لیہ( صبح پا کستان)لیہ کے نشیبی علاقوں میں دریائے سندھ کے مسلسل کٹاؤ اور تباہ کاریوں کے براہ راست جائزہ کیلئے سیکرٹری اریگیشن پنجاب آج لیہ کادورہ کریں گے ،سیکرٹری ایریگیشن پنجاب اپنے دورہ کے دوران لیہ کے نشیبی ایریا لوہانچ نشیب،سمرا نشیب،ڈلو نشیب،کروڑ نشیب،رکھواں کے کٹاؤ کے متاثرہ مواضعات کا دورہ کریں گے دریائے سندھ کے کٹاؤ سے نجات کیلئے پروٹیکشن سٹڈ کی مجوزہ تعمیر کا جائزہ لیں گے ،ڈی سی او سید واجد علی شاہ،ایم این سید ثقلین بخاری،ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد ہمراہ ہونگے۔
پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام نے طورخم گزرگاہ بند کردی
خیبر: پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام کی جانب سے طورخم گزرگاہ بند کردی گئی۔ طورخم سرحدی...
Read more