٹرسائیکل لفٹر گینگ کی گرفتاری کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے بتلایاکہ گزشتہ کچھ عرصہ سے لیہ شہر میں موٹرسائیکل چوری کی ہونے والی وارداتیں شہریوں اور پولیس کیلئے دردسربننے کے علاوہ ضلعی پولیس کیلئے ملزمان کی گرفتاری ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی تھی جس کیلئے SHO سٹی کی سربراہی میں خصوصی انٹی موٹرسائیکل لفٹنگ اسکواڈتشکیل دیاگیا پولیس کی ان تھک محنت کے بعد بالآخر موٹرسائیکل لفٹر گینگ ٹریس آؤٹ ہوا ڈی پی او نے بتلایاکہ گرفتارہونے والا گینگ موچھااوڈگینگ کے نام سے مشہور تھاگینگ کاسرغنہ محمداسلم عرف موچھاجبکہ دیگر 2اہم رکن یاسر اتراء، ضمیرمڑل مختلف جگہوں پر پارک کئے گئے بغیرلاک والے موٹرسائیکل یاپھر ماسٹرKeyکے ذریعے لاک کھول کر موٹرسائیکل چوری کرلیتے تینوں ملزمان تقریباً ہرواردات مل کر کرتے جبکہ بقیہ وارداتوں میں گینگ کے دیگر 8ارکان کو شامل کرلیتے گینگ میں شامل ملزم محمدعمران تاحال مفرورہے ڈی پی او کہاکہ ملزمان کے قبضہ سے مختلف کمپنیوں کے 24موٹرسائیکل برآمدکرلئے گئے جن کی مالیت 11لاکھ 75ہزار 500روپے ہے ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی میں20مقدمات درج ہیں ڈی پی او نے کہا کہ ضلعی پولیس شہریوں کی جان ومال ،عزت وآبروکی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے 24گھنٹے خدمات سرانجام دے رہی ہے گرفتارہونے والے ملزمان کیخلاف تمام شہادتیں اکٹھی کرکے چالان عدالتوں میں جمع کرائے جاکر ملزمان کو نشان عبرت بنایاجائے گاایس ایچ اوسٹی فرحت رسول نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او کی سربراہی میں جرائم کے خاتمے کیلئے سرگرم عمل ہیں اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے تمام ترتوانائیاں صرف کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ11رکنی گینگ میں محمدیونس،محمدوسیم،عادل علی،فضل حسین،ناصر گیلانی،ملازم حسین،محمداصغر ،محمدعمران شامل ہیں گینگ کاسرغنہ ابھی تک ریمانڈجسمانی پر ہے جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ڈی پی او نے گینگ کو گرفتارکرنے پر ایس ایچ او سٹی فرحت رسول کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم میں شامل سب انسپکٹرمحمدعمرخان،محمدریاض،ہیڈکانسٹیبل محمداکمل،کانسٹیبلان مجاہدعلی،محمدحفیظ کوتعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعامات دینے کے احکامات جاری کئے قابل ستائش کارکردگی پر شہریوں نے پولیس کوبھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

dpo-sho

Tags: layyah police
Previous Post

لیہ ۔ پٹرولنگ پولیس لدھانہ موڑ کی گشت پر مامور ٹیم فائرنگ۔وقوعہ کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج

Next Post

لیہ ۔ وزیر اعلی پنجاب نے کاشتکاروں کی فلاح کے لیے ایک ارب روپے کا کسان پیکج دیا ۔ چودھر ی اشفاق احمد

Next Post

لیہ ۔ وزیر اعلی پنجاب نے کاشتکاروں کی فلاح کے لیے ایک ارب روپے کا کسان پیکج دیا ۔ چودھر ی اشفاق احمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا
First Page

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا

by webmaster
مئی 29, 2022
0

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 90 روپے اور 20 کلو کے تھیلے پر 180...

Read more
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

مئی 23, 2022
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گرفتار

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گرفتار

مئی 21, 2022
نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

فروری 3, 2022
اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

جنوری 31, 2022
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.