• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

سانحہ گیارہ موڑ فتح پور ۔ معاملے کی مکمل تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔ رانا گلزار ڈی سی او

webmaster by webmaster
اپریل 23, 2016
in First Page
0
سانحہ گیارہ موڑ فتح پور ۔ معاملے کی مکمل تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔ رانا گلزار ڈی سی او
13012825_1541733139456822_8396022323166645831_nلیہ (صبح پا کستان )مٹھائی کھائی تو جان پر بن آئی ، دنیا میں آنیوالے کی خوشی منانے والے خود دنیا سے چلے گئے ، زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 بچوں سمیت مزید 4 افراد دم توڑ گئے ، مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ، پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم ، 3 ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا ، نامعلوم مقام پر تفتیش جاری ،تفصیلات کے مطابق لیہ کے نواحی چک 105 ایم ایل میں بچے کی پیدائش کی خوشی میں خرید کر تقسیم کی گئی مٹھائی خاندان اور علاقہ مکینوں

کیلئے زہر قاتل بن گئی ۔ وقت گذرنے کیساتھ ساتھ زہر کے جسم میں پھیلنے سے ایک کے بعد ایک مریض موت کا شکار ہوتا چلا گیا ، نشتر ہسپتال ملتان کے ریکارڈ کے مطابق تین بچوں سمیت مزید 4 افراد گذشتہ روز دم توڑ گئے ، یوں اب تک مرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے ۔ جس میں ایک ہی خاندان کے 6 بھائیوں سمیت نو افراد شامل ہیں ۔ گذشتہ روز مرنیوالے 5 افراد کی تدفین عمل میں لائی گئی جس میں ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن سواگ ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ ، پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شہاب الدین خان سیہڑ اور ہزاروں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر لیہ رانا گلزار احمد ، ڈی پی او محمد علی ضیاء ، ڈی او سی محبوب احمد ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ نے چک نمبر 105 ٹی ڈی اے میں متاثرہ خاندان کے گھر جا کر 6 بیٹوں کو لحد میں اتارنے والے غمزدہ والد عمر حیات سے تعزیت کی اور مرنے والوں کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد نے بتایا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔ اشیاء کے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کئے گئے جن کی تجزیاتی رپورٹ وصول ہونے پر معاملات واضح ہونگے، تاہم انہوں نے کہا کہ مٹھائی کی دکان سے برآمد ہونیوالی گندم کی جڑی بوٹیوں کی تلفی کی زہریلی دوائی موت کی وجہ ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے اہل علاقہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم توجہی کے حوالے سے اٹھائے گئے سوال پر موقف اختیار کیا کہ ضلعی انتظامیہ کا ہر آفیسر اس افسوسناک واقعہ میں بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بھجوادی گئی ہے اور فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے کی جانیوالی تحقیقات کی سمری بھی وزیراعلیٰ کو بھجوائی جائیگی ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ متاثرہ خاندان کی مالی امداد کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو سفارش بھجوادی گئی ہے اور اس مشکل گھڑی میں ضلعی انتظامیہ اور لیگی سیاستدان انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ صاحبزادہ فیض الحسن سواگ ممبر قومی اسمبلی لیہ نے پوچھے گئے سوال پر تسلیم کیا کہ لیہ ہسپتال کے علاوہ نشتر ہسپتال میں بھی مریضوں کی مناسب دیکھ بھال نہیں کی گئی جو ہلاکتوں میں اضافے کا باعث بنی ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ حکام کو تفصیلات سے آگاہ کرینگے ۔ ترجمان پولیس اے ایس آئی عرفان گجر کے مطابق پولیس نے دکان پر کام کرنیوالے مالکان سمیت تین افراد طارق محمود ، خالد محمود اور حامد علی کو حراست میں لے لیا ہے جن سے تفتیش و تحقیق جاری ہے اور جلد معاملات کی تہہ تک پہنچ کر میڈیا کو حقائق سے آگاہ کردیا جائیگا ۔ ہسپتالوں کے ریکارڈ کے مطابق اب تک مرنے والوں میں 6 بھائی عرفان ، شہباز ، رمضان ، سکندر ، خضر اور شیر محمد کے علاوہ پندرہ سالہ سرور ، اڑھائی سالہ بھتیجا حسیب ، 4 سالہ بھتیجی ارم شامل ہیں جبکہ علاقے کے رہائشی 4 سالہ عادل ، 12 سالہ عدنان صدیق ، چک نمبر 109 کے رہائشی عبدالغفور اور امیر محمد بھی موت کی وادی میں جاچکے ہیں ۔ گذشتہ روز 5 افراد کی نماز جنازہ کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔ گھروں میں قیامت صغریٰ کے مناظر تھے جبکہ علاقے بھر اور ضلع کی فضاء سوگوار تھی ، ہر شخص کی زبان پر افسوسناک واقعہ کا تذکرہ تھا اور لوگ عظیم سانحہ پر افسردہ اور غمزدہ دکھائی دیئے ۔ اس وقت نشتر ہسپتال میں 12 مریضوں کے علاوہ لیہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 4 اور الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں 7 مریض زیر علاج ہیں ۔ نشتر ہسپتال میں داخل دو مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے اور ان کی زندگی بچانے کیلئے انہی وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے ۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر

Tags: layyah news
Previous Post

لیہ ۔ 98کروڑ 99لا کھ ر وپے سے زائد لا گت سے 333ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا رہے ۔ مہر اعجاز اچلا نہ

Next Post

لیہ ۔ محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے پیرامیڈیکس کے مختلف کیڈرز کی اپ گریڈیشن کرنے احکامات جاری

Next Post

لیہ ۔ محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے پیرامیڈیکس کے مختلف کیڈرز کی اپ گریڈیشن کرنے احکامات جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ
First Page

نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

by webmaster
فروری 3, 2022
0

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اور سیکیورٹی فورسز...

Read more
اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

جنوری 31, 2022
ملتان . جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا نیک کام ہم ہی کرینگے،یوسف گیلانی

یوسف رضا گیلانی نے بطور سینیٹ اپوزیشن لیڈراپنا استعفی پارٹی کو جمع کروا دیا

جنوری 31, 2022
کینیڈا کے وزیراعظم کی اسلامو فوبیا کی مذمت کا خیرمقدم کرتا ہوں، عمران خان

کینیڈا کے وزیراعظم کی اسلامو فوبیا کی مذمت کا خیرمقدم کرتا ہوں، عمران خان

جنوری 30, 2022
وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب ،امریکہ اور بھارت کو آئینہ دکھا دیا

پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلیے چینی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

جنوری 29, 2022
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2022 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.