• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ سانحہ چک 105 .ڈی پی او کیپٹن ( ر) محمد علی ضیا ء کی پریس کا نفرنس

webmaster by webmaster
مئی 9, 2016
in First Page
0
لیہ ۔  سانحہ چک 105 .ڈی پی او کیپٹن ( ر) محمد علی ضیا ء کی پریس کا نفرنس
حقائق تک پہنچنے کیلئے پولیس ٹیم نے دن رات ایک کردیا،35مختلف پارسل تیارکرکے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے رزلٹ حاصل کئے گئے ،دوران تفتیش 30افراد کو انٹیروگیٹ کیاگیا،بھائیوں کی معمولی رنجش نے ہنستے بستے گھر اجاڑ دیئے ۔ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ڈی پی او لیہ

DPO layyah
DPO layyah

لیہ (صبح پا کستان)زہریلی مٹھائی سے جاں بحق افراد کا المیہ انتہائی دکھ بھرا،لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، حقائق تک پہنچنے کیلئے پولیس ٹیم نے دن رات ایک کردیا،35مختلف پارسل تیارکرکے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے رزلٹ حاصل کئے گئے ،دوران تفتیش 30افراد کو انٹیروگیٹ

کیاگیا،بھائیوں کی معمولی رنجش نے ہنستے بستے گھر اجاڑ دیئے،بروقت اقدامات اورتفتیشی مراحل کی سرعت سے تکمیل پر اعلیٰ حکام نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا،ڈی پی اولیہ کی پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران گفتگو۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء نے دفترپولیس کے کانفرنس روم میں پرہجوم پریس کانفرنس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو فتح پور میں زہریلی مٹھائی سے ہونے والی اموات کے واقعے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے والے افراد کا المیہ انتہائی دکھ بھرااور افسوس ناک ہے وقوعے پر جتنابھی دکھ اوررنج کا اظہارکیاجائے وہ کم ہے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انھوں نے کہا کہ اگرچہ دنیاسے چلے جانے والوں کو پولیس واپس تونہ لاسکتی ہے لیکن لواحقین کو فراہمی انصاف پولیس کا اوّلین فریضہ تھا جوپولیس نے بخوبی نبھایا وقوعہ رونماہونے کے فوراً بعد ہی پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا وہ مٹھائی جومتاثرہ افراد نے کھائی کوقبضہ پولیس میں لیا نامزدملزمان سمیت دیگر مشتبہ لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ مٹھائی کی دوکان کو سیل کرادیاگیا انھوں نے کہا کہ اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے اوّل روز سے ہی اپنی تفتیش کا دائرہ کاروسیع رکھا اور دوران تفتیش تمام ترپہلوؤں کو مدنظررکھاگیا سب سے زیادہ متاثرہ عمرحیات خاندان کی علاقہ میں موجودسابقہ رنجشوں ،ہوٹل مالک کے علاقے میں موجودکسی سے عداوت ،مذہبی پہلوؤں سمیت ہرزاویے سے وقوعے کا جائزہ لیاگیا انھوں نے کہا کہ حقائق کوجانچنے کیلئے انتہائی قابل پولیس افسران پر مشتمل 7رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تفتیش کی ہرلمحے براہ راست نگرانی میں نے خود کی جبکہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی کرائم سین یونٹ کی معاونت بھی حاصل رہی جبکہ دوران تفتیش 35پارسل تیارکرکے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے رزلٹ حاصل کئے گئے اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے وقوعے کی حساسیت کو مدنظررکھتے ہوئے ہربھیجے گئے پارسل کارزلٹ فوری فراہم کیا انھوں نے کہا کہ طارق ہوٹل کے نزدیک واقع دوکاندار خوشی محمد،محمدارشد،غلام یٰسین ،عبدالغفار کوبھی انٹیروگیٹ کیا دوران انٹیروگیشن عبدالغفار ڈیلر پیسٹی سائیڈنے انکشاف کیاکہ اس نے کچھ پیسٹی سائیڈطارق ہوٹل پر رکھی تھی وقوعہ سے ایک روزقبل جب وہ اپنی پیسٹی سائیڈاٹھانے کیلئے گیا تو اس نے دیکھاکہ اسکی ایک پیسٹی سائیڈبوتل کھلی اور خالی پائی گئی جس کا اس نے کسی سے تذکرہ کئے بغیراپنی سورج مُکھی کے کھیت میں بوتل کو چھپادیاپولیس نے پیسٹی سائیڈبوتل ایکسیڈجس میں زہر "کلوروفیناپائر”پایاجاتاہے برآمدکرلی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے رزلٹ کے مطابق لڈو اوروفات پاجانے والے افراد کے جسم میں بھی زہر”کلوروفیناپائر”کاہوناپایاگیاڈی پی او نے مزیدبتلایاکہ طارق اور خالد دونوں اکٹھے مٹھائی کی دوکان پر کام کرتے تھے جن کا والد 2سال قبل وفات پاگیا طارق محمود چھوٹے بھائی کی تذلیل اور ڈانٹ ڈپٹ کرتارہتاتھا 17 اپریل کو طار ق نے اپنے بھائی خالد کوفون پر گالیاں دیں جس کا خالدکوبہت زیادہ رنج پہنچا اوراس نے تذلیل کا بدلہ لینے کیلئے زہریلی پیسٹی سائیڈایکسیڈجوکہ عبدالغفارکی ملکیتی تھی اپنے بڑے بھائی طارق کی طرف سے تیارکئے گئے لڈوکے میں ڈال دی دوران تفتیش پیسٹی سائیڈبوتل کاڈھکن اور سیل اوربوتل کو کھولنے کیلئے استعمال کی چھری کوبھی برآمد کرلیاگیا انھوں نے کہا کہ ملزم خالدمحمود نے عدالت کے روبروپیش ہوکر اپناجرم تسلیم کرلیا ڈی پی او نے کہا کہ جب طارق نے لڈوتیارکئے تو اسے بخوبی اندازہ ہوگیا کہ اس کا تیارکیاگیا خراب ہوچکاہے لیکن محض 1000/1500روپے کی لالچ میں آکر کو ضائع کرنے کی بجائے اسکے لڈوتیارکرکے فروخت کردیئے انھوں نے کہا کہ بھائیوں کی معمولی رنجش نے ہنستے بستے گھر اجاڑدیئے وقوعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف پولیس نے ٹھوس ثبوت اور شہادتیں اکٹھی کیں ڈی پی او نے کہا کہ افسوسناک وقوعہ میں 79افراد متاثرہوئے جن میں سے 31 قیمتی افرادکی جانیں ضائع ہوئیں ڈی پی او نے کہا کہ پولیس نے نہ صرف حقائق کے تعین کیلئے تمام ترتوانائیاں صرف کیں بلکہ لوگوں کو ہسپتال پہنچانے کیلئے اپنی گاڑیاں فراہم کیں متاثرہ افراد کی دیکھ بھال کیلئے ہسپتالوں میں پولیس اہلکارتعینات کئے گئے پولیس کے بروقت اقدامات اور تفتیشی مراحل کی سرعت سے تکمیل پر اعلیٰ حکام نے ضلعی پولیس کی کارکردگی کو سراہاجبکہ پریس کانفرنس کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے مختلف سوالوں کا ڈی پی او نے جواب دیتے ہوئے زہریلی مٹھائی سے متاثرہ افرادکے ملزمان کو بروقت ومؤثر تفتیش کے ذریعے گرفتاری سمیت مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی اورآئندہ اس قسم کے واقعات پر محتاط رپورٹنگ کی ضرورت پر زوردیا۔
dpo
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر

 

Previous Post

لیہ ۔ای ڈی او صحت کا دفتر ناکارہ گاڑیوں کا جمعہ بازار

Next Post

لیہ ۔سابقہ ڈی سی ا و کی ورکنگ ریلشنز شپ آئیڈ ئل حیثیت کی حا مل تھی ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبا ل نعیم

Next Post

لیہ ۔سابقہ ڈی سی ا و کی ورکنگ ریلشنز شپ آئیڈ ئل حیثیت کی حا مل تھی ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبا ل نعیم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا
First Page

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا

by webmaster
مئی 29, 2022
0

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 90 روپے اور 20 کلو کے تھیلے پر 180...

Read more
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

مئی 23, 2022
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گرفتار

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گرفتار

مئی 21, 2022
نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

فروری 3, 2022
اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

جنوری 31, 2022
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2022 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.