• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

عمران خان کا انداز سیاست اور عام آدمی کا انقلاب ۔۔۔ ڈاکٹر عفت بھٹی

webmaster by webmaster
اکتوبر 16, 2016
in کالم
0
عمران خان کا انداز سیاست اور عام آدمی کا انقلاب ۔۔۔ ڈاکٹر عفت بھٹی

عمران خان کا انداز سیاست اور عام آدمی کا انقلاب

images-2

ڈاکٹر عفت بھٹی

indexسیاسی شطرنج پہ بچھی بساط پہ برسوں سے وہی قدیم مہرے چالیں چلتے آئے۔پی پی پی۔مسلم لیگ ۔۔پھر جماعت اسلامی ۔کچھ بات آگے بڑھی توایم کیو ایم ایک محدود علاقے کی جماعت کے طور پہ سامنے آئی اور جو گل کھلائے سب کے سامنے آگئے۔مسلم لیگ بھی 1906 والی مسلم لیگ نہ تھی کہ اصولوں اور سچائی کی سیاست ہوتی ۔سو اس کے بھی ف۔ن۔ق۔ہوگئے۔وقت اور حالات کے ساتھ اندرونی خلفشار نے

جماعتوں کی مضبوطی کو گھن ذدہ کر دیا ۔بی بی کے جانے کے بعد پی پی پی کا گراف بھی نیچے آگیا ۔زرداری صاحب بھی اس گراف کو اوپر نہ لا سکے۔اب اس میدان میں ایک نئی جماعت کے طور پہ سامنےآئی جسکا ایک نیا چارا تھا نیا پاکستان۔پرانی سیاست سے بیزارلوگوں کوایک ایسا انوکھا پلیٹ فارم لگا جو قدرت نے ان کو فراہم کر دیا ہو اور اس پہ مستہزاز یہ کہ ہماری نوجوان نسل اس کھلاڑی کی مداح تھی۔سو راگ رنگ کی محفل لیے جب وہ سامنے آیا تو اسے عوام کی بہت پذیرائی ملی۔شاید تھکے ذہنوں کو آسودگی درکار تھی۔الیکشن ہوئے تو۔حکومت بھی تین دوراہوں میں بٹ گئی ۔پی ٹی آئی دوسری بڑی جماعت کے طور پہ سامنے آئی مگر دو تہائی اکثریت حاصل نہ کر سکی۔سو اپوزیشن میں جا بیٹھی۔پنجاب میی ۔ن لیگ کا دما دم مست قلندر ہوا تو سندھ میں پی پی پی اور سرحد میں پی ٹی آئی۔نے اپنی حکومت کا سنگ بنیاد رکھا۔خادم خلق نے ہمیشہ کی طرح اہل لاہور کو نوازا اور اقربا پروری کی اعلی مثالیں قائم کیں جو ان کا خاصہ ہیں ۔پی پی پی حسب سابق وڈیرا شاہی سے باہر ہی نہ آئی اور قائم علی شاہ بس دعوے ہی کرتے رہے۔بنیادی طور پہ پی پی پی کو اب نوجوان قیادت کی ضرورت ہے کیونکہ کہنہ سال سیاست اب سال خوردہ ہو چکی ہے۔رہی پی ٹی آئی تو قول و فعل کے تضاد ۔اور دھرنا سیاست نے اس کی مقبولیت میی پہلے کی سی بات نہ رکھی۔ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ جب کے پی کے میں وہ ایسی تبدیلی لاتی کہ وہ نئے پاکستان کی بجنگ آمد قرار پاتی۔مگر ایسا نہ ہوا خاں صاحب نے میدان کارزار ہی اپنائے رکھا اور عوامی خدمت کے بجائے دھرنا سیاست میں سڑکوں پہ پچ بنائے کرکٹ کھیلتے رہے۔شاہقین نے پہلے پہل تو بہت داد دی اور کپتان کا ساتھ دیا کیونکہ عوام سسٹم سے نک و نک ہو چکی تھی ۔یہاں خاں صاحب کی متحدہ شخصیت شیخ السلام بھی اپنی ٹیم کے ہمراہی میں میدان میں اترے۔بڑے سادہ دل ہیں ہم عوام ریاکاری اور منافقت ہمیں آتی نہیں اور پنجابی کا ایک محاورہ بڑا صادق ہے ہم پہ کہ۔جنے لایا گلی اودے نال چلی۔سو عوام نے دھرنا سیاست میں بھی ثابت قدمی دکھائی۔لیڈران فول پروف کنٹینروں میں اور عوام سڑکوں پہ تبدیلی کے چاؤ میں موسم کی صعوبتوں سے لڑتے رہے۔بالآخر خاں صاحب کی شادی کی صورت میں تبدیلی آئی اور وہ بنی گالہ سدھارے ۔شیخ صاحب بھی قصاص لے کے اگلی قسط ہم پھر آئینگے کہتے کینیڈا روانہ ہوئے اور عوام اپنا منہ لے کہ رہ گئی۔
بلاشبہ انگور کھٹے ہیں۔اب خان صاحب اور شیخ صاحب پھر آئے مگر اس عاشقی عزت سادات بھی گئی۔کے مطابق ان کو قصاص قسط ٢ دے دی گئی۔جبکہ خاں صاحب کو پانامہ لیگ استعفی اور کرسی کا بخاروقتا فوقتا چڑھتا رہتا ۔مگر اب شاید عوام ان ماتھے پہ پٹیاں رکھنے نہ آئے ۔آثار بتاتے ہیں کہ کپتان کی جماعت بھی اب سونے کی تیاری میں ہے ۔بحر کیف اگر عوامی خدمت اور اصولوں کی سیاست کو منشور بنا کے چلا جاتا تو پوہ بارہ تھے۔مگر ایسا نہیں ہوا ۔جب وزراء کرسیاں چھوڑ کے سڑکوں پہ رہنے لگیں اور محمد شاہ رنگیلا بن کر اپنے فرائض کو فراموش کر دیں تو ملکی تقدیر نہیں بدل سکتے ساری کی چاہ میں آدھی بھی گنوانا کہاں کی عقلمندی ہے۔ خاں صاحب کو اگر اپنا معیار قائم رکھنا ہے تو ایک رہنما کی صورت میں آئیں کرسی کے بجائے عوام کے دلدار بنیں عوام ریلیف چاہتی ہے ۔دھرنے نہیں کاروبار زندگی روکنا سیاست نہیں بلکہ عوام کے منھ کا رزق چھیننے کے مترادف ہے ۔پاکستان بنانے کے بجائے اس کو سنواریں اور ان ناسوروں کا خاتمہ کریں جو اسے چاٹ رہے۔تبدیلی کا آغاز خود سے کریں ۔رشوت۔سفارش اقربا پروری ۔چور بازاری ان سماجی برائیوں کا قلعہ قمع کریں ۔تبھی وطن کا قرض اتارا جائیگا ورنہ مٹ جائیگا نام و نشاں ہمارا۔

images-1

Tags: urdu column by iffat bhatti
Previous Post

لیہ ۔ بلدیاتی الیکشن ، ضلع کونسل سمیت 243مخصوص نشستوں پر 392امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیئے

Next Post

Dawn story a breach of national security – Corps Commanders give a strong statement on high-level meeting leaks

Next Post
Dawn story a breach of national security – Corps Commanders give a strong statement on high-level meeting leaks

Dawn story a breach of national security – Corps Commanders give a strong statement on high-level meeting leaks

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

ترکیہ اور میں شدید نوعیت کا زلزلہ ، مجموعی اموات 1472 ہو گئیں
First Page

ترکیہ اور میں شدید نوعیت کا زلزلہ ، مجموعی اموات 1472 ہو گئیں

by webmaster
فروری 6, 2023
0

ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس سے مجموعی اموات 1472 ہو گئیں...

Read more
90 دن کے بعد الیکشن کیلئے قانون سازی کی ضرورت نہیں: وفاقی وزیر قانون

90 دن کے بعد الیکشن کیلئے قانون سازی کی ضرورت نہیں: وفاقی وزیر قانون

فروری 6, 2023
پرویز مشرف کی میت شام کو پاکستان پہنچے گی، تدفین کراچی میں ہونے کا امکان

پرویز مشرف کی میت شام کو پاکستان پہنچے گی، تدفین کراچی میں ہونے کا امکان

فروری 6, 2023
وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا

مئی 29, 2022
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

مئی 23, 2022
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.