• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

آرپی او ڈیرہ غازیخان کا دورہ لیہ ، پولیس افسران سے میٹنگ ، تقریب تقسیم انعامات کاانعقاد ۔ لیہ پولیس کی پوری ٹیم کو خراج تحسین

webmaster by webmaster
ستمبر 25, 2016
in First Page
0

0آرپی او ڈیرہ غازیخان کا دورہ لیہ ، پولیس افسران سے میٹنگ ، تقریب تقسیم انعامات کاانعقاد ۔ لیہ پولیس کی پوری ٹیم کو خراج تحسین
جدیدٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی ضرورت ،قابل ستائش کارکردگی پر لیہ پولیس کی پوری ٹیم کو خراج تحسین،محرم الحرام میں سیکورٹی پلان پر عملد رآمدیقینی بنایاجائے،بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاررول ماڈل ہیں۔آرپی او ڈیرہ غازیخان رحمت اللہ خان نیازی
درپیش چیلنجزسے پروفیشنل طریقے سے نمٹاگیا انتہائی قلیل وقت میں کمیونٹی پولیسنگ اور پولیس آفیشلز کی فلاح وبہبود کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے،پولیس ورک میں جدت اورشفافیت کیلئے ٹیکنالوجی کوفروغ دیاجارہاہے۔ڈی پی او


لیہ (صبح پا کستان)آرپی اوڈیرہ غازیخان رحمت اللہ نیازی نے گزشتہ روز لیہ آمدکے موقع پر دفترپولیس کا وزٹ کیا دفترپولیس آمد پر انھیں پولیس کے چاک وچوبنددستہ نے 000سلامی پیش کی دفترپولیس کے کانفرنس روم میں منعقدہ میٹنگ میں ضلع ھٰذا کے ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز ،انچارج سیکورٹی،انچارج ایلیٹ ،انچارج وائرلیس کنٹرول ،انچارج ٹریفک ودفتری عملہ شریک ہواآرپی او نے میٹنگ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لیہ پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے بہترین کارکردگی پر ڈی پی او اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتاہوں انھوں نے پولیس ورک میں جدت اورشفافیت کو فروغ دینے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال ،کمیونٹی پولیسنگ اورپولیس ویلفیئر کیلئے کئے گئے اقدامات کو خوب سراہااورکہاکہ جدیدٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے انھوں نے پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سپرٹ اور لگن سے سرشارہوکر محرم الحرام میں فرائض سرانجام دیئے جائیں اورSOPپر عمل درآمدکو یقینی بنایاجائے اورحساس ایام میں غیرجانبداررہتے ہوئے فرائض سرانجام دے کر امن وامان کے قیام کو یقینی بنایاجائے اس سے قبل ڈی پی او نے لیہ پولیس کی گزشتہ 6ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے جس میں 1685درج مقدمات میں 90% مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کروانے ،530خطرناک مجرمان اشتہاری گرفتارکرنے،6خطرناک گینگزکے انتہائی مطلوب 29ملزمان کو گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کا سامان مال مسروقہ برآمدکرنے جبکہ کمیونٹی پولیسنگ اور پولیس آفیشلز کی فلاح وبہود اورپولیس ورک میں جدت اور شفافیت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات جن میں گاڑیوں میں ٹریکر ،آن لائن کمپلینٹ سیل،SMSالرٹ ، ہفتہ وارکھلی کچہری کا انعقاد،شکایات کے ازالے کیلئے سپیشل ٹیلی فون کا اجراء،فری ڈرائیونگ لائسنس فارم سنٹر،مقدمات کی تفتیش کی مانیٹرنگ کیلئے ہفتہ وار انچارج انویسٹی گیشن کے ساتھ میٹنگ،تھانہ کی کارکردگی کو مانیٹرکرنے کیلئے ماہانہ بنیادپر تھانہ کی انسپکشن ، پولیس افسران کیلئے آفیسرلیول میس کا آغاز،پولیس موبائل کنٹین،ریسٹ ہاؤس کا قیام،کارکردگی کی بنیادپر آفیسرآف دی منتھ کا انتخاب،لیہ پولیس سلوگن،تحفظ عزت کے ساتھ روشناس کرانے سمیت دیگراقدامات کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا آرپی او نے جدیدٹیکنالوجی کے استعمال کو خوش آئند قراردینے سمیت تمام اقدامات کو بھرپور سراہابعدازاں دفترپولیس کمپلیکس میں تقریب تقسیم انعامات کاانعقادکیاجس میں کثیرتعداد میں ملازمان موجودتھے آرپی او نے گزشتہ 6ماہ میں بہترین کارکردگی کے حامل ایس ایچ اوزتفتیشی افسران واہلکاران میں خصوصی یادگاری مگ تقسیم کئے اورتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازاگیا آرپی او نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے افسران واہلکاران محکمہ پولیس کیلئے رول ماڈل ہیں میں توقعات وابستہ رکھتاہوں کہ آئندہ بھی پولیس کے جوان اپنی ذمہ داریاں مقدس فریضہ سمجھ کرسرانجام دیتے ہوئے محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں گے تقریب کے اختتام پر ڈی پی او نے لیہ آمدپر آرپی او کو یادگاری کوئین شیلڈپیش کی بعدازاں آرپی او نے پولیس موبائل کنٹین اور دفترپولیس کے مین گیٹ پر قائم کئے گئے استقبالیہ کا بھی معائنہ کیا۔

0

Tags: layyah news
Previous Post

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے فاس پروگرام کا دسواں مرحلہ لانچ کر دیا

Next Post

مرکزی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز صفدر عباسی کا دورہ لیہ اور پریس کانفرنس

Next Post

مرکزی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز صفدر عباسی کا دورہ لیہ اور پریس کانفرنس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

پی ڈی ایم  کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان
First Page

پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

by webmaster
مئی 12, 2023
0

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیر کو...

Read more
قوم ملک کو ہرسال اوپر جاتا دیکھے گی، وزیراعظم عمران خان

عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں دو ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور

مئی 12, 2023
ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

مئی 12, 2023
توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

مئی 12, 2023
پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

مئی 4, 2023
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.