کوٹ سلطان(صبح پا کستان) ہسپتال کوارٹرز کی بجلی واجبات کے عدم ادائیگی کے سبب منقطع ، واپڈا نے ہسپتال کی بجلی منقطع کر دی، مریضوں کو مشکلات کا سامنا۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان کے رہائشی کوارٹر ز کی بجلی بل کی عدم ادائیگی پر واپڈا اہلکاروں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان کی بجلی کاٹ دی جس سے ہسپتال بھر میں اندھیرا چھا گیا۔ بجلی منقطع ہونے سے مریضوں کو سخت مشکلا ت جبکہ ہسپتال کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ مریضوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان
اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیر کو...
Read more