بھارتی انتہا پسند فلم ڈائریکٹر کبیر خان کی پاکستان آمد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
بھارتی انتہا پسند فلم ڈائریکٹر کبیر خان نے ہمیشہ پاکستان دشمنی پر مبنی فلمیں بنائیں ۔ ویزہ کے اجراء اور پاکستان آمد کی تحقیقات کرائی جا ئے ۔ سول سوسا ئٹی کا مطا لبہ
ملتان(صبح پا کستان )قومی امن کمیٹی پاکستان اور ہیلپرز بزنس کونسل کے زیر اہتمام شاپنگ سنٹر ملتان کینٹ میں بھارتی انتہا پسند فلم ڈائریکٹر کبیر خان کی پاکستان آمد اور حکومت کی جانب سے ویزہ کے اجراء کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنماؤں معظم وحید خواجہ، غضنفر ملک، کلب عابد خان، رانا مبشر رئیس، مختیار احمد بھٹی اور ایاز احمد راجپوت نے کہا کہ بھارتی انتہا پسند فلم ڈائریکٹر کبیر خان نے ہمیشہ پاکستان دشمنی میں فلمیں بنائی ہیں اور اپنی فلموں میں مسلمانوں اور پاکستان سے نفرت کا بھرپور اظہار کیا ہے ۔ ایسے انتہا پسند شخص کی پاکستان موجودگی سوالیہ نشان ہے۔ حکومت کی بے حسی اور لاپرواہی پر پوری قوم حیران ہے۔ سول سوسائٹی ملتان کینٹ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ کبیر خان کے ویزہ کے اجراء اور پاکستان آمد کی تحقیقات کرائے اور مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا
اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 90 روپے اور 20 کلو کے تھیلے پر 180...
Read more